03/09/2026
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر
دیر پائین جناب بشارت احمد کے زیر صدارت 2 تا 14 نومبر کو شروع ہونے والے سرویکل کینسر ویکسنیشن مہم کے تیاریوں کے حوالے سے خصوصی میٹنگ۔
۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عزا ارشد ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل بلامبٹ اور دوسرے سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ای۔ پی۔ ائی کوارڈنیٹر نے دیر پائین میں سرویکل کینسر ویکسنیشن مہم کے حوالے سے خصوصی بریفینگ دی۔
۔ مہم کے لئے فرسٹ لیول اور سکینڈ لیول ، سپروائیزرز کو باضابطہ طور پر تعیناتی کی گئی ہیں۔
۔ سرویکل کینسر حفاظٹی ٹیکہ جات مہم کے لئے محکمہ صحت نے 158 اوٹ ریچ ٹیمیں ، 62 فکسڈ ٹیمیں اور 10 موبائیل ٹیمیں تشکیل دی ہے۔
۔ کمیونٹی انگیجمنٹ : عوامی آگاہی اور کمیونٹی تک رسائی کے لئے 326 موبلائیزرز تعینات کی گئے ہیں۔
۔ سرویکل کینسرمہم کے دوران دیر پائین کے تمام یونین کونسلز ، سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں کی طالبات ( 9 ماہ سے لیکر 14 سال تک بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاو کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ مہم کے دوران مذ ہبی سکالرز ، علماء کرام ، اور لوکل کمیونٹی کو شامل کریں۔
۔ سرویکل کینسر حفاظتی ٹیکہ جات مہم سے پہلے مہم سے پہلے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ای پی آئی کوارڈینیٹر ، ڈسٹرکٹ خطیب سرویکل کینسر حفاظتی ٹیکہ جات مہم اس کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی عوامی پیغامات نشر کریں گے۔
۔ پاکستان میں سرویکل کینسر خواتین میں تیسرا سب سے ذیادہ پایا جانے والا کینسر ہے۔ حکومت نے اس کی روک تھام اور حفاظت کے لئے سرویکل کینسر حفاظتی ٹیکہ جات مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا .
Directorate General Local Government & Rural Development