26/10/2025
الوداع بہادر ماں💔🥹۔۔۔۔۔۔۔۔
جبر کے ہاتھوں لکھی اک داستاں رخصت ہوئی
عدل کی رہ تکتے تکتے ایک ماں رخصت ہوئی
دل میں بچھتی تھی صفِ ماتم جہاں پر روز ہی
آج وہ حق کے لیے ماتم کناں رخصت ہوئی
ہوگیا بے جاں لرزتا آخرش دستِ دعا
درد کا کوہِ گراں،آہِ تپاں رخصت ہوئی
بارگاہِ ایزدی میں کیس دائر ہوگیا
وہ کفن میں باندھ کے اشک ِ رواں رخصت ہوئی
غم تو یہ ہے ہم تماشائی رہے ارشد شریف
وہ تنِ تنہا لیے تیغ و سناں رخصت ہوئی
سیدہ صائمہ کامران
14/08/2025
ہمارا خون بھی شامل ہے تزئین گلستان میں
ہمیں بھی یاد کر لینا چمن میں جب بہار آئے
Happy Independence Day 🇵🇰
09/11/2024
خزاں کے زرد پتوں کا وہ منظر یاد کرتا ہے،
اسے کہنا بہت اس کو نومبر یاد کرتا ہے
Happy Birthday baba up there in heaven🎂💔
10/04/2024
کسی کی یاد منانے میں عید گزرے گی
سو شہرِ دِل میں بہت دُور تک اُداسی ہے💔
10/04/2024
کتنی ویران سی رہ جاتی ہے دل کی بستی
کتنے چپ چاپ سے چلے جاتے ہیں جانے والے💔
Days will pass and turn into years but we will always remember you with silent tears... Really Miss you Baba..
Today's 22nd Shahadat anniversary of my beloved father.. May his soul rest in peace. Everyone is requested to pray for the departed soul of my father to be blessed with higher ranks in jannah.Ameen
LNK Hafiz Matloob Sultan Shaheedツ 💔
23/02/2024
کچھ لوگ جو ہم سے بچھڑے ہیں
وہ لوگ نہیں تھے __ گنوانے کے،
وہ لوگ تو جیسے رہبر تھے،
جو راہ دکھا کر چلے گئے،
وہ لوگ تو جیسے ہیرا تھے،
جو گرتے ہی کھو جاتے ہیں،
وہ لوگ تو ایسے خزانے تھے،
جسے مٹی تلے دباتے ہیں،
وہ لوگ تو ایسا زیور تھے،
جو کھلتے ہی چھن جاتے ہیں،
وہ لوگ تو ایسے اثاثے تھے،
جسے برسوں ڈھونڈ نہ پاتے ہیں،
وہ لوگ جو ہم کو چھوڑ گئے،
ہم انکو روز بلاتے ہیں،
وہ لوٹ کے اب نا آئیں گے،
ہم خود کو بہت سمجھاتے ہیں۔💔
LNK Hafiz Matloob Sultan Shaheedツ
09/11/2023
وقت کے پار جاسکو تو سنو
میرے کچھ لوگ وہاں رہتے ہیں
اُن سے کہنا بہت اُداس ہوں میں
اُن سے کہنا یہ دِل نہیں لگتا
اُن سے کہنا بہت اکیلی ہوں
اُن سے کہنا میں رویا کرتی ہوں
اُن سے کہنا مجھے قرار نہیں
اُن سے کہنا ہے انتظار بہت
اُن سے کہنا وہ مجھ سے بات کریں
اُن سے کہنا زبان سوکھ گئی
اُن سے کہنا کلام باقی ہے
اُن سے کہنا مری یہ دو آنکھیں
اُن سے کہنا ترس گئیں اُن کو
اُن سے کہنا وہ اب ملیں مجھ سے
اُن سے کہنا مجھے بلائیں کبھی
وقت کے پار جاسکو تو سنو
میرے کچھ لوگ وہاں رہتے ہیں
اُن سے کہنا ۔۔۔۔۔۔
اُن سے کہنا ۔۔۔۔۔۔۔
اُن سے کہنا ۔۔۔۔۔۔۔
💔
23/06/2023
we lost our wings and become orphans 😭miss you baba jannn
17/06/2023
صدیوں سے راہ تکتی ہوئی گھاٹیوں میں تم
اِک لمحہ آ کے ہنس گئے، میں ڈھونڈتا پھرا
ان وادیوں میں برف کے چھینٹوں کے ساتھ ساتھ
ہر سو شرر برس گئے، میں ڈھونڈتا پھرا
راتیں ترائیوں کی تہوں میں لڑھک گئیں
دن دلدلوں میں دھنس گئے، میں ڈھونڈتا پھرا
راہیں دھوئیں سے بھر گئیں، میں منتظر رہا
قرنوں کے رخ جھلس گئے، میں ڈھونڈتا پھرا
تیرے بغیر ہم نے ___زمانے میں جی لیا
تیرے بغیرگرچہ زمانے میں کچھ نا تھا
تم پھر نہ آ سکو گے بتانا تو تھا مجھے
تم دور جا کے بس گے میں ڈھونڈتا پھرا
27/05/2023
یونٹ میں قرعہ اندازی کی صورت میں حافظ مطلوب شہید کا عمرہ ٹکٹ نکلا.. مدینہ روانگی سے پہلے حافظ مطلوب شہید کوالوداع کرتے ہوئےسب کی ایک یادگار تصویر.
روانگی سے پہلے شہید اپنی مالا اپنے آفسر کو پہناتے ہوئے.
Shaheedツ Hafiz Matloob Sultan LNK ❤
27/05/2023
Shaheedツ Hafiz Matloob Sultan LNK (left) at ❤