شوال دھرنا
شوال میں مقامی لوگوں کی جانب سے اپنے بنیادی ضروریات زندگی کی حصول کیلئے جاری احتجاجی دھرنے میں فخر وزیرستان حاجی سعید انور محسود کی دیگر دوستوں مولانا عبداللہ حقانی،مولانا امان اللہ،مولانا سید الرحمن کے ساتھ شرکت
دھرنے شرکاء کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کے جدوجہد میں شرکت کرنے پر حاجی سعید انور محسود کا شکریہ ادا کیا۔
تحصیل شوال کے لوگ فوجی آپریشن کے دوران اپنے مسمار شدہ گھروں کے معاوضے کی وصولی
موبائل نیٹ ورک کی بحالی
علاقے کے بند سکولوں اور ہسپتال کو فنکشنل کرانے
افغان بارڈر تک روڈ کی منظوری کے حوالے سے پیچھلے کئی روز سے احتجاجی دھرنے دئے ہوئے ہیں۔
حکومتی اعلی حکام اور ذمہ داران سے ان کے ان جائز مطالبات کو پورا کرنے کی درخواست کرتے ہیں
Saeed Anwar Mehsud Fans
حقیقت کو بیان کرنا ہمارا فرض ہے
17/05/2024
15/05/2024
جمعیت علماء اسلام آپر وزیرستان کاروان حق کے زیر اہتمام
حضرت مولانا معراج شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک پروقار تقریب پریس کلب ٹانک میں منعقد کیا گیا ہے جس میں میں مولانا معراج شہید کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا لہذا تمام علماء کرام، قومی مشران، نوجوان، اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے
05/05/2024
مبارکباد
حضرت مولانا عبداللہ حقانی صاحب کو رابطہ کمیٹی ضلع ٹانک امیر جبکہ مفتی عبدالباسط صاحب کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
منجانب کاروان حق
23/04/2024
اہم اجلاس بسلسلہ ٹانک رابطہ کمیٹی کی تشکیل
5مئی بروز اتوار صبح 9 بجے بمقام مدے خان کالونی مولوی محمد زاہد مدرسہ میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ہم خیال دوستوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہیں۔
جاری کردہ شعبہ نشر و اشاعت جمعیت علماء اسلام آپر وزیرستان
12/04/2024
اہم اور ضروری
17 تاریخ بروز بدھ صبح 9بجے کو ہم خیال ساتھیوں کا ہونے والا اجلاس مولانا اعصام الدین صاحب مدرسہ دارالعلوم اسلامیہ محسودیہ گلشن کالونی ٹانک کے بجائے جامعہ احیاء العلوم وزیرآباد ٹانک میں منعقد ہوگا۔
09/04/2024
#عیدالفطرمبارک
امت مسلمہ اور بالخصوص تمام وزیرستانیوں کو عیدالفطر کی ڈھیر ساری خوشیاں مبارک ہو۔
رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے کے صدقے اللہ ہمارے تمام گناہوں کی بخشش فرمائے اور مملکت خداداد پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے۔
ہم سب کی کوشش ہونی چاہیئے کہ عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد رہنے والے پڑوسیوں اور مستحق افراد کو بھی اپنے ساتھ خوشیوں میں شریک کریں۔
خاص طور پر نوجوانوں کی خدمت میں درخواست ہے کہ عید کے موقع پر ایسے سرگرمیاں جس سے آپ کو یا دیگر لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے جیسے اوور سپیڈنگ، موٹر سائیکل پر ون ویلنگ ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
08/04/2024
اہم اور ضروری
ہم خیال ساتھیوں کا اہم اجلاس بمورخہ 17اپریل بروز بدھ بوقت صبح 9بجے بمقام مدرسہ حضرت مولانا اعصام الدین صاحب دارالعلوم اسلامیہ محسودیہ گلشن کالونی ٹانک سٹی ون طلب کیا گیا ہے تمام ساتھیوں سے شرکت کی اپیل ہے۔
نوٹ وقت کی پابندی کا خیال رکھیں۔شکریہ
منجانب کاروان حق
04/04/2024
24 رمضان یوم شہادت حضرت مولانا مفتی عبدالشکور صاحب
مفتی شہید صاحب کی شہادت کے بعد قبائلی سیاسی اور معاشی لحاظ سے ایک بہترین اور توانا آواز اور شخصیت سے محروم ہوئے۔
اللہ اس ماہ رمضان المبارک کے صدقے جنت الفردوس نصیب فرمائے۔ آمین
01/04/2024
فخر وزیرستان حاجی سعید انور محسود دوستوں کے ہمراہ گزشتہ دنوں شہید کئے گئے قوم محسود کی فخر شہید فاروق جان کے گھر واقع پشاور آمد
شہید کی درجات بلندی کے لئے دعائیں کی گئی اور اہل خانہ سے تعزیت تعزیت کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ غم کی اس گھڑی میں ہم پورے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور اس واقع سے متعلق ہر قسم کی تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار رہے گے۔
فاروق جان صرف کسی ایک گھرانے کا نہیں بلکہ قوم محسود کا فخر اور فرد ہے اس ضمن میں کسی بھی قسم کی قربانی یا تعاون سے گریز نہیں کیا جائے گا
28/03/2024
پورے پاکستان میں بالعموم اور وزیرستان میں بالخصوص مثالی امن و امان قائم کرنے کے بعد آرمی اب اساتذہ کو رپورٹ کرنے لگی ۔
محکمہ ایجوکیشن کی جی حضوری بھی ملاحظہ فرمائیں بجائے اساتذہ سے رپورٹ طلب کرنے کے پہلے انہیں سسپینڈ کردیا گیا جواب بعد میں طلب کیا جارہا ہے۔
حیران کن طور پر ان سکولوں میں ایسے علاقے بھی ہے جہاں آرمی والے سرے سے موجود ہی نہیں
25/03/2024
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
15
Dera Ismail Khan
