Insaf Students Federation "ISF" Degree College No 2 D.I.Khan

Insaf Students Federation "ISF" Degree College No 2 D.I.Khan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Insaf Students Federation "ISF" Degree College No 2 D.I.Khan, Political Party, Degree College No 2 Dera Ismail khan, Dera Ismail Khan.

خوش آمدید ❤️
🌟 Insaf Students Federation "ISF"

JUSTICE ⚖️
TOLERANCE ✨
KNOWLEDGE ✍🏻

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کا آفیشل چینل!

پاکستان کی نوجوان نسل کی آواز بنیں اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے آفیشل چینل پر خوش آمدید! 🇧🇫

26/03/2026

‏یاد دہانی 🚨
عمران خان نے دو ٹوک کہا ہے، جو لوگ تحریک کا وزن نہیں اٹھا سکتے ہیں وہ عہدے چھوڑ دیں !!

14/02/2026

ڈی ایس پی ڈیرہ اسماعیل خان عابد اقبال کو ISFاور IYW کر کارکنان پر تشدد کرنے پر سسپینڈ کر دیا گیا

13/02/2026

ڈیرہ اسماعیل خان کارکنان پر لاٹھی چارج کرنے پر ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کو سہیل آفریدی کی جانب سے معطل کر دیا گیا ہے۔

13/02/2026

سابقہ ضلعی صدر ISF سلمان خان بیٹنی کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پُرامن احتجاج کے دوران کے پی کے پولیس کی جانب سے گرفتار کرنا قابلِ مذمت اقدام ہے۔
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی کے صدر حارث خان اس گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آزادیِ اظہارِ رائے اور جمہوری حقوق پر کھلا حملہ ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ پہلے عوام کی آواز دبائی جا سکی ہے اور نہ آئندہ دبائی جا سکے گی۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سلمان خان بیٹنی کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور طلبہ و کارکنان کے آئینی و جمہوری حقوق کا احترام یقینی بنایا جائے۔

13/02/2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری اپنی پولیس کا لاٹھی چارج اور کارکنان پر تشدد کیا جا دہا ہے 😞😞

07/02/2026

صدر سلمان احمد خان کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز
صدر سلمان احمد خان کی حجرہ سے
آج بروز ہفتہ 7 فروری
اسٹریٹ موومنٹ کا باقاعدہ آغاز صدر سلمان احمد خان کی حجرہ سے، صدر سلمان احمد خان کی قیادت میں کیا گیا، جس کے تحت سرکارہ روڈ کا دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر تمام کارکنان اور ذمہ داران نے بھرپور جوش، جذبے اور توانائی کا اظہار کیا۔
اس اسٹریٹ موومنٹ میں
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے
جی ایس ابوبکر گنڈاپور،
ڈیرہ اسماعیل خان شاہینز،
گومل یونیورسٹی کی کابینہ،
اور ڈگری ٹو کے شاہینز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقع پر ساؤتھ ریجن کے صدر عبدالوسیع خان،
تحصیل میئر کے امیدوار حیدر خان میانخیل
اور مرکزی پی ٹی آئی کے عہدیدار وحید خان محسود کی شرکت نے پروگرام کو مزید مؤثر بنا دیا۔
ان شاء اللہ!
ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام آج بھی پہلے کی طرح چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ظلم و ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
کل بروز ہفتہ 8 فروری
علی امین ہاؤس سے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا،
جس کی قیادت ایم پی اے علی امین خان خود کریں گے۔
تمام کارکنان، شاہینز، نوجوانوں اور انصاف پسند عوام سے پُرزور اپیل ہے کہ اس تاریخی ریلی میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں اور حق و سچ کی اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف زندہ باد
عمران خان پائندہ باد ✌️🇵🇰

Photos from Insaf Students Federation "ISF" Degree College No 2 D.I.Khan's post 05/02/2026

ڈیرہ اسماعیل خان:
فروری 2026 کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کے سلسلے میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے عوامی آگاہی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اسی مہم کے تحت آج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور دکانداروں کو احتجاج کے مقاصد سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
آج کی اس اہم مہم میں انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی اُمیدوار افان خان مروت نے خصوصی شرکت کی۔ افان خان مروت نے بازاروں میں دکانداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں 8 فروری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اہمیت، پس منظر اور مقاصد سے آگاہ کیا۔ دکانداروں کی جانب سے ہڑتال کے حوالے سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا اور کئی تاجروں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
اس موقع پر افان خان مروت کا کہنا تھا کہ انصاف یوتھ ونگ عوامی آواز بن کر ہر گلی، ہر بازار اور ہر دکان تک حق کا پیغام پہنچا رہی ہے، اور ان شاء اللہ ڈیرہ اسماعیل خان کے تاجر برادری 8 فروری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں بھرپور ساتھ دے گی۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پرامن، منظم اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کرتے رہیں، تاکہ ظالمانہ نظام کے خلاف مشترکہ آواز بلند کی جا سکے۔

01/02/2026

*کوہاٹ یوتھ کنونشن چھا گیا اب لیڈ کرے گے نوجوان 🔥✊*
آج ہمارے پیارے دوست ملک ہارون حسام اور عفان خان مروت، سابق ضلعی جنرل سیکریٹری انصاف یوتھ ونگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوہاٹ یوتھ کنونشن میں شرکت کی
انصاف یوتھ ونگ کا پیغام
ظلم کے خلاف قیام ✊
کنونشن نہیں، تحریک ہے 🔥

28/01/2026

ملک ہارون حسام اور حمزہ خان گنڈاپور نے آج مروت ہاؤس میں حاضری دی، جہاں انہوں نے انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر کے امیدوار عفان خان مروت کو شادی کی پُرخلوص مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ملک ہارون حسام اور حمزہ خان گنڈاپور نے عفان خان مروت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عفان خان مروت نوجوانوں میں ایک باصلاحیت، متحرک اور نظریاتی قیادت کے طور پر جانے جاتے ہیں، اور ان کی سماجی و سیاسی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عفان خان مروت کی ازدواجی زندگی کو خوشیوں، برکتوں اور کامیابیوں سے بھر دے، اور انہیں عوامی خدمت کے سفر میں مزید استقامت عطا فرمائے۔@⁨Affan Khan Marwat⁩

Photos from Insaf Students Federation "ISF" Degree College No 2 D.I.Khan's post 26/01/2026

پریس ریلیز
آج آئی ایس ایف (انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن) ڈگری کالج نمبر 2 کی کابینہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں اسٹریٹ موومنٹ اور 8 فروری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ میٹنگ میں کابینہ کے تمام عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران موجودہ ملکی حالات، طلبہ کے مسائل اور نوجوانوں کی ذمہ داریوں پر سنجیدہ گفتگو کی گئی۔ میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انصاف یوتھ وِنگ اور آئی ایس ایف مل کر اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کریں گے، جس کا بنیادی مقصد عمران خان کی بے گناہ قید کے خلاف آواز بلند کرنا اور 8 فروری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانا ہے۔
میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ انشاءاللہ بہت جلد اسٹریٹ موومنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، جس کے تحت نوجوانوں کو منظم کیا جائے گا، عوام میں شعور اجاگر کیا جائے گا اور پُرامن انداز میں عمران خان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔
آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انصاف یوتھ وِنگ اور آئی ایس ایف نوجوانوں کی طاقت کو ایک پُرامن، منظم اور نظریاتی جدوجہد میں تبدیل کرتے ہوئے 8 فروری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
جاری کردہ:
انصاف یوتھ وِنگ و آئی ایس ایف
ڈگری کالج نمبر 2

Want your business to be the top-listed Government Service in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Degree College No 2 Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan