Supreme Appellate Court Gilgit Baltistan
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Supreme Appellate Court Gilgit Baltistan, Government Organization, Nomal Road, Mujahid Colony, Konodas-Baltistan, Gilgit.
22/11/2020
No.SAC-M.01/2020
Supreme Appellate Court
Gilgit-Baltistan
Gilgit, the 19th November, 2020
پریس ریلیز
آج مورخہ 19 نوبر2020 کو چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس جناب سید ارشد حسین شاہ صاحب اور سینئر جج جسٹس وزیر شکیل احمد صاحب پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے 30 مقدمات کی سماعت کی اور کئی مقدمات پر فیصلہ سنایا اور متعدد مقدمات میں نوٹسسز جاری کی ۔ معزز عدالت نے عوامی مفادات پر لیے گئے آزخود نوٹس کیسسز کی سماعت کی۔ دوران سماعت نلتر روڈ کی خراب حالت پر معزز عدالت نے این ایل سی حکام اور چیف انجینئر ورکس کو حکم دیا کہ نلتر پائن سے نلتر بالا کے درمیان روڈ کی خراب حالت کو فوری طورپر ٹھیک کریں تاکہ موسم سرما میں وہاں کی عوام کو تکلیف نہ ہو۔ معزز عدالت نے وزارت امور کشمیر کے نمائندہ کو حکم دیا کہ نلتر روڈ میں حائل مسائل کو حل کرکے رپورٹ پیش کریں ۔
معزز عدالت نے جگلوٹ سکردو روڈ پر ریمارکس دیتے ہوئے ایف ڈبلیو حکام اور پی ڈبلیو ڈی اور انتظامیہ حکم دیا کہ سیلاڈینگ ایریا میں شیڈ بنائے جائے جہاں پر روڈ بلاک ہو وہاں عارضی واش رومز بنائے۔ معزز عدالت نے جگلوٹ انتظامیہ اور ایف ڈبلیو کے حکام کو روڈ بلاک ہونے کی خبر چیک پوسٹ پر لوگوں کو دینے اور سوشل میڈیا ، پرینٹ میڈیا پر شائع کرنے کا حکم دیا ۔ تاکہ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں کو تکلیف نہ ہو۔ معزز عدالت نے این ایچ اے حکام کو روڈ کے کے لیے مختص فنڈ فوری طور پہ متعلقہ کنٹریکٹرز ایف ڈبلیو کو آدا کرنے کا حکم دیا۔ ۔
چوھدری عبدالقیوم
میڈیا آفیسر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit
