02/06/2026
سول ڈیفنس آفس فیصل آباد کے بم ڈسپوزل سٹاف و انسٹرکٹشنل سٹاف کی جانب سےمحرم الحرام 2026 کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور مؤثر ہنگامی ردِعمل کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات جاری ہیں۔
رضاکاروں کو سیکیورٹی، ہنگامی حالات اور عوامی تحفظ سے متعلق خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔
جلوسوں اور مجالس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عملی مشقیں کروائی گئیں۔
پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔
عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پُرامن ماحول کے فروغ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا.
27/05/2026
*عیدالضحٰی کے موقع پر شہر بھر کی صفائی کی صورتحال برقرار رکھنے کےلیئےمحکمہ سول ڈیفنس فیصل آباد کی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک:*
*مورخہ27 مئی 2026* عیدالضحٰی کے موقع پر شہر بھر کی صفائی کی صورتحال برقرار رکھنے کےلیئے عید کے پہلے روز پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور فیصل آباد کے 150 سےزائد رضاکاران اور سول ڈیفنس ملازمین نے 157 یونین کونسلز کی گلی محلے چوکوں ، شاہراہوں کوجانوروں کی آلائشوں سے پاک کرنے کے لیے مانیٹرنگ کی ڈیوٹی سرانجام دی۔ جیو ٹیگ تصاویر بنا کر ضلعی انتظامیہ کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کیں۔سول ڈیفنس عملہ کی رپورٹ پر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ نےفوری پہنچ کر جانوروں کی الائشوں کو اٹھا کر شہر بھر کی صفائی کی صورتحال برقرار رکھی۔ سول ڈیفنس ریزیلینس کور فیصل آباد کے رضاکاران اور سول ڈیفنس ملازمین عید کے تینوں روز اپنی ڈیوٹی سرانجام دی گے۔ #
22/05/2026
مورخہ 22 مئی 2026 کو محکمہ سول ڈیفنس فیصل آباد کی جانب سے پارکو (پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ) چک جھمرہ روڈ فیصل آباد میں بیسک فائر فائیٹنگ ٹریننگ ،فائر ہائیڈرنٹ ڈرل و ہنگامی اخراج کی مشق اور پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں بطوررضاکار رجسٹریشن ٹریننگ منعقد کروائی گئی۔