Contract Project & Contingent Employees GB

Contract Project & Contingent Employees GB

Share

This page is about Contract Project and Contingent Employees of Gilgit Baltistan

26/07/2025

گلگت بلتستان:عارضی ملازمین کی تنخواہ 37 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کردی گئ نوٹفکیشن جاری

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

06/05/2025

#گلگت
سنٹرل سیکریٹریٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان

سابق وزیر اعلیٰ و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے محکمہ صحت کے کنڑیکٹ ملازمین کے وفد کی ملاقات
ملاقات میں وفد نے سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن کو کنڑیکٹ ملازمین کی مستقلی اور دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے کنڑیکٹ ملازمین کی مستقلی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے
جس پر وفد نے سابق وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔

Hafiz Hafeez Ur Rehman

Photos from Contract Project & Contingent Employees GB's post 07/10/2024

پریس ریلیز

گلگت، 7 اکتوبر 2024:
عارضی ملازمین گلگت بلتستان کور کمیٹی کے سینئیر ممبر و HR ملازمین کے صدر سعید عالم کی قیادت میں ایک وفد نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 پر عملدرآمد میں تاخیر اور حکومت کی جانب سے پیدا ہونے والے دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

حافظ حفیظ الرحمٰن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 پر مکمل عملدرآمد تک وہ اس مسئلے کو ہر ممکن فورم پر اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی ملازمین کے حقوق کا تحفظ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وہ اس مسئلے کے حل کے لیے تمام تر قانونی اور سیاسی اقدامات کریں گے۔

وفد نے حافظ حفیظ الرحمٰن کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی کاوشوں سے عارضی ملازمین کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔

جاری کردہ
عارضی ملازمین (کنٹریکٹ، پراجیکٹ، کنٹیجنٹ) گلگت بلتستان

Photos from Contract Project & Contingent Employees GB's post 16/09/2024

گلگت۔ عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 پر عملدرآمد پر حامل رکاوٹوں اور غیر ضروری تاخیر کے حوالے سے (کنٹریکٹ، پراجیکٹ و کنٹیجنٹ) ملازمین کا اہم مشاورتی اجلاس سٹی پارک گلگت میں منعقد ہوا۔
ملازمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 کو گیزٹ آف پاکستان سے چھپے ہوئے تقریباً 5 سال کا عرصہ گزر گیا ہے مگر حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے عملدرآمد نہیں ہورہا۔
ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ تمام عارضی ملازمین (کنٹریکٹ، پراجیکٹ و کنٹیجنٹ) کے مستقلی کے کیسسز کمیٹیوں میں یا عدالتوں میں ہے کی جلداز جلد منظوری دیکر مستقل کیا جائے۔
ملازمین نے کہا کہ پراجیکٹ اور کنٹیجنٹ ملازمین کو مختلف بہانوں سے نوکریوں سے فارغ کرنے کے سلسلے کو فوری بند کیا جائے۔
عارضی ملازمین (کنٹریکٹ ، پراجیکٹ و کنٹیجنٹ) نے معزز عدالتوں اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مختلف محکموں کے عارضی ملازمین کے مستقلی کے آرڈرز جاری کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے اہم مشاورتی اجلاس بلانے کا مقصد ہے کہ جلد از جلد مستقلی ایکٹ 2020 پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور غریب عارضی ملازمین کو دو بارہ دھرنے اور احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔ اس موقع پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری سے ملاقاتیں کرکے عارضی ملازمین ایکٹ 2020 پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اپنی سفارشات اور مطالبات پیش کریگی۔

Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

13/09/2024

اسلام و علیکم!

آپ تمام عارضی ملازمین (کنٹریکٹ ،پراجیکٹ و کنٹیجنٹ) کو اطلاع دی جاتی ہے کہ *15 تاریخ بروز اتوار دن 2 بجے سٹی پارک گلگت* میں عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 کی عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں اور حکومت کی جانب سے جان بوجھ کر تاخیر کے خلاف اہم مشاورتی جنرل اجلاس منعقد ہوگا۔
آپ تمام ملازمین سے گزارش ہے اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل اور اپنے حق کے خاطر سٹی پارک گلگت میں تشریف لائیں۔ شکریہ

منجانب : کور کمیٹی عارضی ملازمین (کنٹریکٹ ،پراجیکٹ و کنٹیجنٹ) گلگت بلتستان



09/09/2024

گلگت۔ عارضی ملازمین (کنٹرکٹ، پراجیکٹ و کنٹیجنٹ) گلگت بلتستان کی جانب سے محکمہ پلاننگ اور ڈویلپمنٹ میں عرصہ دراز سے بے لوث خدمات سر انجام دینے والے ریسرچ آفیسرز کو عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 کی شق نمبر 4 کے تحت ریگولر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ہم معزز چیف کورٹ گلگت بلتستان کے اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے بھی بےحد مشکور ہے جنہوں نے عارضی ملازمین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے میرٹ پر فیصلہ کیا اور ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کیں۔
اور ہم گلگت بلتستان بھر کے عارضی ملازمین (کنٹریکٹ ،پراجیکٹ و کنٹیجنٹ) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے یہ امید رکھتے ہے کہ تمام عارضی ملازمین کی مرحلہ وار مستقلی کے عمل کو جاری رکھا جائے گا اور جن ملازمین کے ریگولرائزیشن کے کیسسز مختلف فارمز پر رکے ہوئے ہے یا تعطل کا شکار ہے کو جلد از جلد تمام مراحل سے گزار کر ایکٹ 2020 پر عملدرآمد کے لیے آسانیاں پیدا کرینگے۔

منجانب : کنٹریکٹ، پراجیکٹ و کنٹیجنٹ ملازمین گلگت بلتستان

Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

15/06/2024

الحمدللہ🤲
گلگت بلتستان کنٹریکٹ ، پراجیکٹ اور کنٹیجنٹ ملازمین کے (سابق) صدر سید اشتیاق حسین کو عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 کے تحت BPS-19 محکمہ صحت میں ریگولر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
یقیناً شاہ جی کی مذکورہ ایکٹ کی منظور ی سے لیکر عملدرآمد تک اہم کردار رہا ہے جسکا ثمر آج مل گیا۔
ہم عارضی ملازمین (کنٹریکٹ، پراجیکٹ، کنٹیجنٹ) آپکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہے اور عہد کرتے ہے کہ آخری عارضی ملازم کی مستقلی تک جہدوجہد جاری رکھیں گے ۔
عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 کے عملدرآمد کرنے پر وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری سروسز و دیگر کے بھی شکر گزار ہے جنہوں نے ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

14/07/2023

گلگت۔ سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے اراکین اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی گورنمنٹ بن رہی ہے انشاء اللہ عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 پر من و عن اترنے والے تمام ملازمین (کنٹریکٹ، پراجیکٹ،کنٹیجنٹ) کی پہرہ داری کرینگے۔

13/07/2023

ہم عارضی ملازمین (کنٹریکٹ،پراجیکٹ،کنٹیجنٹ) حاجی گلبر خان کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور امید رکھتے ہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 پر عملدرآمد کرکے گلگت بلتستان کے عارضی ملازمین میں پائی جانیوالی تشویش کو دور کرینگے اور گلگت بلتستان بھر کے غریب عارضی ملازمین (کنٹریکٹ٫پراجیکٹ٫کنٹیجنٹ) کی دعائیں سمیٹنگے۔

04/07/2023

عارضی ملازمین کے ساتھ بے رخی کا انجام۔۔۔۔؟
لائن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین اگر میرے دروازے سے اندر اگئے تو پولیس والو سنو میں تمہاری نوکری کھا جاؤں گا...؟
میں ملازمین کا وزیر اعلی نہیں ہوں۔۔..؟
میں ملازمین کو ریگولر نہیں کروں گا۔۔۔..؟
25 کوارڈینیٹرز لگانے کے پیسے ہے ملازمین کو دینے کے لیے کچھ بھی نہیں۔۔؟
کوئی پی سی فور منظور نہیں ہوگا کوئی ملازم ریگولر نہیں ہوگا۔۔۔؟
اج اللہ رب العزت کا فیصلہ دیکھیے کیسے اللہ نے اسے سی ایم شپ سے اٹھا کے دروازے سے باہر پھینک دیا۔۔۔
واقع عزت اور ذلت صرف اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے

22/06/2023

گلگت۔ ناصر حسین صدر آل لائین ڈپارٹمنٹس گلگت بلتستان عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 پر عملدرآمد اور کنٹیجنٹ ملازمین کی کم سے کم اجرت کے حوالے سے گلگت میڈیا نیٹ ورک کے پروگرام پوڈکاسٹ ود شاہد ندیم کے ساتھ گفتگو کررہے ہیں۔

وڈیو بشکریہ|| Gilgit Media Network

04/05/2023

سکردو۔ عارضی ملازمین (کنٹریکٹ، پراجیکٹ، کنٹیجنٹ) بلتستان ریجن کور کمیٹی کا اجلاس میونسپل لائبریری گراؤنڈ سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 کی مکمل عملدرآمد تک بلتستان ریجن کے عارضی ملازمین مرکزی کور کمیٹی کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہونگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور چیف سیکریٹری جی۔ بی محی الدین احمد وانی سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلد از جلد مذکورہ ایکٹ پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے کے احکامات صادر فرمائیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

City Park Near Airport Gilgit
Gilgit