18/09/2026
27 ستمبر کے لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے ایک تجویز۔۔
اگر واقعی 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو کامیاب بنانا مقصود ہے تو میری ایک گزارش ہے کہ قیادت، منتخب نمائندوں اور کارکنان کے لیے فرنٹ لائن کا ایک واضح اصول مقرر کیا جائے:
🔹 پہلی لائن: سینیٹرز اور ان کے خاندان کے افراد
🔹 دوسری لائن: منتخب ایم این ایز اور ان کے خاندان کے افراد
🔹 تیسری لائن: منتخب ایم پی ایز اور ان کے خاندان کے افراد
🔹 چوتھی لائن: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی و صوبائی سطح کے عہدیداران
🔹 آخری لائن: پاکستان تحریکِ انصاف کے عام کارکنان
نوٹ: یہاں خاندان سے مراد وہ افراد ہیں جو سیاسی یا غیر سیاسی طور پر ان عہدوں اور وابستگیوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
یہ صرف ایک تجویز ہے۔ اس پر عمل کرنا یا نہ کرنا قیادت اور متعلقہ افراد کی صوابدید ہے۔
کارکنان قربانیاں دیتے ہیں، اس لیے قیادت کو بھی کارکنان کے ساتھ عملی طور پر کھڑا ہونا چاہیے۔