Sardar Afzal Khan Chandia
Social worker
07/02/2026
اج پل چانڈیہ پر
محترم اسامہ عبدالکریم صاحب ایم پی اے
پی پی 289 کوٹ چھٹہ
سردار محمد افضل خان چانڈیہ کے بیٹھک پر ہمراہ ملاقات ہم اسامہ عبدالکریم صاحب کے بے حد مشکور ہیں
ڈی جی کینال ابھی تک نہیں کھولی گئی
نئی اپڈیٹ انشاء اللہ کچھ دیر تک دوستوں سے شیئر کر دی جائے گی
پانی ہیڈ اپ ھو چکا ھے انشاء اللہ شیئر کے مطابق صبح 6 بجے ڈی جی کینال اور کھچی کینال کھل جائیں گی
کسان بورڈ ضلع راجن پور
30/01/2026
30/01/2026
قاری یاسین حیدر صاحب
میں پچھلے دو دن سے فیس بک پر مولانا قاری یاسین حیدر صاحب کے بارے میں کچھ لوگوں کی انتہائی گھٹیا، افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ حرکتیں دیکھ رہا ہوں۔ کسی نے طنز کیا، کسی نے گالم گلوچ کی، کسی نے دھمکیاں دیں، اور کسی نے جان بوجھ کر ایک ویڈیو کلپ کو غلط طریقے سے کاٹ کر اس کا مطلب ہی بدل دیا۔
یہ بات بالکل واضح ہے کہ وہ کلپ سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ قاری صاحب کا مقصد ہرگز یہ نہیں تھا کہ کسی کی دل آزاری ہو یا کسی کو نشانہ بنایا جائے۔ انہوں نے تو صرف معاشرے کی ایک حقیقت کو بیان کیا، لیکن بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے اسے منفی زاویے سے دیکھ کر ایک فتنہ بنا دیا۔
میں ذاتی طور پر قاری یاسین حیدر صاحب کو جانتا ہوں۔ ان کے ساتھ میرا بہت پرانا تعلق ہے۔ جہاں تک میرا مشاہدہ ہے، وہ ایک انتہائی خدا ترس، اللہ کے خوف رکھنے والے، شفیق، باعلم اور دردِ دل رکھنے والے انسان ہیں۔ ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر واقعی دل میں اللہ کا خوف تازہ ہو جائے۔ انہوں نے نہ جانے کتنے لوگوں کو دین کی طرف بلایا، کتنے نوجوانوں کو غلط راستوں سے واپس لائے، کتنے دلوں میں امید جگائی۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا ایک چھوٹی سی بات یا ایک غلط ایڈیٹ کیا ہوا کلپ اس ساری زندگی، اس ساری جدوجہد، اس سارے دین کے کام سے بڑا ہو سکتا ہے؟
بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ اب تحقیق سے پہلے الزام، سمجھنے سے پہلے فیصلہ اور اصلاح کے بجائے تذلیل کا عادی ہو چکا ہے۔
اللہ کے لیے! خدا سے ڈر جائیں۔ کسی کے دل میں خوف پیدا کرنے والے، کسی عالم یا داعی کے بارے میں اس طرح کی زبان استعمال کرنا، دھمکیاں دینا، گالیاں دینا—یہ نہ دین ہے، نہ اخلاق، نہ انسانیت۔
اگر کوئی بات سمجھ نہ آئے تو سوال کریں، اگر اختلاف ہو تو دلیل سے کریں، لیکن کردار کشی، بہتان اور تذلیل… یہ سب ہمارے اپنے اعمال نامے کو بوجھل کر رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حق بات سمجھنے، انصاف کرنے اور زبان و قلم کے غلط استعمال سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
✍️ محمد افضل خان چانڈیہ
سردار افضل خان چانڈیہ کی بیٹھک پر #ماشاءاللــّٰـــــه #سردار چانڈیہ #محمد افضل خان چانڈیہ #ہجبانی کی ہجبانی برادری کے درمیان صلح کروا دی ماشاءاللہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
