20/03/2026
تمام سپورٹس برادری کو عیدالفطر مبارک ہںو۔
A sound mind in a sound body.
20/03/2026
تمام سپورٹس برادری کو عیدالفطر مبارک ہںو۔
04/02/2026
01/02/2026
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کو ایف سی این اے کے زیرِ اہتمام منعقدہ دوسری گلگت بلتستان بین الاضلاعی فٹ بال چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ شاہ محمد صاحب کی جانب سے روایتی شال اور ٹوپی پہنائی گئی۔
اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
27/01/2026
ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ گلگت بلتستان شاہ محمد صاحب نے ریسلنگ کے آفیشل ٹرائلز کے موقع پر پاکستان آرمی، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن اور آفیشل ٹیکنیکل ٹیم کے معزز افسران کا روایتی ٹوپیاں پیش کر کے استقبال کیا۔ ٹرائلز کے نتیجے میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
25/01/2026
Daughters of Gilgit Baltistan Selected to Represent Pakistan at Asian Lacrosse Games 2026
Skardu, Gilgit-Baltistan — The Pakistan Lacrosse Federation proudly announces that Miss Beenish Fatima and Miss Sajeela Noreen, daughters of Skardu, Gilgit-Baltistan, have been selected to represent Pakistan in the Asian Lacrosse Games, scheduled to be held in Riyadh, Saudi Arabia, from 1 to 6 February 2026.
This prestigious continental event will feature top men’s and women’s lacrosse teams from across Asia. The selection of Miss Beenish Fatima and Miss Sajeela Noreen reflects their dedication, hard work, and outstanding performance during national training camps and selection trials.
Their achievement is not only a milestone for Pakistan women’s lacrosse but also a moment of immense pride for the people of Gilgit-Baltistan, especially Skardu. Coming from a region known for its resilience and talent, these athletes have become a source of inspiration for young girls across the country, proving that with commitment and opportunity, international representation is possible.
The Pakistan Lacrosse Federation is confident that the national women’s team will deliver a strong performance at the Asian Lacrosse Games and continue to elevate Pakistan’s profile on the international sports stage.
The Federation extends its best wishes to the athletes and hopes the nation will stand united in supporting its daughters as they compete with honor, passion, and pride for Pakistan.
Highlights of 35 National Games, 2025 (6-13 December) at Karachi.
05/12/2025
سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان کا وضاحتی بیان
35 ویں نیشنل گیمز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط فہمیاں اور بے بنیاد الزامات کے جواب میں سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان چند اہم نکات واضح کرنا چاہتا ہے:
1— 35 نیشنل گیمز کے لیے گلگت بلتستان کے کانٹیجنٹ کی تیاری سے قبل ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ نے تمام متعلقہ صوبائی ایسوسی ایشنز کے ساتھ سپورٹس بورڈ دفتر میں باقاعدہ میٹنگ کی۔
2— میٹنگ میں ایسوسی ایشنز نے اپنی سفارشات پیش کیں، جن کی روشنی میں سلیکشن کا مکمل طریقہ کار طے کیا گیا۔
3— طے شدہ اصولوں کے مطابق ہیڈکوارٹر گلگت میں اوپن میرٹ ٹرائلز منعقد ہوئے، جن میں تمام کھلاڑیوں کو برابر موقع دیا گیا۔
4— سلیکشن کمیٹی نے مکمل شفافیت کے ساتھ مختلف کیٹگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، اور منتخب شدہ کھلاڑیوں کا ریکارڈ سپورٹس بورڈ کے پاس موجود ہے۔
5— انہی منتخب شدہ کھلاڑیوں نے کراچی میں منعقد ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کی۔ سلیکشن میں کسی قسم کی جانبداری یا من پسند فیصلہ شامل نہیں تھا۔
6— بعض ایسوسی ایشنز کے اندر انتخابات نہ ہونے اور ٹرائلز میں مخصوص گروہوں کی مداخلت کی وجہ سے ماضی میں مسائل پیدا ہوئے، مگر بعد میں بلاوجہ الزام سپورٹس بورڈ پر عائد کیا جاتا رہا۔ حقیقت یہ ہے کہ سلیکشن مکمل طور پر ایسوسی ایشنز کی دی گئی سفارشات کے مطابق ہوتا ہے۔
7— بغیر تحقیق کے لگائے گئے الزامات اور منفی پروپیگنڈا کھلاڑیوں کی محنت، ٹیم کے مورال اور صوبے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے، جس کی ہم سختی سے تردید کرتے ہیں۔
سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان ہر سطح پر شفافیت، میرٹ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے، اور ہم کھیل کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
02/11/2025
*جشنِ آزادیِٔ گلگت بلتستان انٹر ڈویژنل کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا رنگا رنگ فائنل میچ*
*آج یکم نومبر کو جشن آزادئِ گلگت بلتستان* سلسلہ کی آخری کڑی میں ڈویژنل بین الکلیاتی (Inter Collegiate) کرکٹ فائنل میچ کا مقابلہ گلگت وارئیرز (گورنمنٹ ڈگری کالج مناور، گلگت) اور بلتستان K2 (گورنمنٹ ڈگری کالج سکردو) دو ہیوی ویٹ ٹیموں کے درمیان ہوا، بالنگ اور بیٹنگ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے خوب جان کی بازی لگائی۔ گلگت واریئرز کی ٹیم اس فائنل میچ سے پہلے اپنی شاندار بالنگ اور جاندار بیٹنگ کے بدولت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔
پہلا مرحلہ ٹاس کا تھا جسے بلتستان K2 نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ میچ کے ابتدائی چار اوورز میں گلگت کے بالرز حاوی رہے اور سکور 43 رنز تک محدود رہا۔ ابتدائی پانچ اوورز میں چار کھلاڑی آؤٹ ہونے کے باوجود پانچ کیچز ڈراپ ہوئے جس میں مین دی میچ بیٹر ذوالقرنین کے دو کیچز بھی شامل تھے۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوتے چھکوں چوکوں کی برسات ہوئی اور ذوالقرنین کا بیٹ رنز اگلتا رہا، پورے ٹورنامنٹ کی واحد نصف سینچری کے اپنے انفرادی سکور 82 تک پہنچایا اور 10 اوورز کے اختتام پر بلتستان K2 نے 15 رنز فی اوور کے اوسط سے 152 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
جوابی وار میں گلگت واریئرز کے کھلاڑیوں نے بھی خوب داد سمیٹی, چھکے چوکوں کی برسات کے دوران 5 کیچز بھی ڈراپ ہوئے، گلگت واریئرز کے محمد آصف، عطف میاں، حفاظت اللہ اور کامران نے خوب مزاحمت کی مگر دس اوورز میں 127 رنز بنا سکے۔ یوں 24 رنز سے بلتستان K2 کی ٹیم فائنل کی ٹرافی اپنے نام کی اور ایک بہترین ٹورنامنٹ کا اختتام ہوا۔
مہمانِ خصوصی سیکریٹری ھائر ڈیپارٹمنٹ ایجوکیشن جی بی فرید احمد، ڈائریکٹر ھائر ایجوکیشن پروفیسر محمد عالم، ایڈیشنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد بلال، ڈپٹی سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شمس الدین، جی بی سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر شاہ محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر/فوکل پرسن ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اشتیاق احمد یاد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی بی اسپورٹس بورڈ/فوکل پرسن جی اسپورٹس بورڈ عصمت علی چنگیزی اور جی بی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منصور ولی نے کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، گلگت، سکردو اور چلاس کالجز میں ٹیم انتظامیہ اور گراؤنڈ ورکرز میں انعامات، سرٹیفیکیٹس، سوینئیرز اور ٹرافیاں تقسیم کئے۔
گورنمنٹ کالج سکردو کی فاتح ٹیم *بلتستان K2* نے مہمان خصوصی سے وننگ ٹرافی حاصل کرنے کے بعد خوب ہلہ گلہ کیا۔
اس میگا اور تاریخی ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر کالجز کے پرنسپلز، اساتذہ، طلبہ اور والدین نے حکومتِ گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان نجیب عالم، سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان عثمان احمد، سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد، سیکریٹری ٹورازم، اسپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان ضمیر عباس، فوکل پرسنز، اشتیاق احمد یاد اور عصمت علی چنگیزی اور تمام منتظمین سمیت صحافیوں کی کاوشوں اور کھلاڑیوں کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔
01/11/2025
🏆 جشنِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر سٹی پارک گلگت میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور کلچر ٹورزم اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام شاندار اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد۔
ڈائریکٹر اسپورٹس شاہ محمد صاحب نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔
⚽ فائنل میں سکردو کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور شاندار کارکردگی پر خوب داد سمیٹی۔
🇵🇰 کھیل نوجوانوں میں اتحاد جذبہ اور مثبت توانائی کا ذریعہ ہیں۔
جشنِ آزادی گلگت بلتستان کو شاندار طریقے سے منانے کے لیے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور کلچر، ٹورزم اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام خصوصی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد سٹی پارک میں کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ شاہ محمد خان صاحب کا خصوصی پیغام۔