An Annual Result Program was held at GPS No. 1, in which RTA Secretary Shoukat Iqbal and SDEO Dr. Abdul Hafeez participated as special guests and distributed tablets to the position holders.
GPS NO1 City D.I.khan
GPS No1 city D.I.Khan
A program was held at GPS No. 1 on the occasion of Youm-e-Takbeer, where students enthusiastically expressed their love for the country and pride in the nuclear achievements. The students also gave speeches that highlighted the spirit of Youm-e-Takbeer.
الحمد اللہ اسکول ھذا نے فری کتب کی طلباء میں ترسیل مکمل کر لی ❤️
گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر1
کا نمایاں اعزاز ❤️
جناب SDEO ڈاکٹر عبداحفیظ کا اپنے وزٹ کا آغاز اسکول ھذا سے کیا اور اسکول ھذا کی کارکردگی کو عمدہ قرار دیا کلاس رومز میں بچوں سے ملے
سیکنڈ سمسٹر امتحانات میں بچوں کا نظم و ضبط اسکول ھذا کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت
آج معرکہ حق کے تناظر میں گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 میں ایک شاندار اور رنگارنگ پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں طلباء نے بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ مختلف ٹیبلوز اور تقاریر کیں پروگرام میں اسکول لیڈر منہاج خان نے خصوصی شرکت کی بچوں نے آخر میں پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے
جشن فتح/ معرکہ حق کے تناظر میں اسکول کے بچوں کے لئے ایک شاندار اور رنگارنگ پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں گورنمٹ پرائمری سکول نمبر 1 کے طلباء نے بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی جو اور سکول ھذا کیلئے ایک اعزاز ہے پراگرام کے مہمان خصوصی
ایم بی کمانڈر عبدرحمن خٹک تھے پروگرام کے اختتام پر اُنہوں نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے
World Day was celebrated with great fervor at GPS No. 1, where students eloquently conveyed its significance through colorful playcards.
گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر ون میں ایس ڈی ای او انعام اللہ خان بھٹنی کی شرکت، حکیم الامت علامہ محمد اقبال کو شاندار خراجِ عقیدت
ڈیرہ اسماعیل خان (ابو انس راج): گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر ون میں شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ وفات کے موقع پر ایک پروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلباء، اساتذہ کرام اور ہیڈ ٹیچر نے بھرپور شرکت کی اور عظیم مفکر کو ان کی ملی و فکری خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے دوران طلباء نے علامہ اقبال کی شخصیت، فکر اور پیغام پر مبنی تقاریر پیش کیں، جبکہ خوبصورت ٹیبلیوز (خاکوں) کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ان کی جدوجہد اور تصورِ پاکستان کو نہایت مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔ بچوں نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ علامہ اقبال کی شاعری نے مسلمانوں میں بیداری پیدا کی اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کا شعور دیا۔
سکول کے ہیڈ ٹیچر شہزادہ کامران سلیم سدوزئی نے اپنے خطاب میں کہا:
"علامہ اقبال نے اپنی ولولہ انگیز شاعری کے ذریعے امتِ مسلمہ میں نئی روح پھونکی اور نوجوانوں کو خودی، عمل اور اتحاد کا درس دیا۔ آج کے دور میں ہمیں ان کے افکار کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔"
تقریب میں ایس ڈی ای او ڈیرہ اسماعیل خان انعام اللہ خان بھٹنی نے بھی شرکت کی اور اپنے خطاب میں علامہ محمد اقبال کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:
"علامہ اقبال جیسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، جنہوں نے اپنی فکر و دانش سے ایک پوری قوم کی رہنمائی کی اور انہیں آزادی کا راستہ دکھایا۔"
تقریب کے اختتام پر اساتذہ کرام نے بھی حکیم الامت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے نہ صرف ایک آزاد مملکت کا خواب دیکھا بلکہ اپنی فکر و شاعری کے ذریعے اس خواب کو حقیقت میں ڈھالنے کی بنیاد بھی فراہم کی۔
پروگرام کا اختتام علامہ اقبال کی شہرہ آفاق دعا "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری" سے کیا گیا، جس میں ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
Students presented a tablo to highlight the importance of planting trees and carried out a plantation drive in the school.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Grid Road D. I. Khan
Dera Ismail Khan
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 13:30 |
| Tuesday | 08:00 - 13:30 |
| Wednesday | 08:00 - 13:30 |
| Thursday | 08:00 - 13:30 |
| Friday | 08:00 - 12:00 |
| Saturday | 08:00 - 13:30 |
