Founded with the vision of promoting social welfare, economic growth,
Markazi Anjuman-e-Tajran Public Service Organisation is a non-profit entity committed to empowering communities and fostering sustainable development through public service initiatives.
09/05/2026
ڈنگہ شہر میں میں میونسپل کمیٹی ڈنگہ کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد تاجران کی شرکت
13/01/2026
الله کریم سے دعا ہے مالک مولا حاجی غلام نبی صاحب کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے جن جن کے والدین یا کوئی عزیز اقارب اس جہان فانی سے چلے گئے الله کریم ان کو بھی جنت میں الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے
07/11/2025
مرکزی انجمن تاجران عبوری ڈنگہ کے صدر مرزا محمد افضل نے کہا ہے کہ 3 ہزار تک صفائی بلز تاجروں کے ساتھ شدید زیادتی ہے عوامی نمائندے اپنا کردار ادا کریں مرکزی انجمن تاجران عبوری کابینہ کی میٹنگ فائر گرل ریسٹورنٹ پر ہوئی جس میں صدر مرزا محمد افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے کاروباری معاملات اور آر آر کی طرف سے تاجروں کو موصول ہونے والے صفائی بلز کے معاملات پر مشاورت کی ہے اس حوالے سے مرکز انجمن تاجراں ڈنگہ نے انجمن تاجراں گجرات کے ساتھ کوارڈینیشن کر کے ضلع انتظامیہ کو اپروچ کرنے کی حکمت عملی بھی بنائی گئی ہے اور مرکزی انجمن تاجران نے مشاورت سے اکثریت نے فیصلہ دیا ہے کہ تاجر وں کو اس طرح موجودہ صوبائی وقومی اسمبلی کے ممبران کے نام بھی پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اس عوامی مسئلہ پر اپنا موثر کردار ادا کرتے ہوئے تاجروں کی دادرسی کریں اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں تاجر تجاوزات اپریشن کی وجہ سے پہلے ہی معاشی و کاروباری مشکلات کا شکار ہیں صفائی بلز کے نام پر ان کو مزید ٹارچر نہ کیا جائے بلکہ جس قدر ان کی یاد رسی اور مدد ہو سکتی ہے وہ کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ تھانہ روڈ کولیاں روڈ سمیت شہر تجاوزات کی زد میں ہے جہاں پر تعمیراتی کام ہو رہے ہیں وہاں پر صفائی نام کا کوئی تصور نہیں مگر آر آر کمپنی کی طرف سے بلاجواز ہزاروں روپے کے ہر دکاندار کو بلز بھیجے جا رہے ہیں امید کرتے ہیں کہ ہمارے منتخب نمائندے اس مشکل کی گھڑی میں ڈنگہ شہر کے تاجر برادری کے مسائل کو دیکھتے ہوئے صفائی بلز کے مسئلہ کو جلد حل کریں گے
Be the first to know and let us send you an email when Markazi Anjuman E Tajran Dinga posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.