Safe City Faisalabad

Safe City Faisalabad

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Safe City Faisalabad, Government Organization, Safe City Faisalabad PPIC3-FSD Centre M. A Jinnah Road Civil lines near New Police Khidmat Markaz, Faisalabad.

Safe City Faisalabad (PPIC3) Project is an initiative led by the Punjab Safe Cities Authority (PSCA) to enhance public safety and security through technology and data-driven approaches.

03/06/2026

عمیر مقصود ولد مقصود حسین ، 02 جون 2026 سے لاپتہ ہے۔ اس کی عمر تقریباً 16سال ہے۔ لیاقت آباد نمبر 2، فیصل آباد کا رہائشی ہے۔اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو 15 یا واٹس ایپ نمبر 03090000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID: 320448206
Help in reunite with his family

03/06/2026

ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال

02/06/2026

عالیان ولد کامران منظور ، 01 جون 2026 سے لاپتہ ہے۔ اس کی عمر تقریباً 13 ہے۔ گلستان کالونی، فیصل آباد کا رہائشی ہے۔اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو 15 یا واٹس ایپ نمبر 03090000015 پر رابطہ کریں۔

Case ID: 320195241
Help in reunite with his family
#

02/06/2026

سڑک پر ایک لمحے کی غفلت نہ صرف آپ بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ تیز رفتاری، اوور لوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔

اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، رفتار کو قابو میں رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

محفوظ ڈرائیونگ، محفوظ زندگی۔

02/06/2026

ویڈیو دیکھیں اور حادثے کی وجہ کا تعین کریں۔


02/06/2026

🚨 عوام الناس سے اپیل 🚨

نہروں، دریاؤں اور واٹر چینلز میں نہانا، تیراکی کرنا یا چھلانگ لگانا انتہائی خطرناک عمل ہے جو قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔

اگر آپ اپنے علاقے میں کسی کو نہروں یا دریاؤں میں نہاتے، تیراکی کرتے یا خطرناک سرگرمیوں میں ملوث دیکھیں تو فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن **15** پر اطلاع دیں۔

آپ کی بروقت اطلاع کسی کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

📞 ایمرجنسی: 15 / 1122


02/06/2026

حسن ولد عباس ، 29 مئی 2026 سے لاپتہ ہے۔ اس کی عمر تقریباً 14 ہے۔ ملک پور، فیصل آباد کا رہائشی ہے۔اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو 15 یا واٹس ایپ نمبر 03090000015 پر رابطہ کریں۔

Case ID: 320137651
Help in reunite with his family

02/06/2026

ماشااللہ لا قوۃ الا باللہ

02/06/2026

#ماں تم کہاں تھی؟ یہ الفاظ اس معصوم اسپیشل بچے چانڈیو کے تھے جب میرا پیرا ٹیم نے اس کی ماں سے واپس ملوایا ۔۔۔۔
یہ وہ معصوم سوال تھا جو دو سال بعد اپنی ماں سے ملنے والے سپیشل بچے چانڈیو نے بھرائی ہوئی آواز میں کیا۔ چند لفظوں پر مشتمل یہ سوال اپنے اندر جدائی کے دو طویل سال، ایک بچے کی بےبسی اور ایک ماں کے کرب کی پوری داستان سموئے ہوئے تھا۔
چانڈیو دو سال قبل اپنے گھر سے بچھڑ گیا تھا۔ وقت کے ساتھ بہت سی چیزیں بدل گئیں، مگر ایک ماں کے دل میں اپنے بچے کی واپسی کی امید کبھی مدھم نہ پڑی۔ ہر گزرتا دن اس کے لیے ایک نئی آزمائش تھا اور ہر رات اپنے لختِ جگر کی سلامتی کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوتی تھی۔
جب چانڈیو "میرا پیارا" ٹیم کی تحویل میں آیا تو اس کی شناخت معلوم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ تاہم اپنی ذہنی کیفیت اور معصومیت کے باعث وہ اپنے بارے میں زیادہ معلومات فراہم نہ کر سکا۔ گفتگو کے دوران وہ بار بار صرف ایک لفظ دہراتا رہا:
"چانڈیو"
یہی لفظ اس کی شناخت تک پہنچنے کا پہلا سراغ ثابت ہوا۔
محدود معلومات کے باوجود "میرا پیارا" ٹیم نے تلاش کا سلسلہ جاری رکھا۔ بچے کی ویڈیو اور دستیاب معلومات کو سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچایا گیا تاکہ شاید کوئی اس معصوم چہرے کو پہچان سکے۔ بظاہر امکانات کم تھے، لیکن کوشش جاری رہی۔
اسی دوران یہ ویڈیو ایک ایسی ماں تک پہنچی جو گزشتہ دو برس سے اپنے بیٹے کی جدائی کا دکھ سہہ رہی تھی۔ ویڈیو دیکھتے ہی اس نے اپنے بچے کو پہچان لیا۔ اس ایک لمحے نے امید، انتظار اور بے یقینی کے درمیان کھڑی طویل مسافت کو سمیٹ دیا۔
ضروری تصدیق اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ماں اور بیٹے کی ملاقات کا انتظام کیا گیا۔ جب وہ ایک دوسرے کے سامنے آئے تو جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہ رہا۔ ایک طرف ماں تھی جس کی دعائیں رنگ لا چکی تھیں اور دوسری طرف ایک معصوم بچہ تھا جسے برسوں بعد اپنی سب سے محفوظ پناہ گاہ واپس مل گئی تھی۔
ماں نے اپنے بیٹے کو سینے سے لگایا تو آنکھوں سے بہنے والے آنسو دو سالہ جدائی کی خاموش داستان سنانے لگے۔ اسی لمحے چانڈیو نے اپنی ماں کی طرف دیکھا اور معصومیت سے پوچھا:
"تم کہاں تھی؟"
یہ سوال سن کر وہاں موجود ہر شخص کی آنکھ نم ہو گئی، کیونکہ حقیقت یہ تھی کہ ماں کہیں نہیں گئی تھی؛ وہ تو دو سال سے اپنے بچے کی واپسی کے انتظار میں ہر روز ایک نئی امید کے ساتھ زندگی گزار رہی تھی۔
یہ محض ایک گمشدہ بچے کی بازیابی کی کہانی نہیں، بلکہ امید، مسلسل کوشش، جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ہمدردی کی ایک ایسی مثال ہے جو اس یقین کو مضبوط کرتی ہے کہ مخلصانہ کوششیں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔
الحمدللہ، ایک اور بچھڑا ہوا بچہ اپنے خاندان تک پہنچ گیا۔
“میرا پیارا ٹیم” کا مشن ہے کہ کوئی بھی گمشدہ بچہ تنہا نہ رہے۔
ہر ماں کو اُس کا بیٹا، ہر بہن کو اُس کا بھائی،
اور ہر گھر کو اُن کا پیارا دوبارہ مل سکے

ان شاء اللہ، واللہ المستعان
Case ID: 185061206

02/06/2026

🚨 اہم عوامی اطلاع

گرمی کے موسم میں نہروں، دریاؤں اور واٹر چینلز میں نہانا یا چھلانگ لگانا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ تیز بہاؤ، گہرائی اور غیر متوقع حالات قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں۔

👨‍👩‍👧‍👦 والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔
❌ نہروں اور دریاؤں کے قریب غیر ضروری جانے سے گریز کریں۔
❌ نہانے، تیراکی کرنے اور خطرناک اسٹنٹس سے اجتناب کریں۔

📞 کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً 15 یا ریسکیو 1122 پر رابطہ کریں۔

آپ کی ایک احتیاط، ایک زندگی بچا سکتی ہے۔


Want your business to be the top-listed Government Service in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Safe City Faisalabad PPIC3-FSD Centre M. A Jinnah Road Civil Lines Near New Police Khidmat Markaz
Faisalabad
38000