16/04/2026
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے بروقت اقدام۔
گرڈ روڈ، کلمہ چوک کے وسط میں قائم یوٹیلٹی پول کو ہٹا دیا گیا۔
Official page of Assistant Commissioner Dera Ismail Khan.
16/04/2026
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے بروقت اقدام۔
گرڈ روڈ، کلمہ چوک کے وسط میں قائم یوٹیلٹی پول کو ہٹا دیا گیا۔
15/03/2026
*شدید موسمی صورتحال کا الرٹ – ڈیرہ اسماعیل خان*
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 20 مارچ 2026 کو ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور کینٹ میں شدید بارش، تیز ہوائیں اور ممکنہ تھنڈرسٹورم کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے باعث شہریوں کو پیشگی احتیاط اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
⚠️*ممکنہ خطرات*
* شدید آندھی اور طوفانی ہوائیں
* درختوں اور کمزور ڈھانچوں کا گرنا
* نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا (اربن فلڈنگ)
* بجلی کی بندش اور لائن فالٹس
* ممکنہ ژالہ باری (اولے) جس سے فصلوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
🛑 *عوام کیلئے ہدایات*
🏠 گھروں میں:
* دروازے اور کھڑکیاں مضبوطی سے بند رکھیں۔
* چھت پر موجود ڈھیلی اشیاء محفوظ کریں۔
* آسمانی بجلی کے دوران برقی آلات بند رکھیں۔ ⚡
* کھڑکیوں کے قریب کھڑے ہونے سے گریز کریں۔
🌾 *کسان حضرات*
* فصلوں اور مویشیوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔
* کھلے میدان میں سامان نہ چھوڑیں۔
🚗 *سفر کے دوران*
* غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
* رفتار کم رکھیں اور احتیاط سے ڈرائیونگ کریں۔
* درختوں اور کمزور ڈھانچوں کے قریب پارکنگ نہ کریں۔
⚡ *تھنڈرسٹورم کے دوران*
* گھر کے اندر رہیں۔
* کھلے میدان اور بلند مقامات سے دور رہیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اسسٹنٹ کمشنر آفس سے فوری رابطہ کریں۔
منجانب:
اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان
19/02/2026
سرکاری نرخ نامہ اشیائے خوردونوش، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان۔
عوام الناس سرکاری نرخ نامہ کی عدم دستیابی اور خلاف ورزی کی صورت میں دفتر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور محکمہ خوراک ڈیرہ اسماعیل کو آگاہ کریں۔
04/02/2026
Public Notice
16/01/2026
کھلی کچہری برائےتاجران ضلع ڈیرہ اسماعیل خان
17/12/2025
Announcement for General Public
15/11/2025
Anti-Encroachment Drive in DIKhan
15/11/2025
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری اور عوامی سہولت کے لیے انسدادِ تجاوزات مہم مسلسل جاری ہے۔
اسی سلسلے میں آج مورخہ 15-11-2025 کو دین پور روڈ پر باقی رہ جانے والی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے بعد ٹیم نے مدینہ کالونی روڈ کا رخ کیا جہاں شناخت شدہ مستقل و عارضی تجاوزات مکمل طور پر ہٹا دی گئیں۔
آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ سید محمد ارسلان نے کی۔ ڈی ایس پی ٹریفک، ٹی ایم او، تحصیلدار ڈیرہ، ریونیو عملہ اور پولیس اہلکار موقع پر موجود رہے۔
کارروائی کے دوران سیڑھیاں، ریمپس، شیڈز، تندور، سٹینڈز اور دیگر غیر قانونی ڈھانچے ہٹا دیے گئے، جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری اور عوامی آمد و رفت میں آسانی متوقع ہے۔
تمام دکانداروں اور تاجروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مستقل و عارضی تجاوزات از خود ختم کر دیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انسدادِ تجاوزات کی یہ مہم آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی۔
09/10/2025
*اطلاع برائے آئمہ کرام جامعہ مساجد ضلع ڈیرہ اسماعیل خان*
السلام علیکم ،
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ایسے تمام آئمہ کرام جو سرکاری وظیفہ کی قسط ریگولر وصول کر رہے ہیں اور ان کا نام آئمہ کرام کی منظور شدہ لسٹ میں موجود ہے، ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ دئے گئے پرفارمہ اپنے بنک اکاؤنٹ کی تفصیل اپنے متعلقہ بنک سے تصدیق کرا کے اپنی تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرصاحب کے دفتر میں اندر ایک ہفتہ کے جمع کرائیں۔ تاکہ مستقبل میں آئمہ کرام کے وظیفہ کی ادائیگی بنک کے ذریعے ممکن بنائی جا سکے۔
تمام آئمہ کرام اس پرفامہ کے ساتھ چیک کی کاپی اور شناختی کارڈ کی کاپی لف کریں۔
مزید تفصیلات کے لئے اپنے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر صاحب کے دفتر سے رابطہ کریں۔
07/09/2025
ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر
Flood Alert: District Administration D.I. Khan Orders Evacuation of Public Near Rivers & Katchi Abadis
17/08/2025
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے عوامی تحفظ کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ۔ 🚫
دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانے، کشتی رانی کرنے اور دریا کنارے تفریحی مقامات کا رخ کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات کے مطابق ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے دریا کے کنارے آباد علاقوں کو خالی کرایا جا رہا ہے اور عوام الناس کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے سلسلے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
عوام الناس سے التماس ہے کہ دفعہ 144 کی پاسداری یقینی بنائیں اور اپنی جانوں کے تحفظ کے لئے دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے اور نہانے سے گریز کریں اور بلا ضرورت کشتی رانی سے گریز کریں۔ ساتھ ساتھ دریا کنارے واقع تفریحی مقامات پر جانے سے بھی گریز کریں۔