Insaf Students Federation "G.D.C No 2

Insaf Students Federation "G.D.C No 2 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Insaf Students Federation "G.D.C No 2, Political Party, Degree College No 2 Dera Ismail khan, Dera Ismail Khan.

خوش آمدید ❤️
🌟 Insaf Students Federation "ISF"

JUSTICE ⚖️
TOLERANCE ✨
KNOWLEDGE ✍🏻

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کا آفیشل چینل!

پاکستان کی نوجوان نسل کی آواز بنیں اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے آفیشل چینل پر خوش آمدید! 🇧🇫

مبارکباد — ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے ایک اور خوشخبری! 🎉ایک اور بریکنگ نیوز!ہمارے نہایت قابلِ احترام بھائی سلمان احمد خان ب...
08/09/2026

مبارکباد — ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے ایک اور خوشخبری! 🎉
ایک اور بریکنگ نیوز!
ہمارے نہایت قابلِ احترام بھائی سلمان احمد خان بھٹنی،
سابق صدر و بانی ISF و یوتھ ونگ ڈیرہ اسماعیل خان
کو عمران خان رہائی کمیٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی آرگنائزر مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ❤️✌️
یہ اعزاز آپ کی محنت، خلوص، جدوجہد اور عمران خان کے نظریے سے وفاداری کا واضح ثبوت ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صوبائی کمیٹی کو مزید فعال، مضبوط اور منظم بنائیں گے۔
اس موقع پر ہم مرکزی یوتھ آرگنائزر جمشید خان بنگش، مرکزی آرگنائزر فرخندہ کوکب، مرکزی قیادت اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سلمان احمد خان بھٹنی پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی۔
اللہ تعالیٰ سلمان احمد خان بھٹنی کو اس نئی ذمہ داری میں کامیابی عطا فرمائے اور عمران خان کی رہائی کی جدوجہد کو کامیاب فرمائے۔ آمین۔ 🤲❤️✌️
Salman Khan Bhittani

تاریخ گواہ ہے!جب بھی آئی ایس ایف، یوتھ یا پارٹی کے معاملات میں مشکل وقت آیا، اور میدان میں عمران خان کی عزت، پارٹی کے من...
10/08/2026

تاریخ گواہ ہے!

جب بھی آئی ایس ایف، یوتھ یا پارٹی کے معاملات میں مشکل وقت آیا، اور میدان میں عمران خان کی عزت، پارٹی کے منشور اور نظریے کے لیے قربانی دینے کا وقت آیا، تو سلمان خان میدان میں موجود رہا۔

سڑکوں پر جلسوں اور ریلیوں کا آغاز بھی سلمان خان نے کیا اور عمران خان کے نظریے کو سامنے رکھتے ہوئے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ الحمدللہ، سرخرو ہوئے۔

ان شاء اللہ آئندہ بھی پارٹی کے اصولوں، نظریے اور عمران خان کے منشور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور پارٹی کو اپنے اصول و مؤقف کی بلندی سے نیچے نہیں آنے دیں گے۔

نظریہ زندہ باد — عمران خان پائندہ باد!

برادران! 3 اگست کو علیمہ باجی ڈیرہ اسماعیل خان تشریف لائیں، مگر افسوس کہ اس موقع پر موجودہ تنظیمی کابینہ کی جانب سے کسی ...
08/08/2026

برادران! 3 اگست کو علیمہ باجی ڈیرہ اسماعیل خان تشریف لائیں، مگر افسوس کہ اس موقع پر موجودہ تنظیمی کابینہ کی جانب سے کسی مؤثر تنظیمی کردار یا عملی تعاون کا اظہار نہیں ہوا۔ یہ صورتحال سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ کہیں ہماری تنظیم اپنے اصل نظریے اور اصولوں سے دور تو نہیں ہو رہی؟ کہیں ہم شخصی وابستگیوں کے زیرِ اثر تو نہیں آ رہے؟
ISF عمران خان کے نظریے کی تنظیم ہے، جس کے کارکن ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔ عمران خان کا سپاہی کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا؛ وہ اپنے نظریے، اصول اور تنظیمی نظم کا پابند ہوتا ہے۔
ISF کسی ایک فرد کی جاگیر یا تابع نہیں، بلکہ اس کی پہچان اس کا نظریہ، اصول اور اجتماعی نظم ہے۔
ہر کارکن خود کو نظریے کا سپاہی سمجھے اور ذاتی اثر کے بجائے تنظیمی اصول، مشاورت اور اجتماعی فیصلوں کو اہمیت دے۔
افراد کا احترام اپنی جگہ ہے، مگر فیصلے ہمیشہ تنظیمی ڈھانچے اور اصولوں کے مطابق ہوں۔
دوراندیشی کا تقاضا ہے کہ آج کے فیصلے صرف آج کے لیے نہیں بلکہ تنظیم کے مستقبل کو سامنے رکھ کر کیے جائیں۔
بطور بانی رکن ISF اور سابق صدر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، میرا یقین ہے کہ اصل طاقت شخصیات نہیں بلکہ نظریہ، نظم اور
Imran Khan
Pakistan Tehreek-e-Insaf

23/07/2026

ان شاء اللہ آنے والے وقت میں آئی ایس ایف ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی قیادت ابو بکر خان گنڈاپور کے مضبوط ہاتھوں میں ہوگی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی، استقامت اور حق کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲💚

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی کے سینیئر رہنما اور سابقہ ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ابوبکر خان گنڈاپور انصاف سٹوڈنٹس فیڈر...
16/07/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی کے سینیئر رہنما اور سابقہ ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ابوبکر خان گنڈاپور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ڈی ائی خان کے لئے مضبوط امیدوار ہے تمام سابقہ ضلعی صدور اور آئی ایس ایف گومل یونیورسٹی کا حمایت یافتہ امیدوار ہے ۔

ابوبکر خان گنڈاپور نے پچھلے ایک سال سے جنرل سیکرٹری کی عہدہ کو بطورے زمہ داری قبول کیا۔۔کبھی اپنی ذات کو نظریہ پر ترجیح نہیں دی ۔۔اور مشکل وقت میں تنظیم کیلئے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹا ۔
تمام ڈگری کالجوں کی نئی اور مظبوط کیبنٹ تشکیل دی ۔۔
ابوبکر خان گنڈاپور نے ہمیشہ حان کی نظری پہ کام کیا ہے اور آئی ایس ایف کے ہمیشہ فرنٹ لائن پہ کھڑا رہا ہے۔
انشاءاللہ جب تک سانسیں ہونگی عمران خان صاحب اور اسکے نظریہ کا وفادار رہیگا۔۔
ایسے مخلص اور پرعزم نوجوان رہنما کسی بھی تنظیم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اسی طرح نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انصاف اور خدمت کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں

مجھے امید ہے کہ صوبائی صدر، جنرل سیکرٹری و کیبنٹ میرٹ کی پالیسی اور سابقہ تنظیمی کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی

Long live ISF

13/02/2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری اپنی پولیس کا لاٹھی چارج اور کارکنان پر تشدد کیا جا دہا ہے 😞😞

07/02/2026

صدر سلمان احمد خان کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز
صدر سلمان احمد خان کی حجرہ سے
آج بروز ہفتہ 7 فروری
اسٹریٹ موومنٹ کا باقاعدہ آغاز صدر سلمان احمد خان کی حجرہ سے، صدر سلمان احمد خان کی قیادت میں کیا گیا، جس کے تحت سرکارہ روڈ کا دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر تمام کارکنان اور ذمہ داران نے بھرپور جوش، جذبے اور توانائی کا اظہار کیا۔
اس اسٹریٹ موومنٹ میں
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے
جی ایس ابوبکر گنڈاپور،
ڈیرہ اسماعیل خان شاہینز،
گومل یونیورسٹی کی کابینہ،
اور ڈگری ٹو کے شاہینز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقع پر ساؤتھ ریجن کے صدر عبدالوسیع خان،
تحصیل میئر کے امیدوار حیدر خان میانخیل
اور مرکزی پی ٹی آئی کے عہدیدار وحید خان محسود کی شرکت نے پروگرام کو مزید مؤثر بنا دیا۔
ان شاء اللہ!
ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام آج بھی پہلے کی طرح چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ظلم و ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
کل بروز ہفتہ 8 فروری
علی امین ہاؤس سے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا،
جس کی قیادت ایم پی اے علی امین خان خود کریں گے۔
تمام کارکنان، شاہینز، نوجوانوں اور انصاف پسند عوام سے پُرزور اپیل ہے کہ اس تاریخی ریلی میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں اور حق و سچ کی اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف زندہ باد
عمران خان پائندہ باد ✌️🇵🇰

ڈیرہ اسماعیل خان:فروری 2026 کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کے سلسلے میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف ی...
05/02/2026

ڈیرہ اسماعیل خان:
فروری 2026 کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کے سلسلے میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے عوامی آگاہی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اسی مہم کے تحت آج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور دکانداروں کو احتجاج کے مقاصد سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
آج کی اس اہم مہم میں انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی اُمیدوار افان خان مروت نے خصوصی شرکت کی۔ افان خان مروت نے بازاروں میں دکانداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں 8 فروری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اہمیت، پس منظر اور مقاصد سے آگاہ کیا۔ دکانداروں کی جانب سے ہڑتال کے حوالے سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا اور کئی تاجروں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
اس موقع پر افان خان مروت کا کہنا تھا کہ انصاف یوتھ ونگ عوامی آواز بن کر ہر گلی، ہر بازار اور ہر دکان تک حق کا پیغام پہنچا رہی ہے، اور ان شاء اللہ ڈیرہ اسماعیل خان کے تاجر برادری 8 فروری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں بھرپور ساتھ دے گی۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پرامن، منظم اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کرتے رہیں، تاکہ ظالمانہ نظام کے خلاف مشترکہ آواز بلند کی جا سکے۔

01/02/2026

*کوہاٹ یوتھ کنونشن چھا گیا اب لیڈ کرے گے نوجوان 🔥✊*
آج ہمارے پیارے دوست ملک ہارون حسام اور عفان خان مروت، سابق ضلعی جنرل سیکریٹری انصاف یوتھ ونگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوہاٹ یوتھ کنونشن میں شرکت کی
انصاف یوتھ ونگ کا پیغام
ظلم کے خلاف قیام ✊
کنونشن نہیں، تحریک ہے 🔥

ملک ہارون حسام اور حمزہ خان گنڈاپور نے آج مروت ہاؤس میں حاضری دی، جہاں انہوں نے انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر کے امیدوار عف...
28/01/2026

ملک ہارون حسام اور حمزہ خان گنڈاپور نے آج مروت ہاؤس میں حاضری دی، جہاں انہوں نے انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر کے امیدوار عفان خان مروت کو شادی کی پُرخلوص مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ملک ہارون حسام اور حمزہ خان گنڈاپور نے عفان خان مروت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عفان خان مروت نوجوانوں میں ایک باصلاحیت، متحرک اور نظریاتی قیادت کے طور پر جانے جاتے ہیں، اور ان کی سماجی و سیاسی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عفان خان مروت کی ازدواجی زندگی کو خوشیوں، برکتوں اور کامیابیوں سے بھر دے، اور انہیں عوامی خدمت کے سفر میں مزید استقامت عطا فرمائے۔@⁨Affan Khan Marwat⁩

Address

Degree College No 2 Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Students Federation "G.D.C No 2 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share