Social Welfare & Bait ul Mall Dera Ghazi Khan

Social Welfare & Bait ul Mall Dera Ghazi Khan

Share

Organization for helping needy poor & Special person in our society

Photos from Social Welfare & Bait ul Mall Dera Ghazi Khan's post 16/10/2025

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بیت المال، عطاء فیض قیصرانی نے
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ڈیرہ غازی خان سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ پریوینشن کے موضوع پر خطاب کیا۔
اس موقع پر محکمانہ پروگرامز جیسے اینٹی بیگری مہم، دھی رانی پروگرام اور ADWC اسکیمز پر بھی آگاہی دی گئی۔ 💫

🙌

Photos from Social Welfare & Bait ul Mall Dera Ghazi Khan's post 21/09/2025

سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیرہ غازی خان
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ کی سرپرستی میں، ڈیرہ غازی خان میں معذور افراد میں ٹرائی سائیکل، وہیل چیئر اور پیڈیاٹرک وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں ایم پی اے حنیف خان پتافی شریک ہوئے جبکہ نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر زکا الدین اور میزبانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر رمیشا مجاہد نے کی۔

📝 زکا الدین: "خصوصی افراد کی خدمت ہی اصل سماجی بھلائی ہے۔"
📝 حنیف خان پتافی: "یہ معاون آلات اُن کے حوصلے اور زندگی کے سفر کو آسان بنائیں گے۔"

Photos from Social Welfare & Bait ul Mall Dera Ghazi Khan's post 18/09/2025

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیرہ غازی خان جناب ذکا الدین صاحب اپنی زیر نگرانی میں معذور افراد کے لیے میڈیکل بورڈ کرواتے ہوئے۔

Photos from Social Welfare & Bait ul Mall Dera Ghazi Khan's post 22/08/2025

بروز جمعرات 21 اگست 2025 کو سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام ADWC کے حوالے سے نیڈ اسیسمنٹ کمیٹی (NAC) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں معذور افراد کو اُن کی ضروریات کے مطابق معاون آلات (Assistive Devices) تجویز کیے گئے۔ کمیٹی نے وہیل چیئرز کے ساتھ ساتھ پڑھے لکھے اور ملازمت پیشہ معذور افراد کے لیے ٹرائی موٹر سائیکل اور الیکٹرک وہیل چیئر بھی تجویز کی، بشرطیکہ وہ مقررہ معیار پر پورے اُترتے ہوں۔

20/08/2025

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ پینل ڈسکشن میں سماجی مسائل اور اینٹی بیگری اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مقررین نے بھکاری برادری کی بحالی، ہنر مندی کے فروغ اور باعزت روزگار کو معاشرتی فلاح کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

14/08/2025

خوشیوں کا جشن، کمیونٹی کی ترقی اور خدمتِ خلق کا عزم — سوشل ویلفیئر ڈی جی خان ✨💚 #آزادی2025

Photos from Social Welfare & Bait ul Mall Dera Ghazi Khan's post 13/08/2025

🇵🇰 اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بیت المال تونسہ، جناب عطا فیض قیصرانی نے کلمہ چوک پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عظیم شہداء کی یاد میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کی۔ یہ ریلی ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے اور اُن کی یاد کو زندہ رکھنے کا عہد تھی۔ 🕊️

📝 عطا صاحب کا پیغام:
"وطن کے لیے جان دینے والے کبھی نہیں مرتے، اُن کا خون ہماری آزادی کی ضمانت ہے۔" ❤️🇵🇰

Photos from Social Welfare & Bait ul Mall Dera Ghazi Khan's post 12/08/2025

📢 HPV Vaccination Campaign 2025 – Awareness Seminar

📅 12 اگست 2025 کو دفتر ڈی ایچ او ڈیرہ غازی خان میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام اور سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں مختلف این جی اوز اور سوشل ویلفیئر عملے نے شرکت کی۔

🙏 خصوصی طور پر محترمہ رمیشہ مجاہد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیرہ غازی خان کی فعال شرکت اور تعاون کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Photos from Social Welfare & Bait ul Mall Dera Ghazi Khan's post 11/08/2025

🇵🇰 یومِ آزادی کی پُر مسرت اور یادگار تقریب 🎉
آزادی کا دن محض ایک تاریخ نہیں، بلکہ قربانی، محبت اور وطن سے وفا کی لازوال داستان ہے۔ اسی جذبے کو تازہ کرنے کے لیے پناہ گاہ، سوشل ویلفیئر بیت المال، ڈیرہ غازی خان میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز سوشل سروس آفیسر محترمہ زمرد زہرا کی قیادت میں رہائشیوں کے ساتھ ایک یگانگت واک سے ہوا، جہاں سب نے پرچم تھامے، قومی ترانے گائے اور "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ یہ پرجوش منظر وطن سے محبت اور اتحاد کی ایک شاندار مثال پیش کر رہا تھا۔ 🇵🇰✨
واک کے بعد، محترمہ زمرد زہرا کی رہنمائی اور کیئر ٹیکر ملک جنید اقبال چنڑ کی محنت سے سجائی گئی یومِ آزادی کی تقریب میں کیک کاٹنے کی خصوصی رسم ادا کی گئی 🎂💚۔ مہفل سبز و سفید جھنڈیوں، روشنیوں اور قومی نغموں سے گونجتی رہی، اور ہر چہرہ خوشی اور فخر سے دمک رہا تھا۔
ِندہ_باد 🎉🇵🇰🎂

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ghazi Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Social Welfare Complex Near Central Jail
Dera Ghazi Khan
32200

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00