QANOON.fsd

QANOON.fsd

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from QANOON.fsd, Police station, Faisalabad.

Photos from QANOON.fsd's post 08/04/2026

فیصل آباد
تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ

فیصل آباد
دہشت گردی اور دیگر 9مقدمات میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد
انچارج انویسٹیگیشن امتیاز احمد ملازمان کے ہمراہ زیر حراست ملزم ظفر عرف بگو کو بعد از ریکوری واپس آ رہے تھے۔

فیصل آباد
425 گ ب کے قریب پہنچے تو 6 نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر جان لیوا فائرنگ کردی

فیصل آباد ۔
ملزم فرار ہونے لگا تھا کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا

فیصل آباد
اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ قیصر مختار پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے

فیصل آباد۔
جوابی فائرنگ سےساتھی ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

فیصل آباد
مضروب ملزم کو فوری براۓ علاج معالجہ ہسپتال بھجوا دیا ہے۔

فیصل آباد
فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے جن کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ترجمان
فیصل آباد پولیس

08/04/2026

فیصل آباد ۔
تھانہ غلام محمد آباد منشیات کے مقدمہ میں پیشی کے دوران ملزم فرار ہونے کا معاملہ

فیصل آباد ۔
سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کا واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لائلپور ڈویژن عابد ظفر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی

فیصل آباد۔
ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد یوسف شہزاد اور چوکی انچارج اچکیرہ سب انسپکٹر طیب بلال نے جدید ٹیکنیکل وسائل سےفرار ملزم ارسلان کو سمن آباد کے علاقہ سے گرفتار کر لیا۔

فیصل آباد ۔
غفلت اور کاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمان عمیر اور ماجد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

فیصل آباد ۔
معاملہ کی تحقیقاتی انکوائری کی جارہی مزید تحقیقاتی رپورٹ پرمزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی

فیصل آباد ۔
غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمان کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر

ترجمان
فیصل آباد پولیس

08/04/2026

فیصل آباد
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ

فیصل آباد۔
31 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو سیف اللہ ہلاک،کانسٹیبل علی رضا زخمی

فیصل آباد ۔
ہلاک ڈاکوکی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی۔

فیصل آباد
دو ڈاکو صدر جڑانوالہ کے علاقہ 59چک قبرستان کے قریب شہری سے واردات کر رہے تھے۔

فیصل آباد
گشت پر موجود ایگل سکواڈ موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کردی۔

فیصل آباد ۔
ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل علی رضا مضروب ہو گیا

فیصل آباد ۔
اطلاع پر ایس ایچ او صدر جڑانوالہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ جاری رکھی

فیصل آباد ۔
پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔

فیصل آباد
فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

فیصل آباد
ساتھی ملزم قریبی فصلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

فیصل آباد ۔
زخمی کانسٹیبل کو فوری براۓ علاج معالجہ الائیڈ ہسپتال IIپہنچایا گیا ہے۔جہاں علاج معالجہ جاری ہے

ترجمان
فیصل آباد پولیس

08/04/2026

فیصل آباد ۔
سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں

فیصل آباد ۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 57 ملزمان کو گرفتار کیا گیا.

فیصل آباد ۔
33 منشیات فروش گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 21 کلو چار سو چالیس گرام چرس، 8 کلو سے زائد ہیروئن، پانچ سو گرام آئس، اور 1377 لیٹر شراب بھی برآمد ہوئی.

فیصل آباد ۔
ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6ملزمان گرفتار کر لیے گئے

فیصل آباد
14 اشتہاری اور 3عدالتی مفرور گرفتار

فیصل آباد ۔
جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔سی پی او فیصل آباد

ترجمان
فیصل آباد پولیس

08/04/2026

فیصل آباد:۔
سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جرائم کی شرح میں واضح کمی۔

فیصل آباد:۔
سی پی او فیصل آباد نےجرائم کی روک تھام کے لیے موثر پٹرولنگ گشت کے احکامات جاری کئےتھے۔

فیصل آباد:۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 51 کالز ریسکیو ہیلپ لائن پر موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اسی روز 98 ریسکیو کالز موصول ہوئیں تھیں۔

فیصل آباد:۔
24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد پولیس کی موثر گشت اور پٹرولنگ کےنتیجے میں واضع کمی کے ساتھ 47کالیں کم موصول ہوئی۔

فیصل آباد:۔
گزشتہ سال ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں657 ریسکو کالز موصول ہوئی تھیں اور رواں سال میں کالز واضع کمی کے ساتھ 321 رہ گئیں۔

فیصل آباد
فیصل آباد پولیس کی موثر گشت اور پٹرولنگ کےنتیجے میں رواں سال اپریل کے پہلے سات دنوں میں 336 کالز کی کمی واقع ہوئی۔

فیصل آباد:۔
کرائم میں کمی بہترین قیادت اور پولیس کی اچھی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

فیصل آباد ۔
عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر

ترجمان
فیصل آباد پولیس

08/04/2026

فیصل آباد ۔
سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی زیر قیادت فیصل آباد پولیس کا رواں سال منشیات فروشوں کےخلاف بھرپور کریک ڈاؤن

فیصل آباد ۔
منشیات فروشوں کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

فیصل آباد
رواں سال کے دوران 2143 منشیات فروش ملزمان گرفتار کرکے ان کے خلاف 1960 مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ۔

فیصل آباد
ملزمان کے قبضہ سے 822.662کلو گرام چرس ، 55.261 کلو گرام آئس، 288.711 کلو گرام ہیروئن ، 281.050 کلو گرام بھکی , 2954 لیٹر لہن اور 28450 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی

فیصل آباد
رواں سال پکڑی جانے والی سینتھیٹک ڈرگز کی مقدار گزشتہ سالوں سے واضع فرق کے ساتھ زائد ہے

فیصل آباد.
فیصل آبادپولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر

فیصل آباد۔
نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے فیصل آباد پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر

ترجمان
فیصل آباد پولیس

08/04/2026

بھوآنہ سپیشل برانچ کے انٹیلی جنس آفیسر دل محمد جپہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق وہ دل کے شدید دورے کے باعث جانبر نہ ہو سکے

08/04/2026

فیصل آباد ۔
سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔

فیصل آباد ۔
قتل، اقدام قتل، چوری، اور بوگس چیک کے مقدمات میں مطلوب دس اشتہاری ملزمان گرفتار۔

فیصل آباد ۔
ملزمان مختلف تھانہ جات کو مقدمات میں مطلوب تھے۔

فیصل آباد ۔
ملزمان کی علی رضا، بلال، معظم، طیب، سعد، ارسلان، وغیرہ کے نام سے ہوئی۔

فیصل آباد ۔
پولیس نے گرفتار اشتہاریوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

فیصل آباد ۔
اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے سپشل ٹیمیں تشکیل دیں گئیں ہیں۔ سی پی او

فیصل آباد ۔
مفرور ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ سی پی اوفیصل آباد

ترجمان
فیصل آباد پولیس

08/04/2026

فیصل آباد
فیصل آباد پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار

فیصل آباد
علاقہ تھانہ صدر میں 12 سالہ بچے ذیشان کی گمشدگی کا معاملہ

فیصل آباد
ذیشان 3 یوم قبل گھر سے لڑائی جھگڑا کر کے باہر نکل گیا اور گھر واپس نہ آیا۔

فیصل آباد
ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی نے لا پتہ ہونے والے بچے کو تلاش کر لیا۔

فیصل آباد
تھانہ صدر پولیس نے ورثاء سے رابطہ کرکے بچے کو انکے حوالے کردیا۔

فیصل آباد
ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی خدمات کو سراہا۔

فیصل آباد
عوام کے جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر

ترجمان
فیصل آباد پولیس

08/04/2026

فیصل آباد .
سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی۔

فیصل آباد
قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار۔

فیصل آباد ۔
ملزم نے سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش میں فائرنگ کر کے اسد عباس کو قتل کر دیا تھا۔

فیصل آباد ۔
ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن علی اکبر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جمال بٹ کو گرفتار کیا۔

فیصل آباد ۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

فیصل آباد ۔
سنگین جرائم میں ملوث ملزمان اور اشتہاری قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر

ترجمان
فیصل آباد پولیس

08/04/2026

فیصل آباد
ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ کی منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

فیصل آباد
منشیات و شراب فروش تین ملزمان گرفتار۔

فیصل آباد
ملزمان کے قبضہ سے 2560 گرام چرس اور 830 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

فیصل آباد
ملزمان کی شناخت اسد حیات، صدام حسین اور ٹیپو سلطان کے نام سے ہوئی۔

فیصل آباد ۔
ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ محسن عباس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

فیصل آباد۔
منشیات فروشوں اور ان کے سپلائرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر

ترجمان
فیصل آباد پولیس

08/04/2026

فیصل آباد
سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او بچیانہ کی بڑی کارروائی

فیصل آباد
اندھا قتل ٹریس ،دوست ہی دوست کے قاتل نکلے

فیصل آباد ۔
ملزمان نعمان،مہتاب اور نور نبی نے دوست غلام فرید کواغوا کےبعد قتل کیا

فیصل آباد۔
ایس ایچ او بچیانہ سب انسپکٹر سہیل اسلم نےٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتےہوۓملزمان کوگرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ۔

فیصل آباد
ملزمان مقتول کو قتل کرکے پلاٹ کے قبضہ کے تنازع پر دوسری پارٹی کے خلاف کارروائی کروانا چاہتے تھے

فیصل آباد۔
مقتول غلام فرید کی نعش چند روز قبل چک 563 گ ب کے قریب گندم کے کھیت سے ملی تھی ۔

فیصل آباد
گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔ سی پی او

فیصل آباد
سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر

ترجمان
فیصل آباد پولیس

Want your business to be the top-listed Government Service in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Culinary Team

Attire

Address

Faisalabad
38000