Mir Sarfraz Ahmed Bugti

Mir Sarfraz Ahmed Bugti Watan Say Muhabbat Iman ka Juz Hay 🇵🇰

02/11/2026

❤️

01/11/2026

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی 365 نیوز کا تازہ انٹرویو

31/10/2026

پاکستان کی تاریخی فتح اور پوری قوم کے لیے خوشی کا یادگار لمحہ! 🇵🇰🏆

یہ ہمارے لیے اور بالخصوص بلوچستان کے عوام کے لیے بھی باعثِ مسرت ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی صاحب اس تاریخی موقع پر موجود تھے اور پاکستان کی کامیابی کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ فائنل کے اختتام پر میر صاحب کا قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹرافی پیش کرنا ایک خوبصورت اور یادگار منظر تھا۔

پاکستان کی فتح ہماری خوشی، ہماری پہچان اور ہمارا فخر ہے۔ بلوچستان کے عوام کی جانب سے قومی ٹیم کو بہت بہت مبارکباد۔

31/10/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پاکستان اور سری لنکا کے مابین کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔

30/10/2026

اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا نیشنل پولیس اکیڈمی میں ڈی ایس پی بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب۔

28/10/2026

کل نوشکی میں ایک دہشت گرد تنظیم کی جانب سے گرلز کالج کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین معصوم بلوچ بیٹیاں زخمی ہو گئیں۔ ایک زخمی بچی کا علاج نوشکی میں جاری ہے، جبکہ دو بچیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

معصوم بلوچ بیٹیوں کو اس ظلم کا نشانہ بنانے والوں کا بلوچیت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

26/10/2026

بلوچستان میں ڈیجیٹلائزیشن اور گڈ گورننس کی جانب ایک اور اہم قدم

28 سرکاری محکموں میں ای فائلنگ کے نفاذ کے بعد سمریز کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل بھی شروع کردیا گیا

ابتدائی مرحلے میں 10 سرکاری محکموں کی سمریز کی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کردیا گیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سروس ڈیلیوری میں بہتری سے متعلق اہم اجلاس

28 سرکاری محکموں میں ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد ای فائلز نمٹائی جاچکی ہیں، اجلاس کو بریفنگ

سمریز کی ڈیجیٹلائزیشن سے سرکاری امور کی انجام دہی میں تیزی اور فیصلہ سازی کے عمل میں بہتری آئے گی، بریفنگ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سرکاری امور کو جدید ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سرکاری امور میں غیر ضروری تاخیر کے خاتمے اور بروقت فیصلوں کو یقینی بنانے کی ہدایت

ڈیجیٹل نظام سے سرکاری کاموں میں شفافیت، رفتار اور جوابدہی کو فروغ ملے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عوام کو بہتر اور بروقت سرکاری خدمات کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں تمام متعلقہ محکموں کی مؤثر معاونت یقینی بنائی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت

حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے روایتی طریقہ کار کی جگہ مؤثر ڈیجیٹل نظام اپنانا ہوگا، میر سرفراز بگٹی

سرکاری امور میں آسانی، تیز رفتار فیصلہ سازی اور عوامی سہولت ڈیجیٹل اصلاحات کے بنیادی مقاصد ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

24/10/2026

قائدِ محترم، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی صاحب اپنے آبائی علاقے کے دورے پر ہیں۔ ❤️

اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور بلوچستان کی ترقی، امن و خوشحالی کے لیے آپ کی کاوشوں میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

23/10/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شمالی ڈیرہ بگٹی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوہِ سلیمان ڈویژن کی تمام ڈویژنل آسامیوں کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افسران اور عملے کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو حکومتی اداروں تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے۔ رکھنی کو بلوچستان کا مثالی ڈویژن بنانے کے لیے ترقیاتی عمل شروع ہو چکا ہے، جبکہ تمام منصوبوں میں شفافیت، معیار اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے گوادر میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی قربانیاں اور جرات مندانہ اقدامات قابلِ فخر ہیں۔ اگست کے بعد بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے رجحان میں کمی ایک مثبت پیش رفت ہے۔

23/10/2026

اصل عوامی قیادت کی پہچان پروٹوکول نہیں، بلکہ عوام کے درمیان موجودگی ہے! ❤️🤝

اپنے علاقے بیکڑ میں عوامی لیڈر کا بغیر کسی پروٹوکول اور بنا کسی دکھاوے کے اپنے لوگوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر واک کرنا ایک خوبصورت منظر ہے۔ جب ایک لیڈر اپنے لوگوں کے درمیان عام انداز میں چلتا ہے تو یہ عوام سے اس کے تعلق اور قربت کی عکاسی کرتا ہے۔

نہ پروٹوکول کی شان، نہ کسی خاص انتظام کی ضرورت، بس اپنے لوگ اور ان کے ساتھ اپنائیت کا رشتہ!

یہی عوامی رابطہ معاشرے میں اعتماد، محبت اور باہمی احترام کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنتا ہے۔ ❤️

عوام کے درمیان، عوام کے ساتھ، اپنے علاقے بیکڑ میں! 🌿🤝

Address

Islamabad
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mir Sarfraz Ahmed Bugti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share