07/02/2026
*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
پریس ریلیز
مورخہ : 2026۔02۔07
*ٹریفک پولیس ڈیرہ کی کمسن ڈرائیور، غیر نمونہ / فینسی نمبر پلیٹس، LED لائٹس،پریشر ہارن، پھٹے سلنسرز کیخلاف خصوصی مہم شروع*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ انور خان خٹک ہمراہ انچارج ٹریفک قیصر ہلال سیال نے ون انڈس ہائی وے ، بنددھپانوالہ، قریشی موڑ پر خصوصی مہم کے دوران کمسن ڈرائیوروں، گاڑیوں و موٹرسائیکلوں پر لگی فینسی نمبر پلیٹس، LED لائٹس، پریشر ہارن کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس، LED لائٹس کو اتار کر قبضہ پولیس کرلی گئیں جبکہ درجنوں موٹرسائیکلوں کے بھی پھٹے سلنسرز کو اتار لئے گئے ۔
*ترجمان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
06/02/2026
*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
پریس ریلیز
مورخہ : 2026۔02۔06
*ٹریفک پولیس کا تجاوزات کیخلاف مختلف مقامات پر آپریشن*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ انور خان خٹک ہمراہ انچارج ٹریفک ڈیرہ قیصر ہلال سیال معہ سٹاف نے ٹریفک سسٹم کی روانی کیلئے مختلف مقامات پر تجاوزات کیخلاف تاجر رہنما کے ہمراہ آپریشن کیا جس میں تاجر کے باہمی تعاون سے آپریشن کے دوران تجارت گنج،غلہ منڈی سمیت بازاروں میں غیرقانونی تجاوزات کو ہٹاکر ٹریفک روٹس کو کلیئر کیا گیا ۔
*ترجمان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
29/01/2026
ڈی ایس پی ٹریفک جناب انور خٹک صاحب اور انچارج ٹریفک جناب قیصر ہلال سیال صاحب کی ٹی اوز صاحبان کے ساتھ میٹنگ ۔ جس میں ٹی اوز صاحبان کو روڈ کے بہترین چلن کے بارے میں ہدایات دی گیں۔
17/09/2025
*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ٹریفک وارڈن پولیس
*پریس ریلیز*
مورخہ : 2025۔09۔17
*ٹریفک وارڈن پولیس کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، راستہ کلیئر کردیا گیا*
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کی ھدایت پر ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس ڈیرہ جناب نثار مروت صاحب و ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن چن شاہ صاحب کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک ڈیرہ قیصر ہلال سیال نے ٹانک اڈہ پوندہ بازار تا چوگلہ و ملحقہ شاہراہوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران راستہ سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹاکر راستہ کلیئر کیا ۔ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید یہ کہ تاجران و دکانداران حضرات کو وارننگ دی گئی کہ آئندہ کے لئے اپنی حدود میں رہیں اور ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان ٹریفک وارڈن پولیس*
17/09/2025
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کے احکامات کی روشنی میں ایس پی صاحب ٹریفک وارڈن کی زیر نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن و انچارج ٹریفک وارڈن نے بنوں روڈ پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے روڈ کو کلیئر کیا جس پر علاقے کی عوام نے خوشی کا اظہار کیا
16/09/2025
حکم احکام افسران با لا ٹریفک وارڈن ڈیرہ کی آگاہی مہم کے پمفلٹ کی تقیسم جس میں بغیر نمبرپلیٹ ۔کمسن ڈرائیوران ۔کالےشیشے ۔فینسی اور غیر نمونہ نمبرپلیٹ اس کے علاوہ بغیر ڈرائیونگ لائیسنس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی