Hafiz Hafeez Ur Rehman, President PML Gilgit Baltistan.

Hafiz Hafeez Ur Rehman, President PML Gilgit Baltistan.

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hafiz Hafeez Ur Rehman, President PML Gilgit Baltistan., Political Party, Gilgit.

12/12/2025

نواز شریف نے اپنا فیصلہ اللہ پہ چھوڑا الحمدللہ سرخرو ہوئے!

12/12/2025

‏وہ 87 سال کی عمر میں آج کل اسلام آباد میں
‏گوشہ عزلت میں گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
‏وہ 1940 میں امرتسر میں راجپوت خاندان
‏میں محمد شریف کے ہاں پیدا ہوئے۔
‏بہت کم پاکستانیوں کو علم ہے کہ انہوں نے
‏کامیابیوں کے کون کون سے زینے عبور کرکے ملک
‏و قوم کے لئے ایسی خدمات سر انجام دیں
‏کہ انہیں "ستارہ امتیاز" سے نوازا گیا۔

‏بچپن کی ابتدائی تعلیم امرتسر سے حاصل کرنے کے بعد آزادی کے وقت بعد پاکستان آئے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے FSc کی۔ انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اٹامک انرجی کمیشن میں شمولیت اختیار کی اور یہیں سے مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے انگلینڈ روانہ ہوئے۔

‏مانچسٹر یونیورسٹی سے نیوکلیئر ریکٹر کنٹرول انجنیئرنگ میں MS کی ڈگری حاصل کرکے واپس پاکستان آ گئے۔ کہتے ہیں کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان لانے کے لئے وہ خفیہ طور پر ہالینڈ چلے گئے۔ آخر کار پاکستان اٹامک بم بنانے میں کامیاب ہوا جس کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے میں انہی کا بڑا کردار رہا۔ انہیں کچھ عرصہ کے لئے اسلام آباد میں نظر بند کر دیا گیا۔

‏2001 میں انہیں رہائی ملی اور تب سے اب تک انہوں نے اسلام اور سائنس پر بیشمار قابل ذکر کتابیں تحریر کی ہیں۔ میرا پہلا تعارف ان کے ساتھ ان کی مشہور کتاب "قرآن پاک ایک چیلنج ایک سائنسی معجزہ" کے ذریعے ہوا۔

‏اس کتاب میں انہوں نے اپنے ہنر سے میتھمیٹکس اور سائنسی حسابات کا استعمال کرکے سورہ الکہف کی آیت نمبر 25 کی کچھ یوں تشریح کی کہ اصحاب کہف اپنے غار میں شمسی حساب سے 300 جبکہ قمری حساب سے 309 سال تک پڑے رہے۔ یقین کیجئے کہ اسی ایک تشریح نے مجھے ورطہ حیرت میں ڈال کر کی مزید کتابیں پڑھنے پر مجبور کر دیا۔

‏جی ہاں میں بات کر رہا تھا ، ایٹمی سائنسدان جناب سلطان بشیرالدین محمود کی جو ISPR کے موجودہ اور 22 ویں ڈائریکٹر جنرل ، لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے والد محترم ہیں۔

12/12/2025

اسلام آباد: پاور سیکٹر اصلاحات
وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات اور منصوبوں پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں گوادر اور گلگت بلتستان کے لیے متعدد اہم بجلی کے منصوبوں کی منظوری دی گئی اجلاس کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوا پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کے حل کے لیے تیار کردہ جامع منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گوادر کو بلا تعطل، قابل بھروسہ اور مناسب قیمت پر بجلی کی فراہمی کے لیے تمام ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی مستقل فراہمی صنعتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کرے گی جبکہ جدید سہولیات کی بدولت گوادر مستقبل میں ایک بڑا معاشی مرکز بن سکتا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت توانائی کے اقدامات سے گوادر میں بجلی کے تعطل میں 42 فیصد کمی آ چکی ہے، جبکہ آئندہ چھ ماہ میں وولٹیج کے استحکام کے لیے جامع منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔قلیل مدتی منصوبوں کے تحت آئندہ آٹھ سے 12 ماہ میں 9.7 میگا واٹ کی سولر کپیسٹی مختلف سرکاری اداروں میں نصب کی جائے گی، جبکہ طویل مدتی منصوبوں میں 40 میگا واٹ بجلی کا نیا منصوبہ شامل ہے۔ بریفنگ کے مطابق آنے والے سالوں میں گوادر میں بجلی کی طلب 30 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے لیے 100 میگا واٹ سولر پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی، جو دو حصوں پر مشتمل ہوگا:
— 18 میگا واٹ چھتوں پر سولر پروگرام
— 82 میگا واٹ یوٹیلٹی سکیل سولر منصوبہ

یہ منصوبہ 2027 تک مکمل کیا جائے گا، جبکہ گلگت بلتستان اور وزارت توانائی کے مشترکہ سولر پراجیکٹس سے حکومت کو سالانہ ایک ارب روپے کی بچت متوقع ہےوزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، اور علاقے میں صنعتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سو میگا واٹ سولر منصوبے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ صاف اور مستحکم بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر اطلاعات عطاء ﷲ تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Photos from Social Media Team Hafiz hafeez Ur Rehman 's post 12/12/2025
Photos from Ministry of Planning, Development and Special Initiatives's post 12/12/2025
Photos from Hafiz Hafeez Ur Rehman's post 12/12/2025
12/12/2025

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی باضابطہ منظوری سے صدر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ گلگت بلتستان محترمہ حکیمہ سلطانہ صاحبہ نے سب ڈویژن گوجال ضلع ہنزہ کی کابینہ تشکیل دے دی،
پاکستان مسلم لیگ (ن) وومن ونگ سب ڈویژن گوجال کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد ۔


12/12/2025

مسلم لیگ ن گلگت بلتستان
سنٹرل سیکریٹریٹ کشروٹ:
صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن سے جمعیت علماء اسلام کا سینئر ترین رہنما و سابق وزیر اکسائز اینڈ ٹکسیشن رحمت خالق کی ملاقات۔
دونوں رہنماؤں کی گلگت بلتستان میں موجودہ سیاسی صورت حال اور آمدہ الیکشں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Gilgit
15100