PESCO DIKhan Circle

PESCO DIKhan Circle

Share

PESCO DIKhan Circle Official:
Connecting, Powering, Thriving with Customer-Centric Approach!

Photos from PESCO DIKhan Circle's post 30/03/2026

پریس ریلیز
مورخہ: 30 مارچ 2026
ریکوری اور بجلی چوری کے خلاف مؤثر اقدامات
ایس ای پیسکو ڈیرہ اسماعیل خان سرکل کی سربراہی میں، ڈیرہ سی ایم، پیسکو ڈیرہ اسماعیل خان سرکل اور ایس ڈی اوز (رورل و درابن سب ڈویژن) نے ریکوری اور بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
1)۔کروڑوں روپے کے بقایاجات کی مد میں ٹی ٹی ملز سے 11 ہزار وولٹ میٹرنگ پینل بمعہ انکمنگ (1000 MCM) اور آؤٹ گوئنگ (500 MCM) ایچ ٹی کیبل اتار کر دفتر میں جمع کرا دی گئی۔
2)۔ ایس ڈی او پہاڑ پور سب ڈویژن نے بقایاجات اور بجلی چوری میں ملوث 25 KVA شیخ پلازہ کا کنکشن منقطع کر دیا۔
3)۔ ایس ای پیسکو ڈیرہ سرکل کے احکامات پر ایس ڈی او درابن سب ڈویژن نے اکبر ٹاؤن، نہر روڈ نزد ثناء گارڈن میں کارروائی کرتے ہوئے 25 KVA ٹرانسفارمر کی بجلی منقطع کر دی، جہاں بجلی کا استعمال مکمل طور پر ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے ہو رہا تھا۔
اسی طرح اکبر ٹاؤن کے 100 KVA ٹرانسفارمر سے منسلک پورے محلے میں بھی بجلی چوری کی نشاندہی ہوئی، حتیٰ کہ مسجد میں بھی بجلی بذریعہ ڈائریکٹ کنڈے استعمال کی جا رہی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بجلی منقطع کر دی گئی۔
پیسکو عوام سے اپیل کرتا ہے کہ بجلی کا استعمال صرف میٹر کے ذریعے کریں، بجلی چوری سے اجتناب کریں اور اپنے بل بروقت ادا کریں۔
*شہر کے نوجوانوں سے خصوصی گزارش ہے کہ وہ بجلی چوری کے خاتمے اور لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے پیسکو کا ساتھ دیں۔روشن ڈیرہ، بہتر مستقبل کیلئے*۔
پیسکو
ڈیرہ اسماعیل خان سرکل

Photos from PESCO DIKhan Circle's post 25/03/2026

⚡ بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں – مریالی-1 فیڈر ⚡
مریالی-1 فیڈر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خاتمے کیلئے جاری آپریشن کے دوران درج ذیل کارروائیاں عمل میں لائی گئیں:
1️⃣ طارق آباد (مدنی مسجد) 100 KVA ٹرانسفارمر کے مقام پر آپریشن کے دوران 11 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جو بذریعہ کنڈا بجلی چوری میں ملوث تھے۔
کنڈے فوری طور پر اتار لئے گئے جبکہ مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس تھانہ کو رپورٹ ارسال کر دی گئی۔
2️⃣ بستی استرانہ بجلی چوری میں ملوث 6 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف پولیس تھانہ کینٹ میں مراسلہ جمع کرا دیا گیا۔
3️⃣ کوہ نور ٹاؤن ریاض ولد فتح شیر(اہلکار محکمہ پولیس) کے خلاف بذریعہ کنڈا بجلی چوری اور انسولیٹڈ کیبل کو نقصان پہنچانے پر پولیس تھانہ کینٹ میں مراسلہ جمع کرا دیا گیا ہے۔
📢 عوام الناس سے اپیل تمام صارفین سے گزارش ہے کہ بجلی کا استعمال صرف میٹر کے ذریعے کریں اور اپنے بل بروقت ادا کریں۔
بجلی چوری کے خاتمے اور بروقت ادائیگی ہی لوڈشیڈنگ میں کمی کا واحد حل ہے۔

25/03/2026

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ٹرانسفر چور گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاء الدین احمد کے خصوصی ہدایات پر ایس پی سٹی ڈویژن مرتضی خان بنگش و ایس ڈی پی او سببرب سرکل کاشف ستار خان کی سربراہی میں ایس ایچ او شورکوٹ اضغر خان وزیر معہ پولیس ٹیم کی شاندار کاروائی۔تھانہ شور کوٹ وڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں ٹرانسفارمر چوری کرنے والے 04 ملزمان گرفتار

حدود تھانہ ڈیرہ ٹاؤن اور تھانہ شور کوٹ میں ٹرانسفامر چوری میں ملوث اشخاص کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری کے مقدمات میں پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ ، مہارت سے 04 ملزمان محمد سلطان ولد لعل محمد قوم سلیمان خیل سکنه وانڈہ بلوچانوالہ داؤ د ولد عمر خان سکنہ شور کوٹ الطاف ولد فلک شیر قوم تھلہ ، لطیف ولد فضل رحمان قوم موچی سکنائے پڑھ ٹریس کر کے حسب ضابطہ گرفتار کئے گئے جن کے قبضہ سے سرقہ شدہ 25 کوائیلز اور 2بنڈل تار برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے پابند سلاسل کیا ۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کو واضح پیغام ہے کہ جرم چاہے جس نوعیت کا ہوملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا اس کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا ۔

20/03/2026

پریس ریلیز
منجانب: پیسکو ڈیرہ اسماعیل خان سرکل
تاریخ: 20 مارچ 2026
پیسکو ڈیرہ اسماعیل خان بجلی چوری کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔ اس سلسلے میں مختلف فیڈرز پر کمبنگ آپریشن جاری ہے، جبکہ مریالی-1 فیڈر پر خصوصی کام تیزی سے جاری ہے۔ کنڈوں کے استعمال کی روک تھام کیلئے انسولیٹڈ کنڈکٹر نصب کیے جا رہے ہیں، مگر افسوس کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں بھی چند عناصر کیبل کو نقصان پہنچا کر بجلی چوری سے باز نہیں آ رہے۔
یہ صرف پیسکو کی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک معاشرتی مسئلہ بھی ہے۔ بجلی چوری ایک ناسور ہے جو پورے معاشرے کو متاثر کرتا ہے۔ اس کی روک تھام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر اس برائی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Photos from PESCO DIKhan Circle's post 17/03/2026

*Energy theft Report*
On receipt of credible information regarding organized electricity theft, a surprise spot inspection was conducted.
*Location:* Indus Society, Diyal Road (11KV CRBC Feeder), in a *street having total 07 numbers of electric connections out of which 06 numbers found involved in theft of electricity*.
-- Conducted in presence of XEN Rural Division DI Khan and SDO Mandhran.

*1) Reference No. 12269330727509*
- New connection given in 08/2025, place.
- The consumer has been kept in protected category with monthly consumption of below 200 units.
- The new connection Meter found replaced by an old tampered meter. (Meter No. 02096822, Make 2023).
*2) Reference No. 12269330727509*
- Bogus meter (Meter No. 365582) installed at site.
- Original meter (Meter No. 1095165) missing.
- Nominal monthly units are billed to this heavy-load consumer.
*3) Reference No. 12269330727502*
- Bogus meter (Meter No. 02104404) installed.
- Original meter (Meter No. 2910739) missing.
- Nominal monthly billing units.
*4) Reference No. 12269330729215*
- Bogus meter (Meter No. 9112398) found at site.
- Original meter (Meter No. 2095862) missing.
- Nominal monthly billing units.
*5) Reference No. 12269330727503*
- Meter as per record: M.No. 363912.
- Meter at site:
M.No. 2888958
*6) Reference # 1226933727508*
- Pending units 875
- misuse of Protected category.

All connections disconnected on the spot.Bogus/tampered meters removed and taken into custody.

XEN Rural Division DI Khan directed for further action as per SOP.
SE PESCO,
DIKHAN Circle.
Date: 10/03/2026

Photos from PESCO DIKhan Circle's post 15/03/2026

ڈی آئی خان میں بجلی چوری کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد پیسکو اہلکار معطل، سینکڑوں مقدمات درج۔
ڈیرہ اسماعیل خان: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ڈیرہ سرکل میں بجلی چوری، بدعنوانی اور فرائض میں غفلت کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں متعدد اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایس ای پیسکو ڈیرہ سرکل انجینئر حزب اللہ محسود کی رپورٹ پر پیسکو ہیڈکوارٹر پشاور کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی جس کے بعد سرکل میں کھلبلی مچ گئی۔
پیسکو ذرائع کے مطابق معطل ہونے والوں میں 8 میٹر ریڈرز، 2 لائن سپرنٹنڈنٹس، ایک ایکٹنگ میٹر ریڈر سپروائزر اور ایک لائن مین شامل ہیں۔ ان اہلکاروں پر بدانتظامی، بدعنوانی، بجلی چوری کی سرپرستی اور فرائض میں غفلت کے الزامات ہیں۔ جاری کردہ احکامات کے مطابق معطلی کے دوران تمام اہلکار پشاور ہیڈکوارٹر کے کنفیڈنشل سیکشن میں روزانہ اپنی حاضری رپورٹ کرنے کے پابند ہوں گے۔
ایس ای پیسکو ڈیرہ سرکل انجینئر حزب اللہ محسود نے کہا ہے کہ قومی ادارے کو نقصان پہنچانے اور بجلی چوری کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر نہ صرف ادارے کو مالی نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ ایماندار صارفین پر ناجائز جرمانوں، اضافی بوجھ اور غیر ضروری لوڈشیڈنگ کا سبب بھی بنتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک بجلی چوروں کے خلاف سینکڑوں ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں جبکہ بجلی چوری میں ملوث یا اس کی سرپرستی کرنے والے پیسکو اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ عید کے بعد پیسکو ہیڈکوارٹر پشاور سے خصوصی انٹیلیجنس ٹیمیں ڈی آئی خان کا دورہ کریں گی تاکہ بجلی چوری میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی کی جا سکے۔
پیسکو حکام نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کے خاتمے کے لیے ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں ہونے والی بجلی چوری یا اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں۔ حکام کے مطابق عوام کی بروقت معلومات بجلی چوری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، جس سے نہ صرف قومی ادارے کا نقصان کم ہوگا بلکہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی واضح کمی آئے گی اور ایماندار صارفین کو ریلیف ملے گا۔ ⚡

16/01/2026

⚠️ PUBLIC NOTICE: Do Not Let Unauthorized Persons Touch Your Meter! ⚠️

Citizens are advised that only authorized PESCO personnel are allowed to handle electricity meters.

Today on Dt: 15-01-2026, a private electrician was caught red-handed by the SDO City-1 team while replacing a tampered meter. As a result, an FIR has been lodged against the individual, and the consumer's electricity supply has been disconnected.

🚫 Never hire private electricians to tamper with or "fix" your meter.
⚖️ Meter tampering leads to FIRs, arrests, and heavy fines.
🔌 Illegal activity will result in immediate disconnection.

Play your part in stopping power theft.
If you see suspicious activity, report it immediately!

16/01/2026

⚠️ PUBLIC NOTICE: Do Not Let Unauthorized Persons Touch Your Meter! ⚠️

Citizens are advised that only authorized PESCO personnel are allowed to handle electricity meters.

🚫 Never hire private electricians to tamper with or "fix" your meter.
⚖️ Meter tampering leads to FIRs, arrests, and heavy fines.
🔌 Illegal activity will result in immediate disconnection.

Play your part in stopping power theft.
If you see suspicious activity, report it immediately!

04/10/2025
Photos from PESCO DIKhan Circle's post 14/08/2024
Photos from PESCO DIKhan Circle's post 29/03/2024

آج ہمارے پیارے اسلام صاحب ریٹائر ہو رہے ہیں۔
انکی راونگی نے ہمارے دلوں میں ایک خلا چھوڑ دیا، لیکن یہ ان کے لیے کہیں اور چمکنے کا موقع بھی ہے۔

ہم ان یادوں کو یاد رکھیں گے جو ہم نے ایک ساتھ بنائی ہیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Fort Road, Wapda Office
Dera Ismail Khan
29050

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00