Allama Iqbal Teaching Hospital Dera Ghazi Khan

Allama Iqbal Teaching Hospital Dera Ghazi Khan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Allama Iqbal Teaching Hospital Dera Ghazi Khan, Government Website, Allama Iqbal Teaching Hospital, Jampur Road Dera Ghazi Khan, Punjab, Dera Ghazi Khan.

Allama Iqbal Teaching Hospital Dera Ghazi Khan TEACHING HOSPITAL �Allama Iqbal Teaching Hospital, often abbreviated as DHQ Teaching Hospital DG Khan, is a significant healthcare institution located in the city of Dera Ghazi Khan, Punjab, Pakistan.

24/03/2026
22/03/2026

Eid Mubarak to you and your Family.
Regards
MS DR MANSOOR AHMAD AFGHAN

17/03/2026

ڈیرہ غازی خان

*کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن* *اشفاق احمد چوہدری نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال* کا تفصیلی دورہ کیاـ

کمشنر ڈیرہ غازی خان نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا تفصیلی وزٹ کیا اور ھسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا ـ

اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال *ڈاکٹر منصور احمد افغان* نے ویلکم کیا اور اسپشلسٹ ڈاکٹرز ، طبی عملہ، سی ٹی اسکین ،ایم آر آئی لیبارٹری ٹیسٹ اور مفت ادویات کی فراہمی اور جاری اسکیموں کے بارے میں بریفننگ دی ـ ڈاکٹر علی ھاشم خان اے ایم ایس اور انعام الرحمن سپرنٹینڈنٹ اور دیگر بھی موجود تھے

کمشنر ڈی جی خان نے او پی ڈی۔ ایڈمن برانچ، جنرل برانچ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے علاج معالجے اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ لواحقین نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور ادویات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کمشنر نے ڈاکٹر منصور احمد افغان کے ساتھ موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو بلا تفریق مفت ادویات اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کسی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کمشنر نے مزید تاکید کی کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Commissioner DGKhan
Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan
Chief Secretary Punjab
Additional Chief Secretary

Photos from Allama Iqbal Teaching Hospital Dera Ghazi Khan's post 14/03/2026

ڈیرہ غازی خان ( ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ ہسپتال کے ٹراما سینٹر اور ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی،ایمرجنسی وارڈ میں ادویات اور طبی آلات کی دستیابی کا معائنہ کیا۔انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی.اس موقع پر ایم ایس علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر منصور احمد افغان ،ڈاکٹرعاطف سعید ،ڈاکٹر عبد الستار انصاری و دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے.

Photos from Allama Iqbal Teaching Hospital Dera Ghazi Khan's post 14/03/2026

*Afghan Holding Medical Camp at Baloch Levi line*
Arranged By
*Worthy Dr Mansoor Ahmad Afghan MS Allama Iqbal Teaching Hospital, DGK*

*Team Comprising of*
Dr Ahmad Bakish (DMS Trauma)
Dr Hafiz M Saqlain (Senior Physician)
Dr Yasmin (Dermatologist)
Umer Shahani (Dispenser)
Zeshan Ahmad (Male Nurse)
Ahsan (Driver Ambulance)

*Total Patients: 52*
Adult Male: 21
Adult female:14
*Total Adult 35*

Childzren Male:7
Children Female:10
*Total Children:17*

Regards:
*Operations Team*
*Dr Ali Hashim Khan APMO/* AMS Allama Iqbal Teaching Hospital, DGK
*Dr Ahmad Bakish SMO/DMS*
Allama Iqbal Teaching Hospital DGK

07/03/2026

کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری کا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا تفصیلی دورہ

کمشنر نے ٹراما سنٹر میں سہولیات صفاٸی اور انتظامات کا معائنہ کیا

زیرِ علاج مریضوں اور لواحقین سے ملاقات، سہولیات سے متعلق دریافت کیا

ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر منصور افغان ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی موجود

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق معیاری صحت سہولیات حکومت کی ترجیح ہے — کمشنر اشفاق احمد چوہدری

مریضوں کو بلا تفریق مفت ادویات اور علاج کی سہولت فراہم کی جاۓ ،کمشنر اشفاق احمد چوہدری

ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری ہر صورت یقینی بناٸی جاۓ
کمشنر اشفاق احمد چوہدری

02/03/2026

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے سیوریج مسائل کا نوٹس لے لیا۔ہسپتال کی آئندہ 30 سالہ ضروریات کو مدنظر رکھ کر جامع سیوریج سکیم تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی محمد عثمان خالد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ/ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد افغان، ایکسئین بلڈنگز محمد وقاص، واسا اور متعلقہ محکموں کے افسران اور کنٹریکٹرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایکسٹرنل ڈویلپمنٹ، روڈ ورک، ٹف ٹائلز اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال، او پی ڈی اور دیگر منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ٹیچنگ ہسپتال میں سیوریج سہولیات مستقبل کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے فراہم کی جائیں تاکہ طویل عرصہ تک مسائل پیدا نہ ہوں۔ جاری منصوبوں کے لیے درکار فنڈز کی بروقت فراہمی کے لیے بھی متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔
انہوں نے روڈز کی کارپٹنگ، سیوریج لنک اور دیگر تکنیکی امور کا بھی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے تاہم میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

21/02/2026

METTING REGARDING ADP SCHEME ALLAMA IQBAL TEACHING HOSPITAL DG KHAN REALTED TO EXTERNAL DEVELOPMENT WORK.

18/02/2026

رمضان صبر، تقویٰ اور خدمتِ خلق کا پیغام لے کر آیا ہے۔
اللہ تعالیٰ یہ بابرکت مہینہ ہم سب کے لیے باعثِ رحمت بنائے۔
🌙 رمضان مبارک 🌙
Allama Iqbal Teaching Hospital Dera Ghazi Khan

17/02/2026

Visit of Dr. Mansoor Afghan (MS) With ADCR in All OPDs
Medical Superintendent Dr. Mansoor Afghan Sb along with ADCR conducted a comprehensive visit of all Outpatient Departments (OPDs) to review administrative and clinical operations.

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ghazi Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Allama Iqbal Teaching Hospital, Jampur Road Dera Ghazi Khan, Punjab
Dera Ghazi Khan
32200