The University of Agriculture D.I.Khan

The University of Agriculture D.I.Khan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The University of Agriculture D.I.Khan, Government Organization, Dera Ismail Khan.

Public Sector Chartered University,
THE UNIVERSITY OF AGRICULTURE DIKHAN takes
responsibility for national prosperity, rejuvenation, and human
progress by devoting itself to talent cultivation, the exploration
of truth, and cultural development.

14/10/2025

*زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے اساتذہ اور انتظامی افسران کے اعزاز میں پروقار ویلیکم پارٹی*

*وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا علی امین گنڈہ پور اور ایم این اے فیصل امین گنڈہ پور کے تعاون پر اظہارِ تشکر*

ڈیرہ اسماعیل خان (ہینڈ آؤٹ 14اکتوبر 2025)زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیرِ صدارت نئے آنے والے اساتذہ اور انتظامی افسران کے اعزاز میں ایک پروقار ویلیکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، طلبہ نمائندگان اور انتظامی عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ نے نئے فیکلٹی ممبران اور افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان تعلیمی و تحقیقی میدان میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اور نئے آنے والے اساتذہ و افسران اس ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ معیاری تعلیم، جدید تحقیق اور عملی تربیت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے اس موقع پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈہ پور اور سٹی ایم این اے فیصل امین گنڈہ پور کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہر موقع پر یونیورسٹی کے مسائل حل کروانے میں بھرپور تعاون کیا۔ ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی دلچسپی اور عملی تعاون کی بدولت یونیورسٹی کے متعدد انتظامی و ترقیاتی معاملات بروقت حل ہوئے، جس سے ادارے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ صوبائی حکومت اور منتخب نمائندوں کے تعاون سے ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک تعلیمی مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی، جبکہ نئے شامل ہونے والے اساتذہ نے وائس چانسلر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر یونیورسٹی کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ازطرف:شیراز احمد مغل
پی آر او زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان

05/09/2025
Photos from The University of Agriculture D.I.Khan's post 04/09/2025

زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرمینل امتحانات کا آغاز، انتظامیہ کی جانب سے سخت مانیٹرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان (ہینڈ آؤٹ 04ستمبر 2025) زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرمینل امتحانات کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایات پر امتحانی عمل کو شفاف، منصفانہ اور پرامن بنانے کے لئے جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔امتحانات کے پہلے روز یونیورسٹی انتظامیہ نے مختلف امتحانی ہالوں کا دورہ کیا اور طلبہ کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر رجسٹرار زیب القمر، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر آفتاب عالم اور اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات لاریب مغل نے امتحانی انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا اور عملے کو ہدایت کی کہ امتحانی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائےرجسٹرار زیب القمر نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی اولین ترجیح یہ ہے کہ تمام طلبہ کو پرامن اور سازگار ماحول میں امتحان دینے کا موقع ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی نقل یا غیر قانونی سرگرمی کو سختی سے روکا جائے گا۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر آفتاب عالم نے کہا کہ امتحانات کے دوران شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مسلسل امتحانی مراکز کا معائنہ کریں گی۔ اسسٹنٹ کنٹرولر لاریب مغل نے بھی امتحانی عملے پر زور دیا کہ وہ طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں اور ان کے مسائل فوری حل کریں تاکہ وہ اپنی تیاری پر مکمل توجہ دے سکیں۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا ہے کہ امتحانات طلبہ کی تعلیمی محنت اور کارکردگی کا عکاس ہوتے ہیں، لہٰذا شفاف اور غیر جانبدار امتحانی نظام ہی ادارے کی نیک نامی اور اعتماد کی بنیاد ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ امتحانات میں بھرپور تیاری اور دیانت داری کے ساتھ حصہ لیں۔

ازطرف:شیراز احمد مغل
پی آر او زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Dera Ismail Khan
29050

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00