Assistant Commissioner Paharpur

Assistant Commissioner Paharpur

Share

Asslam-o-Alikum Dear all,
the Assistant Commissioner Paharpur page is an official page.

30/05/2026

تحصیل پہاڑپور، پنیالہ اور گردونواح میں صفائی کا عملہ بدستور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے رہا ہے۔ تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری بھی ایک ذمہ دار معاشرے کے فرد ہونے کے ناطے صفائی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

گھروں، گلیوں اور بازاروں میں صفائی برقرار رکھنا صرف سرکاری اداروں کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اگر ہر شہری صفائی کے اصولوں پر عمل کرے اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر تلف کرے تو ایک صاف، صحت مند اور خوشحال ماحول کا قیام ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

آئیں، اپنی ذمہ داری نبھائیں اور صفائی کو اپنی اجتماعی عادت بنا کر ایک مثالی معاشرے کے قیام میں اپنا حصہ ڈالیں۔

28/05/2026

اطلاع عام

اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور کی ہدایات پر تحصیل پہاڑپور اور پنیالہ میں محکمہ بلدیات اور ٹی ایم اے کی ٹیمیں مختلف مقامات پر صفائی کیلئے معمور ہیں، البتہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ جہاں کہیں بھی آلائشوں کے ڈھیر یا گندگی موجود ہو، وہاں کی تصاویر اور مقام کی نشاندہی فوری طور پر انتظامیہ کے ساتھ یہاں شیئر کریں تاکہ متعلقہ ٹیموں کو بروقت روانہ کر کے فوری صفائی یقینی بنائی جا سکے اور متعلقہ مقامات کو جلد از جلد صاف کیا جا سکے۔

Photos from Assistant Commissioner Paharpur's post 28/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور ڈاکٹر حامد نے اپنی زیرِ نگرانی عید کے دوسرے روز تمام علاقوں میں آلائشیں اٹھانے اور صفائی آپریشن کو بذریعہ ٹی ایم اے جاری رکھا۔ اس موقع پر تمام متعلقہ ٹیموں کو متحرک رکھتے ہوئے مختلف گلی کوچوں میں صفائی کے عمل کو مزید تیز کرنے اور مشینری کے مؤثر استعمال کی ہدایات جاری کی گئیں۔

مزید برآں چیف سینیٹری انسپکٹر کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ کسی بھی گلی، محلے یا بازار میں آلائشیں، بدبو یا تعفن کی صورتحال پیدا نہ ہونے دی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے افراد کی نشاندہی کر کے ان کے نام بھی ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی جو عوامی مقامات پر آلائشیں پھینک کر ماحول کو آلودہ کرنے اور شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں، تاکہ ان کے خلاف ضابطہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Deputy Commissioner DIKhan

28/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر / فاریسٹ مجسٹریٹ پہاڑپور ڈاکٹر حامد کی عدالت میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث مشہور ملزم فقیرا کو متعلقہ پولیس تھانے کی جانب سے بعد از گرفتاری پیش کیا گیا۔ ملزم کے خلاف فاریسٹ آرڈیننس 2002 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ملزم پر الزام تھا کہ اس نے جنگلات کی بے دریغ اور غیر قانونی کٹائی کر کے قومی وسائل کو شدید نقصان پہنچایا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر / فاریسٹ مجسٹریٹ پہاڑپور نے اس موقع پر واضح کیا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں اور ان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارروائی پورے علاقے کے لیے ایک مثال اور تنبیہ ہے تاکہ لوگ جنگلات کو آگ لگانے، غیر قانونی کٹائی اور ماحول دشمن سرگرمیوں سے باز رہیں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Deputy Commissioner DIKhan

Photos from Assistant Commissioner Paharpur's post 28/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور ڈاکٹر حامد کی ہدایت پر تحصیلدار و مانیٹرنگ ٹیم نے پہاڑپور اڈہ میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی چیکنگ کی اور زائد کرایوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔ اس موقع پر مختلف مسافروں سے کرایوں کے حوالے سے معلومات حاصل کی گئیں، تاہم کسی بھی مسافر کی جانب سے زائد کرایہ وصولی کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ٹریفک پولیس اور مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مستقل بنیادوں پر چیکنگ کا عمل جاری رکھیں تاکہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ زائد کرایہ وصولی یا دیگر متعلقہ شکایات فوری طور پر متعلقہ ٹریفک انچارج یا اسسٹنٹ کمشنر آفس میں جمع کروائیں تاکہ بروقت قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
Deputy Commissioner DIKhan

Photos from Assistant Commissioner Paharpur's post 28/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور ڈاکٹر حامد کی ہدایت پر تحصیلدار و مانیٹرنگ ٹیم نے اج عید کے دوسرے روز مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ چیک کیے۔ اس موقع پر متعدد دکانوں کی جانب سے سرکاری نرخنامے کی مبینہ خلاف ورزی پائی گئی، جس پر پانچ دکانداروں کو موقع پر وارننگ جاری کی گئی جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے مراسلہ اسسٹنٹ کمشنر / تحصیل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے مختلف مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ بازاروں میں گرانفروشی اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے عناصر کو بلا تاخیر رپورٹ کیا جائے تاکہ قانون کے مطابق جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جا سکے۔

Deputy Commissioner DIKhan

Photos from Assistant Commissioner Paharpur's post 27/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور ڈاکٹر حامد نے آج عید کے پہلے روز تحصیل پہاڑپور کے مختلف محلوں، گلی کوچوں، پارکوں اور بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران مختلف جگہوں پر موجود آلائشوں کے ڈھیروں کو موقع پر ہی ٹی ایم اے کے متعلقہ عملے کے ذریعے کلیئر کروایا گیا جبکہ محلوں، ندی نالوں اور بازاروں میں صفائی کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
عوامی شکایات موصول نہ ہونے کے باوجود صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ کلیکشن پوائنٹس کے علاوہ گلی کوچوں میں موجود تمام آلائشوں کو فوری طور پر تلف کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
Deputy Commissioner DIKhan

27/05/2026

نوٹس عام زیر دفعہ سیکشن 12, CAA 2020

پہاڑپور اور مضافات میں عوام الناس کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بعض شرپسند عناصر خود کو صحافی ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کی عزتِ نفس مجروح کرنے، انہیں ہراساں کرنے، بلیک میل کرنے اور خصوصاً خواتین کی پردہ داری متاثر کرنے جیسے غیر قانونی و غیر اخلاقی اقدامات میں ملوث ہیں۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کو باقاعدہ تحریری درخواستیں اور شکایات بھی موصول ہو چکی ہیں۔

لہٰذا ایسے تمام عناصر کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومت کے وژن اور قانون کے مطابق، بلا امتیاز اور بغیر کسی دباؤ کے ہر قسم کی قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔ اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانا، شہریوں کو بلیک میل کرنا، ہراساں کرنا یا سوشل میڈیا و دیگر ذرائع کے ذریعے لوگوں کی عزتوں سے کھیلنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پہاڑپور میں ایسے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ قانون اپنی کارروائی ضرور کرے گا اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی اقدامات اٹھاتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Photos from Assistant Commissioner Paharpur's post 27/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور ڈاکٹر حامد نے آج تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہاڑپور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں موجود مریضوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور عید کی مبارکباد پیش کی۔ دورے کے دوران مریضوں کے لیے ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا جبکہ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود پایا گیا۔

ہسپتال عملے کی جانب سے بعض شرپسند عناصر کی طرف سے دھمکانے اور ہراساں کرنے کی شکایات بھی اسسٹنٹ کمشنر کے علم میں لائی گئیں، جس پر انہوں نے متعلقہ معاملے کی فوری انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو سرکاری ملازمین کو ہراساں کرنے یا بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور تحصیل انتظامیہ اس ضمن میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہیں برتے گی۔

مزید برآں، موقع پر ادویات کے اسٹاک میں کمی پر اسٹور کیپر کو فوری طلب کر کے سرزنش کی گئی اور ہدایت دی گئی کہ ایمرجنسی وارڈ میں تمام ضروری ادویات کی مسلسل دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ موجود تمام عملے کی قانونی تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ اس ضمن میں ہر ممکن قانونی معاونت فراہم کرے گی۔

Deputy Commissioner DIKhan

27/05/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Hospital Road, Opposite To Police Station, Tehsil Paharpur
Dera Ismail Khan
29160

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00