PTM FatehJang Official پی ٹی ایم فتح جنگ آفیشل

PTM FatehJang Official پی ٹی ایم فتح جنگ آفیشل

Share

دا د پی ٹی ایم فتح جنګ رسمي پاڼه ده چې د پی ٹی ایم اسلام آباد لاندې کار کوي

06/07/2025

خیبر تیراہ میدان کے مشران اور عوام کا مصنوعی جنگوں، نام نہاد آپریشنوں اور پشتون عوام پر ظلم جبر کے خلاف عوامی ریفرینڈم۔
اب عمل کا وقت ہے اور آنے والے دِنوں میں مزید پشتون مزاحمتی حرکت بتدریج تیز ہوتی جائیگی، ترتیب کے ساتھ جرات کے نئے انداز اختیار ہوتے جائینگے اور مزاحمت بڑھتی جائیگی۔
کئ سالوں سے جاری پشتون قوم کی بار بار اور مسلسل کوششوں کا سفر طویل اور قربانیوں سے بھرا پڑا ضرور ہوسکتا ہے مگر انجام ظالموں کی شکست اور پشتون عوام کی فتح پر اختتام پزیر ہوگی۔

06/07/2025

📢 PTM Islamabad Cordially Invites You to Join a Twitter Space

We invite all supporters, human rights defenders, and concerned citizens to join an important Twitter Space hosted by PTM Europe on:

🗓 Date: July 7, 2025
🕔 Time:17:00 (Europe) | 8PM (PashtunKhwa)
📍 Platform:Twitter/X

🎙 Topic:The Ongoing Crisis in Waziristan.
Hear directly from voices on the ground, journalists, and human rights advocates — including Manzoor Ahmad Pashteen — as we discuss displacement, insecurity, and resistance in Waziristan.

This is a critical moment to raise awareness and stand in solidarity with the people of Waziristan. Your participation matters.

12/06/2025

محمد عثمان شہید ہو گئے — خسوخیل ڈرون حملے کی ایک اور قیمت!

خسوخیل میں ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا محمد عثمان آج پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
اب ان کی میت آبائی گاؤں نورک منتقل کی جا رہی ہے۔ مشران سے مشاورت جاری ہے— دھرنے یا روڈ بندش کا امکان ہے۔

یہ واقعہ ریاستی دہشتگردی کی ایک اور کڑی ہے، جس کا شکار صرف پشتون عوام ہیں۔

ہم تمام PTM کارکنوں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ متاثرہ خاندان سے رابطہ میں رہیں اور آواز بلند کریں۔

Photos from ‎PTM FatehJang Official پی ٹی ایم فتح جنگ آفیشل‎'s post 10/06/2025

🚨عید کے دن بھی ظلم ختم نہ ہوا!

گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے قریب واقع کھجوری چیک پوسٹ پر پاکستانی فوج نے عید کی سیر و تفریح کے بعد واپس جانے والے نوجوانوں پر بلاوجہ فائرنگ کی، جن کا تعلق لکی مروت اور آس پاس کے علاقوں سے تھا۔

اس سیدھی فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوئے جنہیں راتوں رات ہسپتال منتقل کیا گیا۔
نہ کوئی وارننگ، نہ کوئی خطرہ — بس طاقت کے نشے میں چور وردی والوں نے بے گناہ شہریوں پر گولیاں چلائیں۔

یہ واقعہ ان بے شمار مظالم کی ایک اور کڑی ہے جن کا سامنا قبائلی عوام روزانہ کرتے ہیں۔ نہ آواز سنی جاتی ہے، نہ انصاف ملتا ہے۔

ہم سوال کرتے ہیں: کب تک؟
کیا عید بھی محفوظ نہیں؟
کیا قبائلی علاقوں کے عوام انسان نہیں؟

📢 ظلم کے خلاف خاموشی جرم ہے!

21/05/2025

میر علی (وزیرستان) ڈرون حملہ: آئی ایس پی آر کی غلط بیانی

آئی ایس پی آر اور پاکستانی فوج کی جانب سے پختون علاقوں کی مسلسل غلط ترجمانی، جو افغان جنگ کے دور سے لے کر "دہشت گردی کے خلاف جنگ" اور اب میر علی کے ڈرون حملوں تک جاری ہے، ایک ایسی پالیسی کی عکاسی کرتی ہے جو نہ صرف مقامی عوام کے مسائل کو نظرانداز کرتی ہے بلکہ ریاست کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش بھی ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ شمالی وزیرستان میر علی میں یہ ڈرون حملہ براہِ راست پاکستانی فوج نے کیا ہے جسکے سارے ثبوت ہمارے پاس موجود ہے۔

شمالی وزیرستان میر علی میں یہ ڈرون حملہ کور کمانڈر پشاور اور جی او سی شمالی وزیرستان کی زیر نگرانی ہوا ہے۔ اگر ریاست واقعی میں سنجیدہ ہے تو سب سے پہلے ان دونوں کو غیر جانبدار طور پر زیر تفتیش لایا جائے تاکہ لواحقین کو انصاف دلایا جاسکے۔

اگر بقول آئ ایس پی آر کے وزیرستان میں ڈرون حملہ انڈیا نے کروایا ہے/انڈیا اسکے پیچھے ہے، تو یہ پاکستان کی سالمیت پر براہِ راست حملہ ہے۔ پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ انڈیا کو جواب دینے کی ہمت کیوں نہیں رکھتے؟ کیا آپ کی یہ پالیسی ہے کہ پنجاب یا کشمیر میں انڈیا کی کسی کارروائی پر فوراً جنگ کا اعلان کر دیں، لیکن جب خیبر پختونخوا یا وزیرستان پر حملہ ہوتا ہے، تو آپ ان علاقوں کو جنگ کا میدان بنا دیں اور اپنی ہی عوام پر بمباری کریں؟

آپ کا ہر موقع پر "بھارتی مداخلت" کا الزام نہ صرف مضحکہ خیز ہے بلکہ مقامی عوام کے مسائل کو نظرانداز کرنے کی ایک شرمناک کوشش ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ کے اپنے اقدامات اور ناکام پالیسیاں ان علاقوں میں بدامنی کی واحد وجہ ہیں۔

21/05/2025

🗣وزیرستان بیا د ویر په ټغر ناست دی…

درې ورځې تېرې شوې، لاشونه د میرعلي کینټ مخې ته پر سړک پراته دي، خو قاتلان لا هم خاموش دي!
دا د کوم قانون، د کوم انصاف، او د کوم انسانیت اصول دي چې د ماشومو جنازو ته هم درناوی نه کېږي؟

موږ ژاړو، خو دا د کمزورتیا نښه نه ده — دا د هغه زړونو چیغې دي چې نور د ظلم بوج نشي زغملی.
دا د پښتون تاریخ یوه بله توره پاڼه ده، خو دا ځل مو اراده کلکه ده:
موږ به د خپلو شهیدانو حساب ضرور غواړو!

\

20/05/2025

آج یونیورسٹی آف لاہور کے باشعور پشتون طلبہ نے وہ کام کیا جو ایک زندہ ضمیر قوم کے فرزند ہی کر سکتے ہیں — آواز بلند کی ان ریاستی مظالم کے خلاف، جن میں ڈرونز اور بمباری کے ذریعے معصوم پشتونوں کے گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنایا جا رہا ہے۔

یہ حملے دہشتگردوں پر نہیں، بلکہ بچوں، عورتوں اور عام شہریوں پر کیے جا رہے ہیں۔
یہ احتجاج صرف لاہور میں نہیں، ہر پشتون کے دل میں ہے — کہ ہم خاموش نہیں رہیں گے جب ہمارے گاؤں، ہمارے حجرے، ہماری مائیں، بہنیں اور بچے خون میں نہلا دیے جاتے ہیں۔

ہم پوچھتے ہیں: کس قانون کے تحت شہری آبادی پر بمباری کی جا رہی ہے؟
ہم کہتے ہیں: اگر آواز بلند کرنا جرم ہے، تو ہم یہ جرم بار بار کریں گے!

ہم ان تمام طلبہ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا۔







Photos from PTM Denmark's post 17/05/2025
17/05/2025

پختونخوا درہ زیندہ میں فوج کی طرف سے عام عوام پر مارٹر شیلنگ کے نتیجے میں زخمی بچوں کو ساتھ لے کر پی ٹی ایم کے مرکزی کمیٹی کے ممبر نزیر اللہ کی سربراہی میں احتجاج کے دوران پشتون بچوں کا حال۔
جبکہ دوسری تصویر میں سراروغہ میں پاکستانی فوج کی شیلنگ سے معصوم زخمی بچیوں کی تصاویر ہیں۔
استعماری پنجابی جرنیلوں نے پختونخوا کا سب کچھ لوٹنے کے بعد یہاں کے باسیوں کے خون پر بھی اربوں ڈالر کمائے، اور تاحال وہی پالیسیاں جاری ہیں۔ جبکہ اسی پختونخوا کے اپنے سیاسی و سماجی رہنما، صحافی حضرات اور عمائدین ان بچوں کے قاتلوں کے حق میں بات تک نہیں کر رہے، بلکہ برعکس، ان بچوں کے قاتلوں کے ساتھ شانہ بشانہ رہنے کے لیے ریلیاں نکال رہے ہیں۔
پی ٹی ایم اس میدان میں اکیلی تنظیم ہے جو صرف اور صرف اپنے پشتونوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حق میں اپنی بساط کے مطابق کوششیں کر رہی ہے۔
روزانہ چھوٹے بچوں کی خون میں لت پت تصویریں دیکھ کر بھی کسی کو حیا اور شرم نہیں آتی۔
روزانہ اپنے وطن کے معصوم بچوں کو یوں خون میں لت پت دیکھ کر ہماری برداشت کب کی ختم ہو چکی ہے۔
اس ظلم کے خلاف ایک مضبوط حرکت کرنے کے لیے ہماری کوششیں مسلسل جاری ہیں، انشاءاللہ ان بچوں اور پورے پختون وطن کی تباہی کا حساب لینے کا موقع اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ضرور دے گا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Fatehjang?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Fatehjang