14/10/2025
*زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے اساتذہ اور انتظامی افسران کے اعزاز میں پروقار ویلیکم پارٹی*
*وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا علی امین گنڈہ پور اور ایم این اے فیصل امین گنڈہ پور کے تعاون پر اظہارِ تشکر*
ڈیرہ اسماعیل خان (ہینڈ آؤٹ 14اکتوبر 2025)زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیرِ صدارت نئے آنے والے اساتذہ اور انتظامی افسران کے اعزاز میں ایک پروقار ویلیکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، طلبہ نمائندگان اور انتظامی عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ نے نئے فیکلٹی ممبران اور افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان تعلیمی و تحقیقی میدان میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اور نئے آنے والے اساتذہ و افسران اس ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ معیاری تعلیم، جدید تحقیق اور عملی تربیت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے اس موقع پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈہ پور اور سٹی ایم این اے فیصل امین گنڈہ پور کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہر موقع پر یونیورسٹی کے مسائل حل کروانے میں بھرپور تعاون کیا۔ ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی دلچسپی اور عملی تعاون کی بدولت یونیورسٹی کے متعدد انتظامی و ترقیاتی معاملات بروقت حل ہوئے، جس سے ادارے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ صوبائی حکومت اور منتخب نمائندوں کے تعاون سے ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک تعلیمی مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی، جبکہ نئے شامل ہونے والے اساتذہ نے وائس چانسلر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر یونیورسٹی کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ازطرف:شیراز احمد مغل
پی آر او زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان

05/09/2025
04/09/2025