PMML Faisalabad

PMML Faisalabad

Share

Pakistan Markazi Muslim League #PMML is a political party who believes in the Politics of Humanity and Ideology.
ہمارا عزم عالیشان اسلامی فلاحی پاکستان

01/06/2026

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو صاحب کی والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ نارووال کے نواحی گاؤں سنکھترا میں ادا کر دی گئی رپورٹ ایکسپریس نیوز

31/05/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ جناب خالد مسعود سندھو صاحب کی والدہ محترمہ کے انتقال پر محمد احسن تارڑ سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محمد احسن تارڑ سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد نے مرحومہ کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
[آمین یا رب العالمین]

31/05/2026

🚀 مستقبل کے سائنسدان، پروگرامر اور AI ایکسپرٹس تیار کریں!

🤖 کیا آپ اپنے بچوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی دنیا سے روشناس کروانا چاہتے ہیں؟

📚 مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد بچوں کے لیے 6 ہفتوں پر مشتمل ایک شاندار عملی "سمر کورس" کا اہتمام کر رہی ہے، جہاں بچے اسکریچ پروگرامنگ، تخلیقی سوچ اور AI کے بنیادی تصورات سیکھ سکیں گے۔

👦👧 عمر: 10 سے 15 سال
💴 فیس: صرف 5,000 روپے (مارکیٹ ویلیو تقریباً 36,000 روپے)
🗓️ کلاسز کا آغاز: 15 جون 2026
📍 مقام: ٹائمز ایجوکیشن کمپلیکس، نشاط آباد، فیصل آباد

محدود نشستیں دستیاب ہیں۔ آج ہی اپنے بچوں کا اندراج کروائیں اور انہیں مستقبل کی جدید مہارتوں سے آراستہ کریں۔

📝 رجسٹریشن کے لیے لنک:
🔗 https://forms.gle/C6PXJ6BLuWPRhKQ99

📞 مزید معلومات:
📲 0345-1568369 📲 0303-9834542

29/05/2026

عید کے موقع پر جب بیشتر لوگ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ خوشیاں منا رہے ہوتے ہیں، وہیں مسلم سٹوڈنٹس لیگ فیصل آباد کی جانب سے غیر ملکی طلبہ کے لیے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ عید کے دوسرے دن ہونے والی اس دعوت میں صومالیہ، افریقہ، افغانستان سمیت مختلف ممالک کے ہاسٹل میں مقیم طلبہ کو مدعو کیا گیا تاکہ انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا جا سکے اور یکجہتی کا اظہار ہو

29/05/2026

فیصل آباد کی جیلوں میں قربانی کا گوشت پہنچا دیا گیا

شعبہ خدمتِ خلق مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی جانب سے سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد قربانی کا گوشت مستحق اور ضرورت مند افراد تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں عید کے تیسرے دن قربانی کا گوشت فیصل آباد کی تینوں جیلوں، ڈسٹرکٹ جیل، سنٹرل جیل اور بورسٹل جیل میں قیدیوں کے لیے پہنچا دیا گیا تاکہ وہ بھی عیدالاضحیٰ کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔
مرکزی مسلم لیگ دکھی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے محروم طبقات کی فلاح کے لیے اپنی سماجی و فلاحی ذمہ داریاں مسلسل ادا کر رہی ہے۔

29/05/2026

فیصل آباد میں بڑی عید پر بڑے دسترخوان کا اہتمام

مرکزی مسلم لیگ پی پی 110 فیصل آباد کے زیرِاہتمام بڑی عید پر بڑے دسترخوان کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنان، ذمہ داران، عہدیداران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء کے لیے خصوصی دعوت اور بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر شاندار مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا گیا اور عید کی خوشیوں کو اجتماعی طور پر منایا گیا۔

Photos from PMML Faisalabad's post 29/05/2026

عید کے موقع پر جب بیشتر لوگ اپنے گھروں میں اہلِ خانہ کے ساتھ گوشت اور کھانے کی خوشیوں میں مصروف ہوتے ہیں، وہیں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی طلبہ، جو ہاسٹل اور میس بند ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، ان کے لیے مسلم سٹوڈنٹس لیگ فیصل آباد کی جانب سے خصوصی انتظام کیا گیا۔

عید کے دوسرے دن ایک پرخلوص دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں صومالیہ، افریقہ، افغانستان سمیت مختلف ممالک سے آئے ہوئے ہاسٹل میں مقیم طلبہ کو مدعو کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد ان طلبہ کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔

Photos from PMML Faisalabad's post 29/05/2026

قربانی سب کیلئے مہم کے تحت پاکستان مرکزی مسلم لیگ PP-116، یوسی 101 عبداللہ کالونی فیصل آباد میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ قربانی کے بعد گوشت باقاعدہ سروے شدہ مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔ یہ تمام اقدامات پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی فلاحی خدمات کے تسلسل کا حصہ ہیں۔

Photos from PMML Faisalabad's post 29/05/2026

قربانی سب کیلئے مہم کے تحت پاکستان مرکزی مسلم لیگ PP-110 یوسی 15کنیال بلاک،مسلم ٹاؤن فیصل آباد میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ قربانی کے بعد گوشت باقاعدہ سروے شدہ مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔ یہ تمام اقدامات پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی فلاحی خدمات کے تسلسل کا حصہ ہیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Faisalabad