20/10/2026
اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور اسامہ امانت نے پیرا فورس کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تحصیل بھر میں تجاوزات کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوامی راستوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے آپریشن کو باقاعدگی سے جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔