سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالحمید خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق سمال انڈسٹریز میں بھی ناگہانی واقعات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ آلات ( فائر فائیٹنگ ) کی تنصیب اور سٹاف کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمال انڈسٹلسٹ ایسوسی ایشن پشاور سٹیٹ کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات میں کیا جس کی قیادت صدر حاجی وحید عارف اعوان نے کی وفد میں سابق صدر انور مقصود ، مظفر خان ، حاجی یوسف حاجی مہران ، حاجی انصاف. محمد سہیل اور نظیف مقصود شامل تھے اس موقع پر ڈی ایم ڈی نعمان فیاض. جائنٹ ڈائریکٹر غالب شاہ سٹیٹ انچارج امجد حسین بھی موجود تھے ایم ڈی عبدالحمید خان نے کہا کہ اکثر کارخانوں میں شاٹ سرکٹ کے باعث اگ لگ جاتی ہے جس سے کارخانے میں مال جل کر خاک ہو جاتا ہے اگر کارخانے میں اپنے طور پر ضروری الات موجود ہوں اور سٹاف میں کچھ لوگ تربیت یافتہ ہوں تو نقصان پر کسی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے اس لیے ایس آئی ڈی بی انتظامیہ ناگہانی حالات سے نمٹنے کے لیے قائم متعلقہ ادارے کے تعاون سے الات سے متعلق اگاہی اور سٹاف کو تربیت دینے کے سلسلے کا اغاز کر رہا ہے جس میں کارخانہ داروں کا تعاون ناگزیر ہے تربیت دینے کے اس سلسلے کا دائرہ کار دوسرے اضلاع ہزارہ ۔ کوہاٹ ، مردان ۔ چارسدہ. کرک. ۔ دی آئی خان ،بنوں ، مردان ۔ مالاکنڈ تک پھیلایا جائے گا
Civil Defence DIKhan
Official Fb Page of Civil Defence DIKhan, Mr Alamgir Khan is Current CDO DIKhan.
19/05/2026
*تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہاڑ پور میں سول ڈیفنس کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی خصوصی تربیتی مشق*
سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے آج بروز *19* *مئی* *2026* تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہاڑ پور میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کے لیے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی خصوصی تربیتی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تربیتی سیشن ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا اور CDO ڈیرہ اسماعیل خان کی خصوصی ہدایات پر سینئر انسٹرکٹر عالمگیر خان کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا، جس میں سول ڈیفنس کے انسٹرکشنل اسٹاف نے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، آتشزدگی کی صورت میں بروقت اور مؤثر ردِعمل، محفوظ انخلاء، ریسکیو آپریشن اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا۔ تربیت کے دوران عملی مشقوں کے ذریعے شرکاء کو سکھایا گیا کہ کسی بھی ناگہانی حادثے یا ہنگامی صورتحال میں فوری، منظم اور ذمہ دارانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی جانوں کے تحفظ اور نقصان کو کم سے کم کیسے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے سول ڈیفنس کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس تربیت کو نہایت مفید اور بروقت قرار دیا۔
*ترجمان، سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان*@
18/05/2026
*سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان*
*18* *مئی* *2026*
*اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور کی زیر صدارت اجلاس* ، *فائر* *سیفٹی انسپیکشن اور کریک* *ڈاؤن کا فیصلہ*
اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور ڈاکٹر حامد صدیق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں *انسٹرکٹر انچارج* *_عالمگیر خان،_* *انسٹرکٹر* *احسن امداد حسن* اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور ڈاکٹر حامد صدیق کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس ٹیم نے تحصیل پہاڑپور کے مختلف پٹرول پمپس، LPG شاپس، مارکیٹس اور دیگر حساس مقامات کی فائر سیفٹی انسپیکشن کی۔ انسپیکشن کے دوران حفاظتی انتظامات، فائر فائٹنگ آلات اور ایمرجنسی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور سول ڈیفنس رولز کے تحت بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جبکہ غیر قانونی LPG گاڑیوں اور غیر محفوظ سلنڈرز کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حامد صدیق نے سول ڈیفنس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
*ترجمان: سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان*
18/05/2026
*تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہاڑ پور میں سول ڈیفنس کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی خصوصی تربیتی مشق*
سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے آج بروز *18* *مئی* *2026* کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہاڑ پور میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کو ہنگامی حالات سے نمٹنے، ابتدائی طبی امداد، آگ لگنے کی صورت میں فوری ردِعمل، محفوظ انخلاء اور ریسکیو کے بنیادی اصولوں پر مشتمل خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔ یہ تربیتی سیشن *ڈائریکٹر سول ڈیفنس* *خیبر پختونخوا* اور *CDO* *ڈیرہ اسماعیل* *خان* کی خصوصی ہدایات پر *سینئر انسٹرکٹر عالمگیر* *خان* کی نگرانی میں سول ڈیفنس کے انسٹرکشنل اسٹاف نے منعقد کیا، جس میں شرکاء کو عملی مشقوں کے ذریعے ایمرجنسی صورتحال میں فوری، مؤثر اور منظم انداز میں کارروائی کرنے کی تربیت دی گئی تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثے یا ہنگامی صورتحال کے دوران انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
*ترجمان، سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان*
17/05/2026
14/05/2026
*شہری سلامتی کے فروغ کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں جامع حفاظتی انسپیکشنل مہم*
*بتاریخ* : *14* *مئی* *2026*
ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا اور سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، انسٹرکٹر انچارج سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان جناب عالمگیر خان نے آج ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں مختلف پیٹرول پمپس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ڈیرہ اسماعیل خان کا جامع حفاظتی و انسپیکشنل دورہ کیا۔ دورے کے دوران فائر سیفٹی انتظامات، ایمرجنسی رسپانس سسٹم، ایویکویشن پلان، ابتدائی طبی امداد کی سہولیات اور مجموعی حفاظتی اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ سول ڈیفنس ٹیم نے متعلقہ اداروں میں حفاظتی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات اور تجاویز جاری کیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ نے مکمل تعاون اور فوری اصلاحی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ یہ انسپیکشنل دورہ شہری سطح پر حفاظتی نظام کو مزید مؤثر، منظم اور فعال بنانے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ردعمل کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
*ترجمان: سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان*
12/05/2026
*سرگرمی رپورٹ*
*عالمی یومِ صحتِ نباتات*
*مورخہ* : *12* *مئی* *2026*
ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا اور سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اور انچارج سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان *Alamgir Khan* کی نگرانی میں پہاڑ پور میں عالمی یومِ صحتِ نباتات کے موقع پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پوسٹ وارڈن *Syed Asad* *Abbas Shah* نے سول ڈیفنس رضاکاروں اور مقامی کمیونٹی کے ہمراہ بھرپور شرکت کی اور پودے لگا کر ماحول دوست سرگرمی میں اپنا کردار ادا کیا۔ شرکاء کو پودوں کی اہمیت، ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور سرسبز ماحول کے فروغ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ اس سرگرمی کا مقصد شہریوں میں شجرکاری کے فروغ، ماحولیاتی تحفظ کے شعور کو اجاگر کرنا اور صحت مند و محفوظ مستقبل کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا احساس بیدار کرنا تھا۔ مقامی افراد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کیا۔ سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان آئندہ بھی ایسے مثبت اور عوامی فلاحی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
*سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان*
" *پودوں کی حفاظت، زندگی کی حفاظت، مستقبل کی حفاظت*
07/05/2026
*پری مون سون* *2026* *کے سلسلے میں دریائے سندھ پر شاندار موک ایکسرسائز کا انعقاد*
*بتاریخ* : *07* *مئی* *2026*
پری مون سون 2026 کے حوالے سے سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان اور ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کے اشتراک سے دریائے سندھ پر ایک جامع اور کامیاب موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ممکنہ سیلابی صورتحال، ہنگامی حالات اور عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی تیاریوں کا عملی مظاہرہ کرنا تھا۔ موک ایکسرسائز میں سول ڈیفنس ڈیرہ اسماعیل خان نے مرکزی اور نمایاں کردار ادا کیا جبکہ سول ڈیفنس کے تمام اسٹاف، رضاکاروں اور اہلکاروں نے بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو، ابتدائی طبی امداد، انخلا، عوامی آگاہی اور ایمرجنسی رسپانس کی عملی مشقوں میں بھرپور حصہ لیا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محترمہ تحریم شاہ، سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 تھے، جنہوں نے سول ڈیفنس ڈیرہ اسماعیل خان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، منظم تیاریوں اور رضاکارانہ جذبے کو سراہتے ہوئے اسے عوامی خدمت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک مؤثر ادارہ قرار دیا۔ موک ایکسرسائز کے دوران سول ڈیفنس کے اہلکاروں اور رضاکاروں نے اپنی بہترین کارکردگی، نظم و ضبط اور جذبۂ خدمت سے شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کی اور ثابت کیا کہ سول ڈیفنس ڈیرہ اسماعیل خان ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
*ترجمان*
*سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان*
*سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان*
🚨 *عوامی* *آگاہی* — *ہیٹ* *ویو الرٹ* 🚨
*ڈیرہ اسماعیل خان* : محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے 08 مئی تا 10 مئی 2026 کے دوران ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید گرمی کی لہر (Heat Wave) اور درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی جاتی ہے تاکہ شدید گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔ ⚠ اہم احتیاطی تدابیر: • صبح 10 بجے سے شام 05 بجے تک غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ • پانی، ORS، لیموں پانی، جوس اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ • ہلکے رنگ کے، ڈھیلے اور سوتی کپڑے پہنیں۔ • باہر نکلتے وقت ٹوپی، رومال، چشمہ یا چھتری کا استعمال کریں۔ • بچوں، بزرگ شہریوں، دل اور شوگر کے مریضوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ • بند گاڑی میں بچوں یا جانوروں کو ہرگز اکیلا نہ چھوڑیں۔ • دھوپ میں کام کرنے والے افراد وقفے وقفے سے آرام کریں اور سایہ دار جگہ استعمال کریں۔ • کسان حضرات اور مزدور طبقہ موسم کی شدت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیاں ترتیب دیں۔ • مویشیوں کو ٹھنڈی اور سایہ دار جگہ پر رکھیں اور پانی کی مناسب فراہمی یقینی بنائیں۔ 🚑 ہیٹ اسٹروک کی علامات: شدید پیاس، چکر آنا، جسم کا درجہ حرارت بڑھ جانا، بے ہوشی، متلی یا سانس لینے میں دشواری کی صورت میں فوری طبی امداد حاصل کریں۔ 📢 سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔ ☎ *ہیلپ لائن:* *0966933282* | 📧 *ای* *میل* : *[email protected]*
*ترجمان سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
New Bannu Chungi Near National Bank Pakistan, DIKhan
Dera Ismail Khan
