11/09/2025
ایس ایچ او تھانہ روشن والا عابد جٹ کی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی
کانسٹیبل اشفاق مہیس کو شہید کرنے والے ملزم کے ساتھ اسی جگہ پر پولیس مقابلہ
کانسٹیبل اشفاق مہیس کو شہید کرنے والا اشتہاری ملزم وسیم منظور پولیس مقابلے میں پار
10/09/2025
فیصل آباد(فرسٹ انفارمیشن رپورٹ)تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 109 گ ب موڑ بائی پاس پر مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار پولیس رپورٹ کے مطابق 3 مسلح
ڈاکو بائی پاس پر مزدے والے شہری کو لوٹ رہے تھے کہ ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ انسپکٹر عاصم مہیس اے ایس آئی راشد حمید اور دیگر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جن کو دیکھتے ہی ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اور ساتھ ہی کماد کی فصل میں جا چھپے جہاں پر دوطرفہ فائرنگ کے بعد پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اسکے دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے گرفتار ڈاکو کی شناخت عرفان مسیح کے نام سے ہوئی۔۔
03/08/2025
جو کچھ معلومات چاہیے دوستو میں کچھ دن سے پوسٹ کر رہا ہوں فیصل اباد پیج میری بائیک کا چالان ہوا ہے جو اپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں یہ ایک نمبر پہ دو بائک چل رہی ہیں اوکاڑہ میں چلان ہوا ہے اس کا اور یہ میرے بھائی کا نمبر پہ شو ہو رہا ہے اس کا کوئی حل بتا سکتا ہے کہ فیصل اباد میں کہاں سے ہو سکتا ہے یا صحیح
02/08/2025
فیصل آباد میں بیوی کا لرزہ خیز قتل، خاوند پر گلا کاٹنے کا الزام، پولیس تاحال خاموش!
فیصل آباد کے علاقے اسماعیل ٹاؤن میں 45 سالہ خاتون روبینہ کو مبینہ طور پر ان کے شوہر عمر نے چھری سے گلا کاٹ کر بے رحمی سے قتل کر دیا۔ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی، جن میں ایک بیٹی (عمر 25 سال) اور دو بیٹے (عمر 23 اور 20 سال) شامل ہیں۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد انہیں صرف موت کی اطلاع دی گئی، لیکن جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو پتہ چلا کہ یہ کوئی قدرتی موت نہیں بلکہ بہیمانہ قتل ہے۔ مقتولہ کا گلا کاٹا گیا تھا، جو اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ اسے انتہائی سفاکی سے مارا گیا۔
ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ قتل روبینہ کے شوہر عمر نے کیا ہے، تاہم وہ اس الزام سے انکار کر رہا ہے۔ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم کرنے سے گریز کیا، اور پولیس نے بھی متاثرہ خاندان کی جانب سے دی گئی درخواست پر نہ تو ایف آئی آر درج کی اور نہ ہی کسی قسم کی تفتیش کا آغاز کیا۔
اہلِ خانہ کے مطابق وہ کئی مرتبہ متعلقہ تھانے گئے، لیکن پولیس کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ اور بے حسی پر مبنی رہا۔ ان کی درخواست نہ وصول کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی قانونی کارروائی کی گئی۔
متاثرہ خاندان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں، ملزم کو گرفتار کریں، مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے اور انصاف کو یقینی بنایا جائے۔ یہ واقعہ نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بلکہ نظامِ انصاف کے لیے بھی ایک کڑا امتحان ہے۔
فیصل آباد کی تازہ ترین اور اہم خبروں سے باخبر رہنے کیلئے ہمارے آفیشل واٹس ایپ چینل کو فالو کریں
Faisalabad TV | WhatsApp Channel
Faisalabad TV WhatsApp Channel. *اب بولے گا فیصل آباد۔۔۔۔!!* فیصل آباد کی تازہ ترین خبریں، اپ ڈیٹس، اور دلچسپ مواد یہاں آپ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، تاکہ آپ ہمیشہ اپنے شہر کی خبروں س...
12/05/2025
یہ محض ایک تصویر نہیں بلکہ ایک تاریخ ہے جو اگے انے والی نسلوں کو پڑھائی اور دکھائی جائے گی