درخواست درخواست میں دریوں کی صفائی رہ گئی وہ آج بھی گند سے بھری ہوئی ہیں۔
ApnA Kotla
Kotla Lodhian is a small village of d i khan on the bank of c.r.b.c .its village of sweet peoples
Kotla lodhian is a small village of dera ismail khan.It is 3 km away from chasma road dhakki.chasma right bank canal is passing in front of it which is a great source to get rid of hotness in summer days.in the north mountains are present
کوٹلہ کی بجلی دس دن سے کٹی ہوئی ہے کوئی بحال کروائے گا یا صرف درخواست درخواست کھیلنا ہے؟؟
ہمارے پیارے گاؤں کے ماحول میں دن بدن نفرت اور عدم برداشت بڑھتی جا رہی۔
اور اس سب کو ہوا دینے میں فیس بک کی گمنام آئی ڈی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔
آؤ مل کر ان کو بلاک و رپورٹ کریں ۔
03/09/2025
گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلہ لودھیان میں شمسی توانائی کا نظام مکمل
الحمدللہ! گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلہ لودھیان میں سولر سسٹم کی تنصیب کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکی ہے۔ یہ قدم نہ صرف ادارے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ طلباء کے لیے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
ہیڈ ماسٹر محترم حمید اللہ صاحب اور سینئر سی ٹی حبیب الرحمن صاحب سمیت پوری انتظامیہ کی انتھک محنت، بہترین وژن اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے فیصلے قابلِ تحسین ہیں۔ ان کی کاوشوں سے یہ ادارہ ان شاء اللہ آنے والے وقت میں ضلع کے بہترین تعلیمی اداروں میں شمار ہوگا۔
🌿 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید ترقی دے اور طلباء کے لیے روشنی و کامیابی کا ذریعہ بنائے۔
الحمدللہ گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلہ لودھیان کے 100 فیصد نتائج
28/07/2025
ما شاء اللّٰہ آپ لوگوں کی محبت اور تعاون سے ہم یہاں تک پہنچ گئے۔ ۔ ۔اب ہم چاردیواری اور نلکے کی طرف بڑھیں گے اور ان شاء اللہ ہم کر کے رہیں گے اگر آپ نے ایسے ہم پر اعتماد کیا اور اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دیا۔۔سب آپ لوگوں کی محبت کا نتیجہ ہے۔آج جن دوستوں نے حاضری دی اور وقت دیا اُنکے ہم شکر گزار ہیں اللہ تعالیٰ آپکو اجر دے۔🤲
باقی آپ لوگوں سے ایک گزارش ہے کہ اسکی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے دیواروں پر کسی قسم کی واہیات باتیں نہ لکھی جائیں سوبت وغیرہ نہ کی جائے ۔یہ ہم سب کی مشترکہ ہے۔باقی کوئی بات آئیڈیا آپ مجھ سے یہ کسی بھی ممبر سے شیئر کر سکتے ہیں آپکی رائے کا احترام کیا جائے گا۔اس کے علاوہ آپ کے ایک ایک پیسے کا حساب میرے پاس موجود ہے کوئی بھی بندہ مجھ سے اس بارے پوچھ سکتا ہے۔کچھ دوست جو نوکری والے ہیں اس یکم پر
ہماری مدد کریں۔شکریہ
ایزی پیسہ اکاؤنٹ
0343.3005048
اکاؤنٹ ٹائٹل:برکت علی
کل جنازہ گاہ کے حوالے سے کمیٹی نے میٹنگ کی جس میں درج ذیل باتیں طے پائیں:
1۔کمیٹی جنازہ گاہ کے صحن بھرائی اور لیول کے لیے ابتدائی کام خود شروع کر رہی ہے جس میں تمام لوگ بشمول سیاسی افراد اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں چاہے کوئی مشینری دیں یا عطیات۔
2۔کمیٹی صرف فرید خان چوہان کے گھر کے شمالی طرف والے جنازہ گاہ تک محدود رہے گی،اس کا باقی کسی مسئلے سے کوئی لینا دینا نہیں ہو گا۔ کیونکہ کہ دیگر مسائل میں الجھنے سے جنازہ گاہ والا مسئلہ رہ جائے گا۔ورنہ کوٹلہ کے مسائل تو بہت سے ہیں۔
3۔برآمدے کی تعمیر،چار دیواری،نلکا اور واش روم کے لیے کوٹلہ کے تمام سیاسی حضرات(سید جلیل الرحمن گیلانی،ملک محمد اقبال گوڈلہ،احسن ایاز خان،محمد شعیب بلوچ،ملک خالد گورایا،جلیل خان لودھی)کو کھلی دعوت ہے کہ جو بھی بنا کر دے،ہمیں خوشی ہو گی،ہمارا مقصد صرف جنازہ گاہ ہے،چاہے جو بھی بنائے۔لیکن کمیٹی کسی سیاسی کے پاس چل کے نہیں جائے گی کیونکہ کوٹلہ کے مسائل کا تمام سیاسی حضرات کو بخوبی اندازہ ہے۔
4۔سیاسی حضرات کو ایک آخری موقع دینے کی وجہ یہ ہے کہ کل کو چندہ عطیات جمع کرتے وقت کوئی سیاسی حضرات یا عوام یہ اعتراض نہ کرے کہ آپ نے سیاسی لوگوں کو موقع ہی نہیں دیا ورنہ وہ جنازہ گاہ بنا دیتے۔
5۔جو سیاسی بھی یہ تمام کام(برآمدہ،چار دیواری،نلکا،واش روم)کروائے گا،کمیٹی اس کی ووٹ الیکشن میں کسی طرح کی سپورٹ یا مدد نہیں کرے گی۔
6۔تمام سیاسی حضرات کو اس کے لیے ایک ماہ کا وقت ہے اس کے بعد کمیٹی اپنی مدد آپ کے تحت چندے عطیات سے یہ کام کروائے گی۔
7۔اس ابتدائی کام کے لیے چندہ عطیات کی اشد ضرورت ہے لہذا عطیات بھیجنے کے لیے نیچے دیے گئے ایزی پیسہ نمبر پہ عطیات بھیج سکتے ہیں۔
نام: برکت علی
0343-3005048
السلام علیکم۔ ۔ ۔جب بھی کوئی فوتگی ھوتی ھے تو ایک ھی بات ذھن میں آتی ھے کہ کوٹلہ جیسے بڑے گاؤں میں کوئی ڈھنگ کی جنازہ گاہ بھی نہیں ھے۔دھوپ شدید گرمی، سردی اور بارش میں اکثر کھلے میدان میں صفیں بنائی ھیں۔آج صداقت علی شیخ (اللہ تعالی اس کو جوانی کا اجر دے) کے جنازے میں لوگوں کی موٹرسائیکل جنازہ گاہ کے اندر تھی اور میت اور نماز جنازہ باھر دھوپ میں کیونکہ یہ جنازہ گاہ سیاست کی نظر ھوگیا اور اب یہ کھنڈر بنتا جارھا ھے۔
اب میں تمام کوٹلہ والوں کی آواز بن کہ اپیل کرتا ھوں کہ کوئی اچھا مشورہ دیں اپنی رائے دیں کہ ھم ایسا کیا کریں کہ ھم اس کو کشادہ کریں برآمدہ اور چار دیواری بنائیں۔۔۔آپکی رائے کا احترام کیا جائے گا اور اس سارے کام کو سیاسی شخصیات اور سیاسی اپروچ سے دور رکھا جائے گا۔والسلام
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Dera Ismail Khan
29210
