Ayub Agricultural Research Institute,Faisalabad-Pakistan
It was originated in 1962 after the bifurcation of research and education w
Ayub Agricultural Research Institute (AARI), Faisalabad, is the premier institute generating agricultural technology which is acting as an engine of growth of economy of Pakistan. اور جتنے درخت زمین بھر میں ہیں اگر وہ سب قلم بن جائیں اور یہ جو سمندر ہے اس کے علاوہ سات سمندر اور ہو جاویں تو الله تعالیٰ کی باتیں ختم نہ ہوں بے شک الله تعالیٰ زبردست حکمت والا ہے سورة لقمَان
28/05/2026
🇵🇰 Celebrating Youm-e-Takbeer: A Legacy of Strength and Responsibility 🟢
Today, the Ayub Agricultural Research Institute, Faisalabad proudly joins the nation in commemorating May 28, 1998, a monumental milestone in our history when Pakistan established an invincible defense, becoming the first nuclear power in the Islamic world. On this historic day, we pay rich tribute to the father of Pakistan’s nuclear program, Dr. Abdul Qadeer Khan whose unmatched leadership, defiance of external pressures and fierce patriotism turned a national dream into an unshakeable reality. Alongside him, we honor the brilliance, dedication, and silent sacrifices of the entire team of Pakistani scientists, engineers, and technicians who worked tirelessly in the shadows to secure our nation's sovereignty. True national strength rests on two vital pillars: an uncompromised defense that guards our freedom and continuous scientific and economic progress that drives self-reliance through innovation, agricultural research, and social development. Today, let us renew our pledge to fulfill our civic duties, foster unity, and contribute meaningfully to a prosperous, green, and resilient Pakistan. May our green and white flag always fly high with honor, peace, and stability.
🌟 **Happy Youm-e-Takbeer to all Pakistanis!** 🎉
28/05/2026
28/05/2026
ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچرل انفارمیشن، فیصل آباد
پریس ریلیز
عامر لطیف تحقیقاتی ادارہ براۓ سبزیات ایوب ریسرچ فیصل آباد کے نٸے ڈائریکٹر تعینات
فیصل آباد (23 مٸی 2026) ممتاز زرعی سائنسدان عامر لطیف کو ویجیٹیبل ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ (AARI) فیصل آباد میں بطور ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ادارہ میں آمد پر دیگر افسران و عملہ کی جانب سے انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہوں نے اس اہم ادارہ کی سربراہی سونپ کر اعتماد کا اظہار کرنے پر ڈاکٹر ساجدالرحمن اور سیکرٹری زراعت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے شعبہ کے دیگر زرعی ساٸنسدانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ عامر لطیف کا شمار ملک کے ممتاز ماہرینِ سبزیات میں ہوتا ہے۔ وہ سبزیوں کی نئی اقسام کی تیاری، معیاری بیج کی پیداوار، زرعی تحقیق اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے فروغ کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ زرعی تحقیقی سرگرمیوں کے میدان میں ان کی خدمات کو زرعی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
انہوں نے جامعہ زرعیہ فیصل آباد سے بی ایس سی (آنرز) زراعت اور بعد ازاں پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس میں ایم ایس سی (آنرز) کی ڈگری حاصل کی۔ عامر لطیف کے 15 سے زائد تحقیقی مقالے قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں جبکہ متعدد ایم فل سکالرز نے ان کی نگرانی میں اپنی تحقیقی ڈگریاں مکمل کیں۔
اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران ڈاکٹر عامر لطیف نے ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ بطور پرنسپل سائنٹسٹ انہوں نے سبزیات سے متعلق تحقیقی پروگراموں کی نگرانی، قومی و بین الاقوامی زرعی منصوبہ جات کی تیاری میں نماٸندگی، تحقیقی ٹیموں کی رہنمائی اور کسانوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے متعدد تربیتی پروگرامز کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔
عامر لطیف کی تحقیقی دلچسپی ادرک، ٹماٹر، پیاز، بینگن، کھیرا، لوبیہ اور دیگر سبزیوں کی بہتر اقسام کی تیاری اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سبزیوں کی پیداوار بڑھانے، کنٹرولڈ ماحول میں کاشتکاری اور بائیوٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی اہم تحقیقی کام کیا ہے۔
وہ اس وقت پوٹھوہار ریجن میں ادرک کی کامیاب کاشت کے فروغ اور کسانوں کی معاشی بہتری کیلئے جاری ایک اہم تحقیقی منصوبے کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت معیاری بیج، جدید زرعی ٹیکنالوجی، ڈیمانسٹریشن پلاٹس اور کسانوں کی تربیت کے ذریعے ادرک کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور ویلیو چین کو مستحکم بنانے پر کام جاری ہے۔ عامر لطیف کی نگرانی میں سبزیوں کی متعدد نئی اقسام متعارف کروائی گئیں جن میں “Ginger AARI-23” ادرک، “UA-Chia” چیا، “King Golden” پیاز اور “F1 Surkhail” ٹماٹر شامل ہیں، جنہیں پنجاب سیڈ کونسل سے باقاعدہ منظوری بھی حاصل ہو چکی ہے اور اس کے ساتھ "Shaheen F1" بینگن کا ہائبرڈ VEC سفارش کردہ ہے۔
امید کی جاتی ہے کہ عامر لطیف کی بطور ڈائریکٹر ویجیٹیبل ریسرچ انسٹیٹیوٹ تعیناتی سبزیات کے شعبہ میں جدید تحقیق، کسان دوست ٹیکنالوجی کے فروغ اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ ان کی قیادت میں ادارے کی تحقیقی سرگرمیوں کو مزید وسعت ملنے اور سبزیات کے شعبہ میں جدید رجحانات متعارف ہونے کی توقع ہے۔
21/05/2026
21/05/2026
21/05/2026
Message from Chief Scientists, Cotton Research Institute, Multan for Seasonal Cotton Sowing and Management
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Faisalabad
38950
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
