Citrus & Guava Nursery & Crop Improvement Projects IHS, UAF

Citrus & Guava Nursery & Crop Improvement Projects IHS, UAF

Share

Introduction, Collection and Conservation of Fruit Crops Germplasm to Enhance Genetic Diversity

Container grown plant production system with sterilized potting media in fruit crops offers following advantages. a) Fruit plants can be propagated even in areas with poor soil, improper climate and helps in efficient use of the given space. b) Container grown plants are easily portable without disturbing the root system of the plant which is particularly advantageous in crops with tap root system

16/08/2025

کراچی (گوادر پرو) موجودہ سیزن پاکستان کی زرعی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جب کراچی کے ساحل کے قریب بنجر اور غیر پیداواری زمین پر اگایا گیا مقامی ڈریگن فروٹ ملک بھر کی مارکیٹوں میں پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ یہ کامیابی چین کی زرعی کمپنی ٹینٹین فارم کی چار سالہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جس نے ایک اور چینی فارم اور تین پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر سمندر سے صرف تین کلومیٹر دور واقع 48 ہیکٹر سیم و تھور زدہ زمین کو چین کی جدید زمین بحالی ٹیکنالوجی کی مدد سے قابلِ کاشت زرعی رقبے میں تبدیل کیا۔

ٹینٹین فارم کے سربراہ شان آئیلِن کے مطابق یہ زمینیں کبھی کاشتکاری کے لیے ناقابلِ کاشت سمجھی جاتی تھیں، آج یہاں سے اعلیٰ معیار کا ڈریگن فروٹ پیدا ہو رہا ہے۔فی الوقت 20 ہیکٹر رقبے پر آزمائشی کاشت جاری ہے جبکہ ہر تین سے پانچ ماہ میں مزید 5 ہیکٹر رقبہ شامل کیا جا رہا ہے۔ سیزن کے عروج پرفارم پرکام کرنے والے مقامی افراد کی تعداد 50 تک پہنچ جاتی ہے۔ شان نے مزید کہا لوگوں کا جوش و خروش قابلِ دید ہے یہ صرف کاشتکاری کا منصوبہ نہیں، بلکہ پورے خطے کے لیے ترقی کا نیا موقع ہے۔
کراچی میں قائم یہ فارم اب پاکستان کے بڑے سپرمارکیٹس، خصوصی امپورٹ اسٹورز اور دیگر شہروں کو ملکی فضائی سروسز کے ذریعے ڈریگن فروٹ فراہم کر رہا ہے۔ یہ پھل خاص طور پر ببل ٹی شاپس میں ایک مقبول جزو بن چکا ہے۔
شان کے مطابق مارکیٹ کا ردِعمل غیر معمولی ہے۔ اس پھل کی دلکش رنگت اور تازہ ذائقہ نے مشروبات کے شعبے میں نئی تجارتی راہیں کھول دی ہیں۔

ٹینٹین فارم 2018 سے پاکستان میں ڈریگن فروٹ کی کاشت کو فروغ دے رہا ہے، جس میں لاہور میں 8 ہیکٹر پر مشتمل ایک بیس بھی شامل ہے۔ کمپنی بیج کی افزائش اور تحقیقاتی اداروں، جامعات اور کسانوں کو پودے عطیہ کرنے کے حوالے سے بھی سرگرم ہے، جس پر مقامی انتظامیہ نے بھی مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسی لینس فار مالیکیولر بایولوجی کے طلبہ نے بھی لاہور کے فارم کا دورہ کیا اور جدید زرعی تکنیک کا مشاہدہ کیا۔
فارم میں چین کی مختلف کمرشل اقسام کاشت کی جا رہی ہیں، جن میں ہونگ شِن (سرخ گود ےوالا فروٹ)، بائی رو (سفید گود ے والا فروٹ)، ہوانگ لونگ (پیلے گودے والا ڈریگن فروٹ)، جِن ڈو اور ڈا ہونگ 3 شامل ہیں۔شان آئیلِن بین الاقوامی تجارتی میلوں میں پاکستانی ڈریگن فروٹ کو فروغ دے رہے ہیں، اور مشرق وسطیٰ، افریقہ، یورپ اور وسطی ایشیا کے خریداروں سے روابط قائم کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہہم نے دنیا بھر میں نمونے بھیجے ہیں اور رائے مثبت رہی ہے۔ اگر اس پھل کو جوس یا خشک اسنیکس کی شکل میں پروسیس کیا جائے تو یہ پاکستان کی معیشت میں مزید قدر و قیمت کا اضافہ کر سکتا ہے۔

Photos from Citrus & Guava Nursery & Crop Improvement Projects IHS, UAF's post 02/08/2025
Photos from Citrus & Guava Nursery & Crop Improvement Projects IHS, UAF's post 02/08/2025

Visit to Research Institute Sargodha for evaluation of plant material of more than 40 imported Citrus varieties shared by Institute of Horticultural Sciences, UAF under Agriculture Research Board (PARB), Lahore funded project #20-36. Most of the varieties have been successfully propagated and will be transferred to field for further evaluations. This project have enabled to enhance germplasm diversity in Citrus and other elite exotic fruit crops in Punjab.

Photos from Institute of Horticultural Sciences's post 30/05/2025
Want your business to be the top-listed Government Service in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Institute Of #Horticultural Sciences, University Of #Agriculture, Faisalabad-Pakistan
Faisalabad
38040