*ہائبرڈ وار فیئر اور پاکستان؟؟*
ففتھ جنریشن وار کی ناکامی کے بعد ہائبرڈ وار پاکستان دشمن عناصر کا ایک نیا خطرناک ہتھیار ہے. یہ جو سارا گیم پلان آپکو دکھائی دے رہا ہے اس میں پاکستان ہائبرڈ وار فئیر کا نشانہ بن رہا ہے. ہائبرڈ وار فئیر میں ایسے مقامی عناصر دشمنوں کے مہرے ہوتے ہیں جو اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوں. لسانی، سیاسی مذہبی طور پر مضبوط اور قدآور شناخت رکھتے ہوں.
ایسے لوگ ملک کو کمزور کرنے، متنازعہ اور ناقابلِ اعتبار بنانے کے بعد ڈیفنس وال کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتے ہیں. *ٹیپو سلطان کا نام تو آپ نے سنا ہوگا. انگریز نے یہی ہائبرڈ وار لانچ کر کے اُس کو ایسا پَلٹا دیا کہ وہ شجاع، ذہین اور ایک اعلیٰ پائے کا سپہ سالار ہوتے ہوئے بھی سنبھل نہ سکا. اندرونی صفوں میں سے میر جعفر جیسے کردار ہمیشہ سے ہائبرڈ وار میں اہم رول ادا کرتے ہیں.*
دور حاضر میں لیبیا، شام، عراق مصر ایسی زندہ مثالیں ہیں جن کے خلاف برطانوی امریکی اور اسرائیلی پالیسی میکرز نے ہائبرڈ وار فئیر کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا. آج ان ممالک کا جو حشر ہے وہ آپکے سامنے ہے.
یاد رکھیں *بھارت ہائبرڈ وار کا ایک مضبوط اور ماہرانہ جال بچھا چکا ہے اور ہمارے سلامتی کے ادارے اس جال کو توڑنے کا آغاز بھی الحمدللہ کر چکے ہیں.* انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے، اور اس مدد کے لیے آپکو بارڈر پر نہیں جانا پڑے گا. یقین کیجئے آپ اپنے بستر میں بیٹھ کر بھی ایک مضبوط کردار ادا کر سکتے ہیں.آئیے ان سازشوں پر لکھئے، لکھ نہیں سکتے تو جو لوگ لکھ رہے ہیں ان کے دست و بازو بنئے. بھولے بھالے لوگوں کے ذہنوں میں جو زہر بھرا جا رہا ہے اپنے لفظوں اور عمل سے اس کا تریاق کیجئے. اللہ پاک ہمارا حامی و ناصر ہو. آمین
Gilgit Baltistan - A Region of Peace and Hospitality
Serve the Nation the progressive way
09/08/2021
29/07/2021
*زندہ قومیں کبھی ہار نہیں مانتیں*
جغرافیائی اعتبار سے پاکستان خطے کا سب سے اہم ملک ہے۔ روس اور چین کی اس خطے میں موجودگی اور چین کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات۔ شرپسند ممالک کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھتے ہیں۔ سی پیک کی وجہ سے چین پاکستان کے اور بھی قریب ہو گیا ہے۔ دونوں کے درمیان تعلقات ہمالیہ سے بلند ہیں۔ چین پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ چین ہر قسم کے نا مساعد حالات میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ دشمن نے دوستی کے رشتے کو کمزور کرنے کے لئے ہمارے نہتے چینی بھائیوں پر داسو میں بزدلانہ حملہ کیا تاکہ چینی پاکستان کو مشکل حالات میں چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ ایک تو ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو ناکام بنا کر یا التوا کا شکار کر کے نقصان پہنچائیں گے دوسرا پاکستان کو دہشتگردی کا گڑھ کے طور پر پیش کریں گے۔ اللہ پاک نے دشمن کو ناکام فرمایا اور پاکستان کی مدد فرمائی۔ داسو میں پیش آنے والے واقعے کے بعد چینی کمپنی نے کام روک کر بھاگنے کی بجائے پراجیکٹ پر کام کی رفتار پہلے بھی زیادہ تیز کر دی۔ داسو ڈیم واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دشمن سمجھتے ہیں ایسی کارروائیوں سے ترقیاتی منصوبے پرکام بند ہوجائے گا اور پاک چین دوستی متاثر ہو گی تو وہ غلط ہیں کیونکہ ایسے واقعات سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوسکتے۔چینی کمپنی نےداسو ڈیم پرکام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیز کردی ہے، پاک چین دشمنوں کویہ پیغام ہے ہم نئے عزم سے کام کریں گے،داسو ڈیم پاک چین دوستی کا ایک مظہر ثابت ہوگا۔
20/07/2021
حکومت کی طرف سے آج کے اخبارات میں شائع کردہ کالعدم تنظیموں کی فہرست کہ جنہیں قربانی کی کھالیں نہیں دے سکتے
اگر ان تنظیموں کا کوئی نمائندہ کھالیں جمع کرتا نظر آئے تو 0800-11-111 ٹول فری نمبر پر اطلاع دیں
16/07/2021
جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز ایس پی ڈی کے تحت ڈی اے ای پروگرام کے لئے آن لائن درخواست جمع کروانے والے تمام خواہش مندوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروز پیر 19 جولائی 2021 تک مطلوبہ تصدیق شدہ دستاویزات کے ساتھ پرنٹ شدہ فارم جمع کریں۔
14/07/2021
عیدالاضحیٰ کی سرکاری چھٹیاں۔
وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
عید کی چھٹیاں بروز منگل، بدھ، جمعرات (جولائی بیس سے بائیس )
Click here to claim your Sponsored Listing.
