Fisheries Sub Division Dera Ismail khan

Fisheries Sub Division Dera Ismail khan

Share

Fisheries Sub Division (Darazinda) Dera Ismail khan

02/05/2026
01/05/2026

🎣 ون ڈے فش اینگلنگ ٹورنامنٹ 2026 بمقام تربیلا ڈیم، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز تربیلا و خانپور ڈیم جناب طاہر جمیل صاحب کے زیرِ انتظام کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں اینگلرز نے بھرپور مہارت اور پیشہ ورانہ انداز کا مظاہرہ کیا۔ 🌊🏆
اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری لائیوسٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ ظریف المانی صاحب اور ڈائریکٹر جنرل فشریز زبیر علی یوسف زئی صاحب تھے، جنہوں نے آئندہ بھی اس قسم کے ٹورنامنٹس اور ایونٹس کے انعقاد اور شکاریوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آخر میں تمام شرکاء نے فشریز ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا، Zubair Ali

28/04/2026

فِش اینگلنگ ٹورنامنٹ – تربیلا ڈیم، ہری پور
منعقدہ: محکمہ ماہی پروری، خیبر پختونخوا

فش اینگلرز حضرات کے بھرپور اصرار پر ٹورنامنٹ کا دورانیہ 6AM-11 AM سے بڑھا کر 5AM-2PM کیا جاتا ہے۔

1. اہلیت

* ٹورنامنٹ تمام دلچسپی رکھنے والے اینگلرز کے لیے کھلا ہے۔
* شرکاء کے لیے مقررہ آخری تاریخ سے قبل رجسٹریشن مکمل کرنا لازمی ہے۔
* عمر کی کم سے کم حد 18 سال ہے۔

2. رجسٹریشن اور فیس

* ہر شریک کو مقررہ رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگی۔
* رجسٹریشن ناقابلِ منتقلی اور ناقابلِ واپسی ہوگی۔

3. ماہی گیری کے آلات کے قواعد

* ہر شریک زیادہ سے زیادہ چار (4) فشنگ راڈز استعمال کر سکتا ہے۔
* ہر راڈ پر زیادہ سے زیادہ دو (02) کانٹے (ہُکس) لگانے کی اجازت ہوگی۔
* جال، پھندے، دھماکہ خیز مواد، کیمیکلز یا کسی بھی غیر قانونی طریقہ کار کا استعمال سختی سے ممنوع ہے۔

4. مقام اور وقت

* ماہی گیری صرف تربیلا ڈیم کے مخصوص کردہ علاقوں میں کی جا سکے گی۔
* ماہی گیری صرف مقررہ ٹورنامنٹ اوقات میں ہی کی اجازت ہوگی۔

5. شکار (مچھلی) کے قواعد

* صرف وہ مچھلی شمار کی جائے گی جو ٹورنامنٹ کے دوران پکڑی جائے۔
* مچھلی کو فوراً یا منتظمین کی ہدایات کے مطابق ججنگ کمیٹی کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔
* ممنوعہ طریقوں سے پکڑی گئی مچھلی کو نااہل قرار دیا جائے گا۔

6. اسکورنگ کا معیار

* جیتنے والوں کا فیصلہ منتظمین کے مقرر کردہ معیار (زیادہ وزن) کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
* برابری کی صورت میں ججنگ کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

7. ضابطہ اخلاق

* شرکاء کے لیے منتظمین کی تمام ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔
* کوڑا کرکٹ پھیلانا، آلودگی یا ماحول کو نقصان پہنچانا سختی سے منع ہے۔
* شرکاء ایک دوسرے کا احترام کریں اور کھیل کے جذبے کو برقرار رکھیں۔

8. حفاظت اور ذمہ داری

* شرکاء اپنی حفاظت اور سامان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
* محکمہ ماہی پروری کسی بھی قسم کے نقصان، چوٹ یا حادثے کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

9. نااہلی

* کسی بھی قاعدے کی خلاف ورزی یا بدانتظامی کی صورت میں فوری نااہلی ہو سکتی ہے۔
* منتظمین کا فیصلہ حتمی اور قابلِ عمل ہوگا۔

10. ماحولیاتی تحفظ

* شرکاء کو ماحول دوست طریقوں پر عمل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
* اگر کسی مخصوص مچھلی کی قسم کے بارے میں ہدایت دی جائے تو اسے واپس پانی میں چھوڑنا لازمی ہوگا۔

11. ترامیم

* محکمہ ماہی پروری کسی بھی وقت ان شرائط و ضوابط میں ترمیم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

12. دیگر ہدایات

* تمام شکاری حضرات اپنے لیے ٹینٹ یا چھتری کا انتظام خود کریں گے۔

24/04/2026

اج کا پوسٹ ڈائریکٹر فیشرز "امیر حمزہ" کے نام

جب جناب امیر حمزہ صاحب نے بطور ڈائریکٹر CH & TC Sherabad Peshawar جوائن کیا، تو کرسی نے نہیں، کردار نے اپنا لوہا منوایا۔

✨ *آپ کی پہچان:*

1. *سب کے لیے برابر* ⚖️
آپ کے ڈپٹی میں *کلاس فور سے لے کر افسر تک سب برابر* تھے۔ دروازہ سب کے لیے کھلا، عزت سب کے لیے ایک جیسی۔ آپ نے ثابت کیا کہ "عہدہ بڑا نہیں، ظرف بڑا ہونا چاہیے۔"

2. *لینڈ مافیا کے خلاف جہاد*🛡️
آپ نے قانونی طریقہ سے اے سی شاہ عالم کے ساتھ مل کر سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف کئی کنال سرکاری زمین واگزار کروا کر ادارے کا حق واپس دلایا۔ یہ ہمت ہر کسی میں نہیں ہوتی۔

3. *کام بولتا ہے* 📈
آپ کے دور میں CH&TC Sherabad نے ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے۔ ٹریننگ کا معیار، ادارے کا ڈسپلن،فیش سیڈ میں اضافہ اور عوامی اعتماد سب کچھ بدلا۔

*آپ نے بتایا کہ ڈائریکٹر وہ نہیں جو حکم دے، ڈائریکٹر وہ ہے جو خود آگے چل کر راستہ بنائے۔*

آپ کی *دیانت، بہادری اور غریب پروری* کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ آپ نے کرسی کو عزت نہیں دی، *کرسی کو آپ سے عزت ملی۔*

اللہ آپ کو مزید ہمت دے۔ آپ جیسے افسر اداروں کا فخر اور عوام کا مان ہوتے ہیں۔

*سلام آپ کی قیادت کو، سلام آپ کے کردار کو* 🙏

Amir Hamza

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Sub Division(Darazinda)Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan