Central Prison D.I.Khan

Central Prison D.I.Khan

Share

Official Page of Central Prison D I khan

26/02/2026
Photos from Central Prison D.I.Khan's post 05/02/2026

As per the directions of the worthy Rehan Gul Khattak, Inspector General of Prisons, Khyber Pakhtunkhwa, Kashmir Solidarity Day was observed at Central Prison Dera Ismail Khan today on 5th February 2026. The day was marked with renewed commitment and prayers to express solidarity with the people of Kashmir.

Photos from Central Prison D.I.Khan's post 29/01/2026

سنٹرل جیل ڈی آئی خان
بتاریخ: 29.01.2026
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے ایم این اے داور خان کنڈی کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈی آئی کا دورہ کیا۔ خان اس دورے میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات طاہر شہباز خان وزیر، اے آئی جی جیل خانہ جات ظفر اللہ خان، سپرنٹنڈنٹ جیل ڈی آئی خان اعجاز محسود بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے سابق وزیراعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران، انہوں نے جیل کی عمارت کے نئے تعمیر شدہ سیکٹر 3 اور 4 کا افتتاح کیا، جو کہ قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے قابل قدر لاگت سے تعمیر کیے گئے تھے۔
انہوں نے جیل کے اندر کئی اہم سہولیات کا بھی دورہ کیا جن میں جیل ہسپتال اور باورچی خانہ بھی شامل ہے جہاں انہوں نے قیدیوں کے انتظام اور علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے جیل انتظامیہ کی جانب سے قوانین پر عمل کرنے اور قیدیوں کی بحالی کے لیے کام کرنے کی کوششوں کی تعریف کی، جس سے وہ اپنی رہائی کے بعد زیادہ مؤثر طریقے سے معاشرے میں دوبارہ شامل ہو سکیں۔
سردار علی امین خان گنڈا پور نے جیل ہسپتال کو 5 لاکھ روپے کی ادویات دل کھول کر عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے غیر فعال ٹیوب ویل کی مرمت کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔ مزید برآں، انہوں نے جیل کی 400 فٹ لمبی سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا، جس سے علاقے میں رسائی اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔
جیلوں کے نظام میں کامیاب بہتری اور جاری اصلاحات قابل آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا پشاور ریحان گل خٹک کے وژن اور پالیسیوں کے مطابق ہیں۔ ان اقدامات کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ان کی رہنمائی بہت اہم رہی ہے، جن کی صوبائی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔

Photos from Central Prison D.I.Khan's post 26/12/2025

جمعہ، 26 دسمبر 2025
آج سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں سپرنٹنڈنٹ جیل جناب اعجاز محسود کی زیرِ صدارت جیل پریڈ / کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ یہ کارروائی انسپکٹر جنرل (پرزنز) خیبر پختونخوا جناب عثمان محسود اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ریجنل پرزنز) ساؤتھ ریجن جناب طاہر شہباز کی ہدایات کی روشنی میں انجام دی گئی۔
کھلی کچہری کے دوران تمام قیدیوں کو مکمل موقع دیا گیا کہ وہ اپنی شکایات، مسائل اور ضروریات بلا جھجک بیان کریں۔ قیدیوں نے اپنی درخواستیں اور مطالبات باری باری پیش کیے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے تمام امور توجہ سے سنے اور جیل انتظامیہ سے متعلق معاملات موقع پر ہی حل کر دیے۔ جبکہ بیرونِ جیل / متعلقہ محکموں سے متعلق معاملات پر قیدیوں کو یقین دہانی کرائی گئی اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام/محکموں کو فوری طور پر تحریری مراسلات ارسال کیے گئے۔
قیدیوں نے اس بروقت اقدام پر سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈی آئی جی اور آئی جی پرزنز کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے دوبارہ اس عزم کا اظہار کیا کہ قیدیوں کے قانونی حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے جیل انتظامیہ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ مزید برآں، انہوں نے تمام عملے کو ہدایات جاری کیں کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی ہمدردی، احترام اور اصلاح و بحالی کے اصولوں کے مطابق برتاؤ کیا جائے تاکہ ان کی کامیاب بحالی اور معاشرے میں مثبت انداز سے دوبارہ شمولیت ممکن ہو سکے۔
مزید یہ کہ اس کھلی کچہری/جیل پریڈ کے انعقاد اور اس کے نتائج سے متعلق تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے دفترِ انسپکٹر جنرل (پرزنز) خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی جائیگی۔

Photos from Central Prison D.I.Khan's post 03/12/2025

مورخہ 03 دسمبر 2025، بروز بدھ، سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کے سپرنٹنڈنٹ جناب اعجاز مسعود نے جیل کے انتظامی، حفاظتی اور فلاحی امور کا جامع معائنہ کیا۔ انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کا تسلسل سے دورہ کیا۔ جوینائل سیکشن میں کم عمر قیدیوں کی سرگرمیوں، تعلیم و تربیتی ماحول، اور روزمرہ نظام کا جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی اور روشنی و ہوا دار ماحول کو مزید بہتر رکھنے کی ہدایت کی۔

ہسپتال میں زیرِ علاج قیدیوں کی صحت، ادویات کی دستیابی اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور اس کی مکمل صفائی، جراثیم کش اسپرے اور ریکارڈ کی درستگی پر زور دیا گیا۔ خواتین سیکشن اور قصوری چکیوں کے دورے کے دوران رہائش، پانی کی فراہمی، باتھ رومز، روشنی اور عمومی سیکیورٹی کو جانچا گیا۔
ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر کا دورہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے ہدایات جاری کی کہ ریہیب سینٹر میں پرسکون، صاف ستھرا اور ذمہ دارانہ ماحول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تاکہ بحالی کا عمل مؤثر ہو سکے۔ کک ہاؤس میں کھانا پکانے کے انتظامات، برتنوں کی صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران انہوں نے قیدیوں اور حوالاتیوں سے براہِ راست ملاقات کی، ان کے مسائل اور ضروریات سنیں، اور یہ یقین دہانی کروائی کہ تمام جائز درخواستوں کو شفافیت کے ساتھ نمٹایا جائے گا۔

آخر میں سپرنٹنڈنٹ اعجاز مسعود نے تمام اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور جیل میں صفائی، سیکیورٹی، نظم و ضبط اور قیدیوں کی فلاحی سہولیات میں مزید بہتری لانے اور روزانہ کی نگرانی کے عمل کو مؤثر بنایا جانےکیلئے احکامات جاری کئے، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں محفوظ، منظم اور ذمہ دارانہ ماحول برقرار رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیح رہے گا۔

Photos from Central Prison D.I.Khan's post 03/11/2025

📍 سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان
🏆 اسپورٹس گالا 2025 🎯

معزز انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات جناب محمد عثمان محسود صاحب کے وژن کے تحت سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں آج ایک روزہ شاندار اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔

قیدیوں اور جیل عملے نے مختلف کھیلوں میں زبردست جوش و خروش سے حصہ لیا۔ 🏏 کرکٹ میچ میں عملے نے میدان مار لیا، جبکہ رَسی کشی میں قیدیوں نے زبردست طاقت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی!

سپرنٹنڈنٹ جیل جناب اعجاز محسود اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور تمام شرکاء کے جذبے کو خوب سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں قیدیوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے فروغ اور مثبت سوچ کے لیے جاری رہیں گی۔

تقریب کا اختتام ایک رنگا رنگ موسیقی کی محفل سے ہوا جس نے تمام شرکاء کو خوشی، تفریح اور امید سے بھر دیا۔

25/10/2025

سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کا مین انٹرنس کافی عرصے سے خستہ حالت میں تھا اور فوری توجہ کا متقاضی تھا۔ سپرنٹنڈنٹ جناب اعجاز محسود نے اس کام کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا اور مکمل مرمتی کام کرایا۔

Photos from Central Prison D.I.Khan's post 01/10/2025

یکم اکتوبر 2025 کو پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بنچ کے معزز جج صاحبان نے سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔ اُن کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بنچ کے معزز رجسٹرار، معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سینئر سول جج (ایڈمنسٹریشن) ڈیرہ اسماعیل خان بھی موجود تھے۔

معزز مہمانوں کا استقبال سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان جناب اعجاز محسود نے دیگر افسران کے ہمراہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ صاحب نے جیل کے نظام اور کام کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد جیل کا تفصیلی دورہ کیا گیا۔

دورے کے دوران معزز جج صاحبان نے قیدیوں کے بیرکس، ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سنٹر (DRC)، کُک ہاؤس، جیل اسپتال، کم عمر قیدیوں کا بیرک اور خواتین کے بیرک کا معائنہ کیا۔ انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی، اُن کے مسائل سنے اور مقدمات کے حوالے سے دی گئی درخواستیں وصول کیں، اس یقین دہانی کے ساتھ کہ ان کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔

معزز جج صاحبان نے ہنگامی حالات سے متعلقہ انتظامات، نئے قائم کیے گئے سیکٹر-4 میں قیدیوں کو فراہم کی گئی رہائش اور جیل کے مجموعی انتظامات کو موجودہ وسائل میں بہتر انداز میں چلانے پر اطمینان اور تحسین کا اظہار کیا

Photos from Central Prison D.I.Khan's post 20/09/2025

آج مورخہ 20.09.2025 کو الہدیٰ فاؤنڈیشن کے نمائندے نے قیدیوں اور جیل کالونی کے عملے کی سہولت کے لیے پانی کے تین بوروں کا افتتاح کیا۔ اس اقدام کا مقصد پینے کے صاف پانی تک رسائی فراہم کرنا ہے۔
تمام قیدیوں اور جیل کے عملے نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور الہدی فاؤنڈیشن کی مسلسل کامیابی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Near Town Hall Chowk Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan
29050