10/10/2026
منگووال چوک ڈنگہ میں سٹون مین جم کی انتظامیہ، استاد شفاقت رسول اور استاد غزنفر رسول کی زیرِ نگرانی ممبر قومی اسمبلی چودھری نصیر عباس سدھو صاحب کا پرتپاک اور پُروقار استقبال کیا گیا۔ ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر عباس سدھو کے ہمراہ سٹون مین جم کا باقائدہ افتتاح کیا فیتہ کاٹا اور ثاقب شکیل جلالی نے دعائے خیر فرمائی اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں پر پھولوں کی برسات کی گئی اور انہیں عزت و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
تقریب کے دوران سٹون مین جم کی انتظامیہ نے معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں، جبکہ ان کے اعزاز میں ریفریشمنٹ کا بھی بہترین اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر باہمی احترام، خوشگوار ماحول اور مہمان نوازی کی خوبصورت روایات دیکھنے میں آئیں۔