GMS Wanda Hissam Dik

GMS Wanda Hissam Dik

Share

Official page of Govt Middle School Wanda Hissam, Dera Ismail Khan.

15/01/2026

تمام معزز والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات آج اختتام پذیر ہو رہی ہیں، لہٰذا کل سے اسکول باقاعدہ طور پر دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
آپ سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو بروقت اسکول بھیجیں تاکہ ان کی تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔
اسکول کی ٹائمنگ (16 جنوری تا 31 جنوری):
صبح 9:00 بجے سے 2:20 بجے تک ہوگی۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
والسلام
ہیڈ ماسٹر
محمد ہاشم خواجہ گورنمنٹ مڈل سکول وانڈہ حسام

Photos from GMS Wanda Hissam Dik's post 12/12/2025

1st semester èxam 12/12/ 2025 GMS Wanda Hissam DIK

Photos from GMS Wanda Hissam Dik's post 19/11/2025

ایس ڈی او ہمایوں خان کا گورنمنٹ مڈل سکول وانڈہ حسام کاسرپرائز وزٹ ہیڈ ماسٹر ہاشم خواجہ کے سکول کے ڈسپلن اساتزہ اور کلاس فور کی 100 فیصد حاضری پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے سکول ہمارے لیے رول ماڈل ہیں ایسے سکولوں کا پبلک سکول بھی مقابلہ نہیں کر سکتے ۔
ہم ایس ڈی او ہمایوں خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری حوصلہ افزائی فرمائی
(ہاشم خواجہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول وانڈہ حسام ڈی آئی خان)

10/10/2025

غلام محمد صاحب کو سٹی سے ایس ٹی اور محمد نعمان کو ڈی ایم سے ایس ڈی ایم بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں

09/09/2025

اج گورنمنٹ مڈل سکول وانڈہ حسام میں پھولدار اور پھلدار پودوں کے منتقلی کر دی گئی
(ہیڈ ماسٹر محمد ہاشم خواجہ )

Photos from GMS Wanda Hissam Dik's post 08/09/2025

گورنمنٹ مڈل سکول وانڈہ حسام کے چار دیواری اور کلاس روم کی پرانی اور نئی پکچرز 20 سال میں جو تبدیلی نہیں ائی ہم نے چار ماہ کے اندر ہر چیز کو چینج کر دیا الحمدللہ
اہل علاقہ سے گزارش ہے کہ ہمارے سکول کا وزٹ کریں اور معیاری تعلیم کو چیک کریں اور اپنے بچوں کو یہاں داخل کریں انشاءاللہ اپ کے بچوں کو انگلش میڈیم طرز پر پڑھایا جائے گا
(ہیڈ ماسٹر محمد ہاشم خواجہ )

Photos from GMS Wanda Hissam Dik's post 05/09/2025

گورنمنٹ مڈل سکول وانڈہ حسام کی پرانی اور نئی پکچرز اپلوڈ کر دی گئی ہیں تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے انشاءاللہ
ہیڈ ماسٹر محمد ہاشم خواجہ

14/08/2025

"یقین، قربانی اور اتحاد ہماری آزادی کی بنیاد ہیں۔
14 اگست ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ وطن لاکھوں قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
آئیے، عہد کریں کہ ہم اپنے کردار، محنت اور اخلاص سے پاکستان کو وہ مقام دلائیں گے جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا
۔جشنِ آزادی سب کومبارک ہو!" 🇵🇰
(گورنمنٹ مڈل سکول وانڈہ حسام ڈی آئی خان)

05/08/2025

پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ہم سٹاف آف جی ایم ایس وانڈہ حسام بھارتی اقدامات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور یہ یقین رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ھو گا 🤲

Photos from GMS Wanda Hissam Dik's post 05/08/2025

پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ مڈل سکول وانڈہ حسام میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کے ظلم وستم بھارتی حکومت کی طرف سے یک طرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ جب بھارت نے دیکھا کہ تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام اپنے حق کیلئے ڈٹ کرکھڑ ے ہیں تو 5 اگست 2019 کو بھارت کے آئین میں شامل مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت (آرٹیکل۔370 ) کا خاتمہ کرکے مظلوم کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی ایک نئی داستان کا آغاز کیا جو انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ ہم بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ پانچ سالوں سے جاری بدترین ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
نہتے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے سامنے سینہ سپر ہیں اور تشویش کی بات یہ ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی قرارداد وں کی موجودگی میں کشمیری مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ اس موقع پر بین الاقوامی طاقتوں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر ظلم وستم کا نوٹس لیں اور انہیں ان کی مرضی سے جینے کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کی خواہشات اور استصواب رائے سے مسئلہ کشمیر حل کیا جائے کیونکہ اس پورے خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔ ہم اس موقع پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف برسرپیکار جرات مند کشمیری مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہمیشہ کی طرح کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر اُن کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ ہمیں یقین ہے کہ کشمیری شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا، ظلم کی طویل داستان اپنے انجام کو پہنچے گی اور کشمیری مسلمان حق خودارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
ہاشم خواجہ ہیڈ ماسٹر مڈل سکول وانڈہ حسام

Photos from GMS Wanda Hissam Dik's post 11/06/2025

11 June 2025..DMO Dikhan Najeebullah khan visited GMS WANDA HISSAM DIKHAN. He appreciated The teaching learning activities. He also appreciated attendance of teaching and Non teaching staff

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Wanda Hissam Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan

Opening Hours

Monday 08:15 - 14:20
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 14:00