Assistant commissioner /SDM/Administrator MC Gilgit

Assistant commissioner /SDM/Administrator MC Gilgit

Share

Official Account of the Assistant Commissioner Gilgit. Please inbox for Complaints and inquiries .

26/05/2026

گلگت # گلگت کے محب وطن شہریوں کو شہری انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ گلگت کے جانب سے کو بڑی عید کی بڑی خوشیاں مبارک ہو ۔۔۔۔ ❤️❤️❤️

21/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل نے 21 مئی کو بسین، کھر اور نائکوئی کے علاقے میں سیلاب سے تباہ شدہ علاقے کا دورہ کیا۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو جلد از جلد بحال کیا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ اس کے علاوہ بیسن ایریا میں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے بلاک ہونے والے جی ایس آر کو چند گھنٹوں میں عام ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ ہم عوامی خدمت کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں اور ضرورت کے وقت اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

19/05/2026

گلگت # اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے نگرانی میں میونسپل چھاپہ مار ٹیم کا پولیس کے ہمراہ پیٹرول پمپوں پہ چھاپہ ، چھاپہ مار کاروائی کے دوران پیٹرول پمپوں کا فروخت کا پیمانہ چیک کیا گیا ۔ پیمانے پہ کمی بیشی پہ متعدد پیٹرول پمپ مالکان کو نوٹسز دئے جبکہ خلاف ورزی پر ایک پیٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ جہاں بھی سرکاری احکامات کی خلاف ورزی ہورہی ہو ، اپنی شکایات الفا کنٹرول روم نمبر 920724 , میڈیا سیل 03555554145 اور پرائس کنٹرول انچارج 03555555478 وٹس اپ نمبرز پر درج کرادیں یا اطلاع کریں ، تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے ۔
مظہر مغل
ترجمان AC/ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی' گلگت

تاریخ ۔۔۔۔ منگل 19 مئی 2026

17/05/2026

گلگت # ضلعی انتظامیہ کا گداگروں کے خلاف زبردست کاروائی ، 16 غیر مقامی پیشہ ور بیھکاریوں کو علاقہ بدر کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے نگرانی میں اتوار کے روز غیر مقامی پیشہ ور بیھکاریوں کے خلاف زبردست کاروائی ، درجنوں بھیکاریوں کو پکڑ کر کوسٹر کے ذریعے گلگت سے پنجاب بجوادیا گیا ۔ انہیں نوٹس دیا گیا کہ آئیندہ گلگت کا رخ نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی غیر مقامی پشہ ور بیھکاریوں کو بھیک مانگتے ہوئے دیکھیں ، فوری طور پر گلگت انتظامیہ کے الفا کنٹرول نمبر 920724 پر اطلاع کریں تاکہ فوری طور انہیں علاقہ بدر کیا جاسکے ۔ واضح رہے کہ عوامی شکایات پہ پیشہ ور گداروں کے خلاف کارروائی جاری ہے

اتوار 17 مئی 2026

16/05/2026

گلگت # وزیر اعظم مفت سولر سکیم صارفین کیلئے خوشخبری ، ضلع گلگت میں پیر 18 مئی سے مفت سولر تقسیم کا عمل شفاف انداز میں شروع کیا جائے گا
درخواست گزار درجہ ذیل کاغذات ساتھ لیکر 18 مئی بروز پیر صبح 9 بجے KIU پارکنگ تشریف لائیں ،
1 _( اصل شناختی کارڈ ،اور اسکی کاپی)
2 _ بجلی کا بل ادائیگی کی کاپی جو آخری مہینہ ادائیگی کی ہو ،
3 _ ( سولر کرائے کے مد میں ادائیگی کی چالان ثبوت کے طور پر لائیں )
4_ (جو بندہ کسی مجبوری ، معذوری یا کسی اور وجہ سے خود نہیں آسکتا ہو ، وہ اپنا شناختی کارڈ کے ساتھ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ کسی دوسرے بندے کو سولر حاصل کرنے کیلئے بجوا سکتا ہے )

امید ہے درخواست گزار مزکورہ کاغذات ساتھ لیکر آئیں گے تاکہ موقع پر تصدیقی عمل شروع کرنے کے ساتھ درخواست گزاروں کو سولرز کی تقسیم کا شفاف انداز میں یقینی بنایا جاسکے ۔
واضح رہے صوبائی حکومت کے درخواست پر بجلی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گلگت بلتستان کیلئے مفت سولر کا اعلان کیا تھا ۔ جس پر عملدرآمدکرتے ہوئے صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ گلگت نے سولر کی شفاف انداز میں ڈسٹری بیوشن یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔

شکریہ

تاریخ ہفتہ 16 مئی 2026

12/05/2026

گلگت # اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کے نگرانی میں میونسپل انسپکشن ٹیم کا شہر میں گرانفروشوں اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون ، متعدد تاجروں پر سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے ،انڈوں کی تھوک و پرچون قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے ، سبزی اور پھل فروشووں کو سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانے عائد کردئے ، جبکہ آئیندہ کیلئے محتاط رہنے کیلئے تنبیہ بھی کردی ، تفصیلات کے مطابق منگل کےروز اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) عادل کے نگرانی میں پرائس کنٹرول آپریشن کیا گیا ۔ خلاف ورزی پر تاجروں پر جرمانے اور قانونی نوٹسز جاری کردی گئیں ، اسسٹنٹ کمشنر نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ شہر کے جہاں کہیں بھی خلاف ورزی ہورہی ہو فوری شکایات درج کرادیں ، اے سی آفس الفا کنٹرول نمبر 920724 , واٹس ایپ نمبرات 03555555478 اور 03555554145 پر درج یا اطلاع کریں ، تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے ۔ شہر کے عوام کی خدمت ہی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

تاریخ ۔۔۔۔۔ منگل 12 مئی 2026

09/05/2026

گلگت # اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر)عادل علی کے نگرانی میں دو نمبر و مضر صحت شہد بنانے والے دو بندے مقامی ہوٹل کے کمرے سے جعلی شہد بناتے ہوئے دھر لئے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دونوں کو 6 , 6 ماہ جیل کی سزا دے دی ۔ اسسٹنٹ کمنشر نے عوام سے اپیل کی ہےکہ ایسی کسی بھی مشکوک چیز مارکیٹ میں نظر آئے فوری اطلاع دیں ، جبکہ شہد بنانے والوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ عوام کی جان و مال سے نہ کھیلیں ، شہد کے نام پہ عوام کو زہر کھلانے نہی دونگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا ۔ واضح رہے اسسٹنٹ کمشنر کے نگرانی میں چھاپہ مارٹیمیں ہمہ وقت مارکیٹ گشت پہ موجود ہیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئی ہے ،جسکی وجہ سے گرانفروشی ، خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی میں بہت حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔ جبکہ مجسٹریٹ ،فوڈ انسپکٹر اور بلدیہ فورسز پر مشتمل چھاپہ مات ٹیم موقع پر حفظان صحت کے عین اصولوں کی آگاہی بھی دے رہی ہے ۔

ہفتہ 09 مئی 2026

03/05/2026

مضر صحت چاکلیٹ برآمدگی پر اسسٹنٹ کمشنر نے کشروٹ میں بیکری کو سیل کردیا
عوام اپنی شکایات الفا کنٹرول نمبر 920724 , میڈیا سیل ،03555554145 اور کنٹرول پرائس انچارج مجسٹریٹ زاکر حسین 03555555478 پر اطلاع دیں تاکہ فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اتوار 03 مئی 2026

02/05/2026

گلگت انٹظامیہ نے گلگت کے دور دراز اور مضافات سے تعلق رکھنے والے مقامی پیشہ ور بھکاریوں کو والدین بلاکر حوالہ کردیا ۔ آئیندہ یہ بچے بھیگ مانگنے پر سرپرستوں کے ساتھ جیل ڈالا جائے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے احکامات دے دئے ۔

ہفتہ 02 مئی 2026

01/05/2026

گلگت # غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جوٹیال میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاون ، متعدد تعمیرات گرا کر سرکاری رابطہ سڑک بحال کردی گئی ۔ تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رہے گی اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا عزم
جمعہ 01 مئی 2026

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

AC/Administrator Office Ghari Bagh
Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00