20/05/2026
🇵🇰 اسلام آباد کی شاہراہوں پر شہزادہ رحیم آغا خان کا پرتپاک خیرمقدم — حکومتِ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی شخصیت اور محسنِ پاکستان کے اعزاز میں خصوصی پوسٹرز آویزاں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اہم شاہراہوں، سرکاری عمارتوں اور قانونی و سفارتی راہداریوں میں ہز ہائینس پرنس رحیم آغا خان کی پاکستان آمد کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے خصوصی خیرمقدمی پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے۔ ان پوسٹرز میں شہزادہ رحیم آغا خان کو ایک عالمی شخصیت، انسان دوست رہنما اور پاکستان کے دیرینہ محسن کے طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
شہر کی مختلف اہم شاہراہوں اور حساس حکومتی علاقوں میں لگائے گئے بینرز اور خیرسگالی پیغامات عوامی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں عوام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس اقدام کو پاکستان اور اسماعیلی برادری کے درمیان مضبوط تعلقات، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی خوبصورت علامت قرار دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ آغا خان خاندان نے پاکستان خصوصاً گلگت بلتستان، چترال اور شمالی علاقوں میں تعلیم، صحت، ثقافت، انفراسٹرکچر اور فلاحی منصوبوں کے ذریعے دہائیوں سے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، جنہیں قومی سطح پر ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

20/05/2026
20/05/2026
19/05/2026