Wafaqi Mohtasib Secretariat Regional Office D.I.Khan

Wafaqi Mohtasib Secretariat Regional Office D.I.Khan

Share

یہ پیج عوام میں وفاقی محتسب ادارے کے بارے میں آگاہی پھیلانے کیلئے بنا یا گیا ہے۔

Photos from Wafaqi Mohtasib Secretariat Regional Office D.I.Khan's post 24/04/2025

وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ/ریٹائرڈ چیف سیکرٹری سنگ مرجان خان محسود اور عمران خان سینئر انوسٹیگیشن آ فیسر وفاقی محتسب علاقائی دفتر ڈیرہ اسماعیل خان کی ڈپٹی کمنشر کمپلیکس آفس لکی مروت میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ انچارج وفاقی محتسب علاقائی دفتر ڈیرہ اسماعیل خان نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر ضلع لکی مروت کا دورہ کیا اور وفاقی محکموں کے افسران کے ہمراہ 24 اپریل بروز جمعرات دن 10:00 بجے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس لکی مروت میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں لوگوں نے وفاقی محکموں خصوصاً پیسکو واپڈا، BISP اور نادرہ کے کیخلاف شکایات کے انبار لگادیے جس پر سنگ مرجان خان محسود نے متعلقہ محکموں کے افسران کواحکامات صادر کر کے موقع پر ہی ریلیف مہیا کیا۔ انہوں نے میڈیا سے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے حکم سے دور دراز علاقوں خصوصاً فاٹا میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کے دفاتر کی انسپکشن بھی کر رہے ہیں اس کے علاوہ IRD پروگرام اور عوام کو ادارے کے متعلق آ گاہ کیا اور لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کی کھلی کچہری کا بنیادی مقصد یہ تھاکہ شہریوں کو سرکاری افسران تک رسائی ممکن ہوسکے تاکہ تمام لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ آئندہ غریب عوام کے مسائل پر کسی قسم کی کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔اور انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب ادارہ مفت، آسان اور جلد انصاف فراہم کرتا ہے۔ شکایت کنندہ کونہ کسی وکیل کی ضرورت ہے نہ سٹامپ پیپر کی نہ درخواست کی کوئی فیس وصول کی جاتی ہے۔
شکایت پر فیصلہ ایک ماہ کے اندر کیا جا تا ہے۔ بجلی ،سوئی گیس ، نادرا، پاسپورٹ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ۔ یا کسی بھی وفاقی محکمہ کی بدانتظامی کے خلاف شکایت براہ راست یا بذریعہ ڈاک یا ان لائین یا موبائل ایپ کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں عوام نے کھلی کچہریاں منعقد کرنے پروفاقی محتسب کے اس اقدام کو سراہا۔

22/04/2025

جناب شفقت علی ڈپٹی رجسٹرار اور چوہدری عمران محمود ڈیٹا کنٹرول آ فیسر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ علاقائی دفتر ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلع بھکر میں صوبائی محتسب آ فس ضلع میں2025-04-22بروز منگل کو اوسی آ ر پروگرام کے تحت شکایات سن رہے ہیں۔

21/04/2025
Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Quaid-e-Azam Road Near GPO Chowk, D. I. Khan
Dera Ismail Khan
29050

Opening Hours

Monday 08:30 - 04:30
Tuesday 08:30 - 04:30
Wednesday 08:30 - 04:30
Thursday 08:30 - 04:30
Friday 08:30 - 04:30