I love Allah

I love Allah

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from I love Allah, Library, islamabad, Faisalabad.

28/07/2022


08/07/2022

I wrote down a few points which everyone should read and enlighten other people by sharing it with them.

Points to be noted for this Eid 2022

1. Please make sure one animal is not sacrificed infront of the other, you have no idea what they are going through. Animals are beings as much as we are so let's imagine ourselves in a situation like this.

2. Make sure they are well-fed all the time, provided with water and roped under a shelter. Try providing them with a place where they are not feeling cold or tied in the rain or under the scorching sun.

3. Make sure their rope is not too tight for them and they are able to sit or lay while tied.

4. Sacrifice them as fast as you can while they are laid. Do not indulge in worthless debates or collect people to come and watch, once they are tied and laid. Avoid creating a ruckus as a crowd or people bugging/teasing the animal can scare them and create a havoc. Please take care of the sentiments of your animal.

5. Have respect for your sacrifice. Do not film it and share around as long as someone is not doing injustice to an animal.

6. Get an experienced "Qasayi" (Butcher) who knows his job well and please request him not to sharpen his knives infront of the animal.

7. Make sure you don't fill up your freezers with the meat, the meat goes to the needy and poor who can not afford it.

8. Treat your animals with love and care. Be gentle and kind towards them.

9. Share these points as much as you can, so it reaches everyone and they do justice to their sacrifices.

10. Eid Mubarak and remember to be kind.

23/04/2020

آپ سب کو رمضان مبارک ہو 🌙
اللہ تعالیٰ سب کے پریشانیاں دور فرماۓ اور غیبی مدد فرماۓ
اللّه تعالیٰ اس رمضان کی برکت سے ہمیں اس کروناوائرس سے نجات عطا فرمائے،
اور ہم سب کو چاہیۓ اس مشکل گھڑی میں اپنے غریب بہن بھائیوں کی مدد کریں۔

Photos from I love Allah's post 21/04/2020

The General Presidency of Haramain completed the periodic cleaning and sterilization work of the Kiswah and surface of the Ka’bah.

24/03/2020

If you have any meidcal issue & need Doctor assistance, contact
me here ->> Dr. Hafiz Bilal

18/02/2020

اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ سورۃ البروج القرآن (۱۲)
بے شک تیرے رب کی پکڑ بہت سخت ہے۔

ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب!
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ ، بے شک آپ کا رب عَزَّوَجَلَّ جب ظالموں کو اپنے عذاب میں پکڑتا ہے تو اس کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے اگرچہ یہ پکڑ کچھ عرصہ ظالموں کو مہلت دینے کے بعد ہو کیونکہ انہیں مہلت دینا عاجز ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ حکمت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ (روح البیان، البروج، تحت الآیۃ: ۱۲، ۱۰ / ۳۹۱-۳۹۲)

ظالموں کے لئے نصیحت:

اس آیت میں ہر اس شخص کے لئے نصیحت ہے جو لوگوں پر ظلم کرتا ہے کہ اگرچہ ابھی اللّٰہ تعالیٰ نے اس کی پکڑ نہیں فرمائی لیکن جب بھی اللّٰہ تعالیٰ نے اس کے ظلم کی وجہ سے اس کی گرفت فرمائی تو وہ بہت سخت ہو گی اور یہ گرفت دنیا میں بھی ہو سکتی ہے اور آخرت میں بھی۔ جیساکہ

حضرت ابو سعید خدری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:’’اے لوگو! اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرو،خدا کی قسم! جو مومن دوسرے مومن پر ظلم کرے گا توقیامت کے دن اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس ظالم سے انتقام لے گا۔( کنز العمال ، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال ، الباب الثانی فی الاخلاق و الافعال المذمومۃ ، الفصل الثانی ، ۲ / ۲۰۲، الجزء الثالث، الحدیث: ۷۶۲۱)

اور حضرت انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت، رسولِ اکرم ،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:’’جس نے کسی ظالم کی اس کے ظلم پر مدد کی وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کی پیشانی پر لکھا ہو گا یہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے مایوس ہے۔ (مسند الفردوس، باب المیم، ۳ / ۵۸۳، الحدیث: ۵۸۲۳)

اور حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے، سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:’’مظلوم کی بد دعا سے بچو کیونکہ وہ اللّٰہ تعالیٰ سے اپنا حق مانگتا ہے اور اللّٰہ تعالیٰ کسی حقدار کو اس کے حق سے منع نہیں کرتا۔( کنز العمال ، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال ، الباب الثانی فی الاخلاق و الافعال المذمومۃ ، الفصل الثانی ، ۲ / ۲۰۰، الجزء الثالث، الحدیث: ۷۵۹۴)

اللّٰہ تعالیٰ ظالموں کو اپنے ظلم سے باز آنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ظالموں کے ظلم اور شریروں کے شر سے محفوظ فرمائے،اٰمین۔

31/10/2019
19/10/2019
04/06/2019

چاند رات مبارک ❤🌙
الله پاک آپ سب کی عبادات کو قبول فرمائے خوش رہیں اور تمام مسلمانوں کو دعا میں یاد رکھیں

23/04/2019

28 مارچ 1947
یوم وفات امجدی بانو بیگم۔

امجدی بانو بیگم 23 مارچ 1940 کو قرارداد لاہور کی تائید کرنے والی واحد خاتون تھیں۔

امجدی بانو بیگم ان بہادر اور حوصلہ مند خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے الگ وطن کے قیام کے لیے جدوجہد کی۔

امجدی بیگم رام پور میں بہت نمایاں شخصیت تھیں ۔ وہ 1885ء میں ریاست رامپور میں پیدا ہوئیں۔وہ عظمت علی خان کی بیٹی تھیں. انکے بچپن میں ہی انکے والد کا انتقال ہو گیا، انکی دادی نے انکو پالا. انکی تعلیم کا گھر میں ہی انتظام کیا گیا تھا کیوں کے اس زمانے میں مسلمان لڑکیوں کے لیے کوئی تعلیمی ادارہ نہیں تھا.

5 فروری 1902ء کو وہ مولانا محمد علی جوہر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جو رشتے میں آپ کے عزیز تھے۔مولانا محمد علی جوہر اپنے ملک کی آزادی کے بارے میں بہت پرجوش تھے و ہ ایک عظیم مسلم رہنما تھے. 1919ء میں جب مولانا محمد علی جوہر کو خلافت تحریک کے سلسلے میں جیل بھیجا گیا تو بیگم محمد علی جوہر امجدی بانو بیگم عملی سیاست سے منسلک ہوگئیں۔ اسی برس انہیں خود بھی قید و بند کی صعوبت بھی برداشت کرنی پڑی

امجدی بانو بیگم، کو برطانوی بھارت کے پہلی مسلمان خاتون سیاسی رہنما کہا جاۓ تو یہ غلط نہیں ہو گا. یہ وہ وقت تھا جب عورتیں اپنے گھروں تک محدود تھیں اور ان کی ذمہ داری اپنے گھر اور بچوں کی دیکھ بھال کرنا تھی ، وہ اس وقت کی خاتون تھیں. انہوں نے تحریک خلافت میں شمولیت اختیار کی.اور ہر سفر پے مولانا کے ساتھ جاتی تھیں، یہاں تک کہ 4 جنوری 1931کو مولانا محمد علی جوہر کی وفات کے بعد بھی کام کرنا بند نہیں کیا. 1931 میں انہوں نے لندن کی گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔ انکے کام اور جذبہ کی تعریف کی گئی

امجدی بانو بیگم قائد اعظم کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ کے ورکنگ کمیٹی کے ایک رکن کے طور پر مقرر کی گئیں. یہ کمیٹی پچیس ارکان کی تھی اور وہ ان کے درمیان صرف واحد عورت تھیں.

22 سے 24 مارچ 1940 تک لاہور میں منعقد مسلم لیگ کے ستائیسویں سالانہ اجلاس کے موقع پر آل انڈیا مسلم لیگ کی طرف سےایک قرارداد کا مسودہ تیار کیا گیا جو ایک قرارداد کی صورت میں عوام کے اجلاس میں منظور کیا گیا .امجدی بانو بیگم نے اس کمیٹی کی ایک رکن کے طور پر پاکستان کی اس تاریخی قرارداد کا مسودہ تیار کرنے میں حصہ لیا. 23 مارچ 1940ء کو آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں انہوں نے ہندوستان کی مسلمان خواتین کی جانب سے قرارداد لاہور کی تائید میں تقریر کی۔

وہ آل انڈیا مسلم لیگ کی پہلی رہنما تھیں جنہوں نے اس قرارداد کو قرارداد پاکستان کا نام دیا۔ ہندوستانی پریس نے طنز کے طور پر اس نام کو ایسا اچھالا کے لفظ پاکستان زبان زد خاص و عام ہوگیا

انہوں نے آل انڈیا مسلم لیگ کے تحت خواتین کے لئے علیحدہ ونگ کی بنیاد بھی ڈالی.

قیام پاکستان سے صرف 5 ماہ قبل 28 مارچ 1947 کو امجدی بانو بیگم کا انتقال ہو گیا۔اللہ آپ کی مغفرت فرمائے۔!!

05/04/2019

السّلامُ علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ

آقاءدوجہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کریں

جَـــــــــــــــــــزَاک الـــلّٰـــهُ خَـــــــــيْراً کَـــــــــثِیْراً و احسن الجزاء

اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى آلِ اِبْرَاهِيْمَ، اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْد

اَللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى آلِ اِبْرَاهِيْمَ، اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْد

02/04/2019

دعاؤں کے رشتے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں
دعاؤں میں یاد رکھا کریں..!♥

Want your business to be the top-listed Government Service in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Islamabad
Faisalabad
38000