16/06/2025
گاہکوچ غزر. شندور پولو فیسٹیول 2025 کے حوالے سے کوآرڈینیشن میٹنگ ڈپٹی کمشنر آفس غزر میں منعقد ہوئی ۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری سیاحت کھیل و ثقافت نے کی۔ ڈپٹی کمشنر غزر، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوپس یاسین، ڈائریکٹر ٹورزم، ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ اور ڈپٹی سیکرٹری ٹورزم سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں شندور میلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف زمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ سیکرٹری سیاحت، کھیل و ثقافت گلگت بلتستان ضمیر عباس نے میلے کی تیاریوں کے حوالے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ شندور پولو فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تمام شراکت داروں کے باہمی روابط اور مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے شندور میلہ 20 تا 22 جون 2025 کو دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں منعقد ہوگا جس میں چترال اور گلگت بلتستان کے ٹیموں کے درمیان پولو مقابلوں سمیت دیگر ثقافتی اور روایتی پروگرام منعقد ہونگے۔ میلے میں ہزاروں شائقین اور سیاحوں کی شرکت متوقع ہے۔
25/06/2024
شندور گلگت کا تاریخی حصہ ہے ڈپٹی کمشنر غذر
ڈی سی غذر حبیب الرحمن نے ڈی سی اپر چترال کو شندور ایونٹ کو بغیر مشاورت کے ملتوی کرنے پر مراسلہ بھیجا ڈپٹی کمشنر غذر کے دفتر گلگت بلتستان حکومت
نمبر 4(6) مورخہ 24 جون 2024
کو ڈپٹی کمشنر اپر چترال۔
موضوع:- شندور پولو تقریب کے ملتوی ہونے پر مایوسی اور تشویش۔ یکطرفہ
میں شندور پولو ایونٹ کو ملتوی کرنے کے یکطرفہ فیصلے پر انتہائی مایوسی اور تشویش کا اظہار کرنے کے لیے لکھ رہا ہوں، یہ ہمارے اضلاع، غذر اور اپر چترال اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مشترکہ کوشش ہے۔ یہ تقریب ہمارے ثقافتی ورثے کا سنگ بنیاد ہے اور ہمارے اضلاع کی دوستی اور تعاون کی علامت ہے۔
محکمہ سیاحت کے پی کے نے موسم کی خرابی کے باعث شندور میلہ ملتوی کر دیا ہے۔ تاہم یہ بات حیران کن ہے کہ شندور گلگت بلتستان کا تاریخی علاقہ ہونے کے باوجود محکمہ سیاحت کے پی نے بغیر مشاورت کے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح کے فیصلے باہمی مشاورت اور مشترکہ دستخطوں سے کیے جانے کا رواج ہے۔
مزید برآں، ہم نے شندور میں ہونے والے شندور ایونٹ کی تیاریوں کے لیے کافی وسائل اور کوششیں کی تھیں اور اس تقریب کے ملتوی ہونے سے نہ صرف وسائل ضائع ہوں گے بلکہ ہزاروں شائقین اور شرکاء کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا جو بے تابی سے انتظار کر رہے تھے۔ تقریب کو.
مجھے امید ہے کہ ہم ایک ایسا حل تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں جو ہمارے اضلاع کے ثقافتی ورثے اور دوستی کے لیے ہماری باہمی وابستگی کا احترام کرے۔ محکمہ سیاحت کے پی کے کے یکطرفہ فیصلے نے ہمارے ہزاروں پرجوش تماشائیوں اور شرکاء کے ذہنوں میں بے چینی اور مایوسی پیدا کر دی ہے اور میں ضلع غذر کے لوگوں کی طرف سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتا ہوں۔
حبیب الرحمان (ڈی ایم ایس) ڈپٹی کمشنر غائزر
Commissioner Ghizer
Deputy Commissioner Upper Chitral
10/10/2023
Crystal frame's available with fifteen years warranty.
Address: PrintFort Digital Press Baig Market Near Faisal Bank Gahkuch.
27/03/2023
راوݜن (تالی داس) کا متحجر آژدھا🐉
دریائے گلگت کے کنارے آگے بڑھتے ہوئے ہم راوݜن پہنچے۔ ٹھاٹیں مارتا دریا اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھا اور بیچ دریا ایک چٹان ایستادہ تھی۔ راوشن کا پرانا قعلہ خستہ حالی سے گر چکا تھا جس کی وجہ سے اس قعلے کی منظر کشی ممکن نہ تھی۔ یہاں کے نمبردار بہت زاہد اور شریف النفس انسان ہے جو کئی سالوں سے امن او امان قائم کرنے میں مگن تھے۔ جب ہم نمبردار سے ملے تب وہ بڑے تعجب اور حیرانگی سے مجھے دیکھ کر اشاروں اشاروں میں بتانے لگا کہ حکومت اور ہماری خوش قسمتی کہ راوشن میں اب کوئی آژدھا موجود نہیں۔
بقول نمبردار صدیوں پہلے یہاں ایک آژدھا لوگوں کا شکار کیا کرتا تھا۔ وہ بیلوں کے ساتھ ساتھ گاوں کے جوان لڑکوں اور لڑکیوں کو بھی نگل جاتا تھا۔ حیران کن طور پر میں وہ جگہ دیکھ کر ششدر رہ گیا کہ کس نے اُن دیو قامت اور درندہ اژدہوں سے نجات دلائی ہوگی؟ یوں لگا جیسے عیسائی راہب سینٹ جارج نے راوݜن کا آژدھا بگایا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صدیوں پہلے یہاں ایک بزرگ تشریف لائے اور ہمیشہ کے لیے اس ناسور سے لوگوں کو نجات دلادی لکین اس کے بارے میں کسی کو علم نہیں کہ وہ کون تھا اور کہاں سے آیا تھا۔
اس بزرگ کو صد آفریں کہ جس نے اپنی بزرگی اور کرامت سے اُن دونوں آژدہوں کو اِس چٹان میں بدل دیا۔ نمبردار نے دلی مسرت اور فاتحانہ انداز میں کہا "وہ دیکھو، دو بڑی چٹانیں، جو کبھی دو آژدھے تھے" دیکھ کر مجھے یقین ہوگیا کہ واقعی یہ ایک معجزانہ کام ہوا ہے۔ جب میں نے چٹان کی حالت کا جائزہ لیا تو صاف دیکھائی دے رہا تھا کہ کسی وحشی آژدھے کو متجر (مفلوج ہوکر پتھر بن جانا) کردیا گیا ہے۔ اور کچھ ہی فاصلے پر اوپر کی جانب ان کا جسم باکل حقیقت کی طرح عیاں تھا، جو بلاشبہ ایک غلیظ اور خطرناک روح کا عکس تھا۔ بزرگ نے اپنا کمال تو کر دیکھایا لیکن اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ کاش ایسے بزرگوں کے نام یاد رکھے جاتے۔ ویسے اج کل مسلمانوں کے ہاں آژداہوں کا تصور اتنا زیادہ نہیں لکین مجھے یہاں کا منظر دیکھ کر بڑی حیرت ہوئی۔
❗کرنل آر سی ایف شمبرگ کی کتاب (Between the Oxus and the Indus 1935) سے اقتباس۔
مترجم محمد جان
یہ پہاڑ مقامی زبان (شینا) میں "جؤن گا جنوئی کور"
یعنی نر اور مادہ آژدہوں کے پہاڑ سے مشہور ہے۔ آژدھے کا سر پہاڑ کی چوٹی چھو لیتا ہے جبکہ دم پہاڑ کے بالائی حصے کو چھو لیتا ہے۔ اور یہ آژدھے تھری ڈی شکل میں موجود ہیں۔
بشکریہ Aik Banjara بنجارا
راوݜن غذر
08/03/2023
ضلع غذر کے گاؤں جپوکے سے تعلق رکھنے والے اور گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے روح رواں و ڈپٹی ڈائریکٹر GB لوکل کونسل بورڈ گلگت ریجن و سابق بلدیہ چیف آفیسر جاوید اقبال ہم میں نہیں رہے ۔ اسلام آباد الشفا انٹر نیشنل ہسپتال میں ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔واضح رہے وہ گزشتہ دنوں گلگت سے پنڈی جاتے ہوئے کوہستان کے علاقے میں نجی کار کے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ ڈرائیور پہلے ہی موقع پر وفات ہوئے تھے ۔اللہ پاک جاوید اقبال کو جنت الفردوس میں مقام عطا کرے اور خاندان والوں کو صبر وجمیل عطا۔۔۔آمین یا رب العالمین
#ایڈمن
23/02/2023
تلاش گمشدگی
عمررسیدہ نذیر خان ساکن جپوکے غذر گلگت بلتستان گزشتہ روز فیصل موروز کی بس میں کراچی سے پنڈی آرہا تھا و ہیری بس اسٹاف ملتان سے لاپتہ ہے جن کو اس شخص کے بارے میں علم ہو تو پیلز ان بیٹے پیار حسین اور باہر حسین کے موبائل نمبر 03123305380 - 03333623980 پر رابطہ کریں شکریہ
پیلز اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیر کریں
Ghizer Police
Multan Police Official Multan Police
08/02/2023
•إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون•
میں جانبحق ہونے والا محبوب بھائی کا تعلق یاسین سندھی سے تھا۔
اللّه تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرماے!(آمین)