Shohada E Pakistan ko Salam

Shohada E Pakistan ko Salam

Share

Remembering Martyred's Since 2022 🇵🇰⚔️
وطن کی مٹی گواہ رہنا 🇵🇰❣️

🇵🇰سب سے پہلے پاکستان

30/05/2026

وطن کی مٹی پر اپنی جان نچھاور کرنے والے ہمارے بہادر سپوت، کیپٹن/جوان عبدالعزیز کو سلام۔ 🇵🇰
آپ نے عید کے دن بھی وطنِ عزیز کے دفاع کو اپنی خوشیوں پر ترجیح دی اور شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ قوم آپ کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ 🇵🇰🕊️

29/05/2026

پاک فوج ہماری شان ہے، جو وطن کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار رہتی ہے۔
وہ مائیں عظیم ہیں جنہوں نے اپنے بیٹوں کو وطن پر قربان کیا۔
اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین 🤍🇵🇰

27/05/2026

Eid Mubarak ❤️

25/05/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

عید سے صرف دو دن قبل خوشاب کی دھرتی کا ایک اور بہادر سپوت وطنِ عزیز پر قربان ہوگیا۔ 🥲🇵🇰

قائدآباد کے نواحی گاؤں اوکھلی موحلہ سے تعلق رکھنے والے محمد رمضان ولد حق نواز ڈھڈی مرحوم چمن میں ٹرین کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔

شہید محمد رمضان پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے اور کوئٹہ میں تعینات تھے۔ شہادت کی خبر علاقے میں پہنچتے ہی فضا سوگوار ہوگئی، جبکہ اہلِ علاقہ نے شہید کی وطن کیلئے عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 😭

22/05/2026

خوشاب ماں باپ کا اکلوتا بیٹا مہرمحمد عدنان قوم آرائیں نےوطنِ عزیزکی حفاظت کرتےہوئےخضداربلوچستان میں جامِ شہادت نوش کر گیا اللہ درجات بلند فرمائے

17/05/2026

پنجاب کے ضلع فیصل آباد تحصیل سمندری کے چک نمبر 468 سے تعلق رکھنے والے نائب صوبیدار اللہ دتہ نے بھی باجوڑ میں وطنِ عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا
شہید کی یہ عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی

14/05/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّاۤ اِلَيْهِ رٰجِعُوْنَ 😭
بلوچستان: دکی میں سیکیورٹی فورسز کی گاری IED کی زد میں آگئی:
میجر توصیف احمد بھٹی سمیت 4 جوان شہید 💔

اللہ پاک شہدا کے درجات بلند فرمائے آمین ۔

05/05/2026

لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین بلوچستان کے علاقے ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران زخمی ہونے کے بعد دو ماہ تک بہادری سے زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔
پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین ایک نڈر اور باحوصلہ سپاہی تھے جو محاذِ جنگ پر ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ وہ اپنے جوانوں کا بے حد خیال رکھتے اور ہر حال میں ان کے لیے مضبوط سہارا تھے۔
انہیں ایک مثالی کمانڈر کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے جنہوں نے قیادت ہمیشہ اگلے مورچوں سے کی اور فرض، وقار اور دیانت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
ان کی شہادت کو ملک کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کاپی

03/05/2026

شہید خان افضل، ولد میر افضل، یونٹ باڑہ رائفل وِنگ 161، ۲۸ جون ۲۰۱۲ کو الحاج مارکیٹ باڑہ میں دورانِ ڈیوٹی شہید ہوئے۔ وہ ایک نڈر اور فرض شناس سپاہی تھے جو اپنے کپتان کے ہمراہ گشت پر مامور تھے۔ اچانک دہشتگردوں کی فائرنگ کے باوجود انہوں نے ثابت قدمی سے مقابلہ کیا اور وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی بہادری اور قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر عطا کرے۔ آمین۔

28/04/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
گلگت بلتستان کا ایک اور بہادر سپوت، نائب صوبیدار غلام مہدی، مادرِ وطن پر قربان ہو گیا۔
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ 🇵🇰🤲🏻

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Street 7
Gilgit
15600