01/03/2026
ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر صدرِ ایران مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عظیم کمانڈر کی شہادت دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف کھلی جنگ ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اس تاریخی جرم کے ذمہ داروں اور اس کے ماسٹر مائنڈز سے بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدلہ لینا ہمارا اسلامی فریضہ اور قانونی حق ہے۔
Disclaimer: This content is provided solely for informational purposes. It is not intended to offend, misrepresent, or promote any form of bias.
09/02/2026
لاہور مین ہول واقعہ: تشدد کے الزام میں گرفتار پولیس افسران کا جسمانی ریمانڈ منظور ہو گیا
پولیس افسران نے انتہائی غیر پیشہ وارانہ انداز اپنایا، انکوائری رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی گئی۔ ذرائع
لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں مین ہول میں گر کر ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ عدالت نے مقدمے میں گرفتار پانچ ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش مکمل کی جا سکے۔
دوسری جانب، حادثے میں جاں بحق خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کو مبینہ طور پر غیر قانونی حراست میں رکھنے اور اس پر تشدد کرنے کے معاملے پر پولیس کی اعلیٰ سطحی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی نے انکوائری مکمل کر لی ہے۔
انکوائری رپورٹ میں ایس پی سٹی بلال اور ایس ایچ او بھاٹی زین کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں افسران نے اپنے بیانات میں تسلیم کیا کہ غلام مرتضیٰ کو افسران بالا کے حکم پر حراست میں لیا گیا اور اس پر ہلکا پھلکا تشدد بھی کیا گیا۔
افسران کا مؤقف تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طور پر یہ رائے دی تھی کہ مذکورہ مقام پر خاتون کا ڈوبنا ممکن نہیں، جس کے بعد تشدد کیا گیا۔
09/02/2026
پاکستان نے آئی سی سی کے **بلِف** کو بہت بڑے انداز میں کال کر دیا!
"اپنے 34 ملین ڈالر رکھ لو... ہم تمہارے 250 ملین ڈالر کے ریونیو لاس کے لیے تیار ہیں!
جے شاہ کی قیادت میں آئی سی سی مکمل پینک موڈ میں ہے، کیونکہ پی سی بی حکومت کے مینڈیٹڈ بائیکاٹ پر ڈٹ گیا ہے۔ 15 فروری کو پاکستان بمقابلہ انڈیا میچ کا بائیکاٹ!
انڈین میڈیا چیخ رہا ہے کہ پاکستان کا 34.5 ملین ڈالر کا حصہ روک دیا جائے گا؟
لیکن اصل حساب کتاب جو وہ نہیں دکھانا چاہتے، وہ یہ ہے:
**انڈیا-پاکستان میچ** آئی سی سی کے **3 بلین ڈالر** کے براڈکاسٹ ڈیل کا **آکسیجن** ہے!
اگر پاکستان چلتا ہے تو آئی سی سی، اسپانسرز اور براڈکاسٹرز کو **ڈائریکٹ + ان ڈائریکٹ نقصان** تقریباً **7 گنا** زیادہ ہوگا جو وہ پاکستان کو دھمکی دے رہے ہیں!
جیو سٹار غصے میں ہے (صرف ہم سے نہیں) — انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی ریولری کے لیے اربوں ادا کیے ہیں۔ میچ نہ ہوا تو وہ ریفنڈ مانگ سکتے ہیں جو آئی سی سی کے سالانہ منافع کو برباد کر سکتا ہے!
پی سی بی زبردست قانونی دفاع تیار کر رہا ہے:
- **فورس میجر** (حکومتی حکم)
- 1996 اور 2003 کے پریسیڈنٹس (آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ نے حکومت کی تشویش کی وجہ سے بائیکاٹ کیا — کوئی مالی سزا نہیں ملی!
یہ کوئی دھمکی نہیں... یہ حقیقت ہے۔
پاکستان ڈٹا ہوا ہے — کرکٹ کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا!
26/01/2026
بنگلادش پریمیئر لیگ کی ساری ویلیو معین علی کی داڑھی لے گئی ماشاءاللہ خوبصوت لُک 🫶🙌
26/01/2026
یہ تاریخ ہماری اسکول کی کتابوں میں لکھی جائے گی جب بارہ ملک ایک طرف کھڑے تھے اور پاکستان ہمارے ساتھ کھڑا تھا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین السلام کا ڈھاکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
ہماری ٹیم کو آئی سی سی نے ورلڈ کپ سے باہر کیا ورلڈ کپ یہ نہیں تو اگلا ہوجائے گا لیکن جو رویہ ہماری ٹیم کیساتھ رکھا گیا وہ ہم نہیں بھولیں گے ہمیں وہ کردار بھی معلوم ہوگئے ہیں جو ہمارے ٹیم کو باہر کرنے میں سب سے آگے تھے اور وہ تھا بھارت یہ بات ہماری اسکول کی کتابوں میں لکھی جائے گی جب ہمیں ورلڈ کپ سے باہر کیا جارہا تھا ایک طرف بارہ ممالک بشمول آئی سی سی کے ایک طرف کھڑے تھے تو دوسری جانب ہمارے ساتھ ایک ہی ملک تھا جس نے ہمارے کندھے پرہاتھ رکھا تھا برادر پاکستان نے اپنا ووٹ بنگلہ دیش کے حق میں دیکر آئی سی سی میں کھلے عام ہماری حمایت کی اور ہم نے اپنے آپ کو بالکل بھی تنہا محسوس نہیں کیا یہ ہمارے لیے فخر ہیں ہماری کرکٹ ٹیم ہمارے فیصلے پر بالکل مطمئن اور خوش ہیں کیونکہ ہم نے اپنے عزت کی خاطر یہ فیصلہ کیا ہیں عزت کرکٹ سے بہت بڑی ہیں
26/01/2026
ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری پلیئر اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ سر رچرڈز نے آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو کھری کھری سنادی
سررچرڈز کا کہناہے کہ میں نے اپنے پورے کیریئر میں ایسا ورلڈ کپ نہیں دیکھا ہیں کہ جو اتنا متنازع ہو بھارت کسی دور میں کرکٹ کیلئے ایک بہترین ملک تھا لیکن اب لگتا ہے ایسا بالکل بھی نہیں ہے پاکستان بنگلہ دیش کے بعد باقی کچھ ٹیمیں بھی ہے جو بھارت نہیں جانا چاہتے ہیں آئی سی سی کو کرکٹ ورلڈ کپ ایسے ملک میں کرانا چاہئے جو سب ممالک کو بخوشی منظور ہو آئی سی سی نے اگر کرکٹ کو بچانا ہیں تو کرکٹ ورلڈ کپ ایسے ملک میں بالکل بھی نہیں کرانا چاہئے جس پر اعتراض ہو کرکٹ پیار محبت والی گیم ہیں لیکن کچھ لوگو اس کو اپنے فائدے کیلئے متنازعہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اگر آئی سی سی نے کرکٹ سے سیاست کو روکنے کیلئے بروقت بڑے فیصلے نہیں کیے تو خدشہ ہے کہ کرکٹ دو حصوں میں تقسیم ہوجائے گا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا مطالبہ جائز ہے بھارت میں ان کی ٹیم کیلئے سیکورٹی مسئلہ ہیں
میں پاکستان میں کافی عرصے سے پی ایس ایل میں جاتا ہوں پاکستان میں کرکٹ سے پیار کیا جاتاہے باہر سے آنے والے لوگوں اپنا سمجھ کر ان کو عزت دی جاتی ہیں اور یہی چیز میں مجھے پاکستان کھینچ لاتی ہیں
25/01/2026
اس کو کہتے اپنے ملک سے سچ میں محبت کرنے والے لوگ بنگلہ دیش ٹیم کے بعد بنگلہ دیش کے امپائرشرف الدولہ نے بھی ورلڈکپ سے بائکاٹ کردیا بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شرف الدولہ کا کہنا ہے کہ
جب ہماری ٹیم کو ہی ورلڈکپ سے باہرکیا جارہا ہے اور میں ایک امپائر ہوں گراؤنڈ میں آخر حد تک ہر امپائر کی کوشش ہوتی ہیں کہ وہ انصاف پر مبنی فیصلہ سنائے اورہماری ٹیم کیساتھ ناانصافی کرکے ورلڈکپ سے باہر کیا جارہا ہے اور میں جاکر ٹی 20 ورلڈکپ میں سری لنکا میں امپائرنگ کروں ایسا نہیں ہوگاہمارے واسطے ہمارے ملک سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے ملک کی عزت پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں مجھےمعلوم ہے کہ ورلڈکپ میں امپائرکو زیادہ رقم ملتی ہیں اگر اربوں ڈالر بھی ملتے تب بھی میں اپنے ملک کی خاطر ٹھکرادیتا کیونکہ اس ملک نے مجھے پہچان دی ہے اور اب وقت آگیا ہے اس مٹی کی قرض چکانے کا
25/01/2026
لیجنڈ شاہد آفریدی نے کہا🗣 کہ 29 سال بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونا صرف ایک خبر نہیں… یہ ایک تاریخ ہے، اور ایک قیمت ہے جو بنگلہ دیش نے اپنی خودداری کے لیے ادا کی ہے۔ ہار جیت میدان میں ہوتی ہے، اصل جیت اصولوں پر ڈٹ جانے میں ہوتی ہے۔ بنگلہ دیشی اپنی بات پر قائم رہے، اور یہی ان کی سب سے بڑی جیت ہے۔ ♥️