Gilgit Development Authority
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gilgit Development Authority, Government Organization, River view Road, Gilgit.
11/05/2026
ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کے متوقع دورۂ گلگت کے حوالے سے اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج انجینئر شفقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے مظہر سہیل اور متعلقہ کنٹریکٹر نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں روٹ کلیرنس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ کام بروقت مکمل کیا جائے گا ۔ اس حوالے سےل ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے موقع پر ہی پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ ٹھیکدار کو ہدایات دی اور روٹ کلیرنس کو دیئے گئے وقت کے اندر مکمل کرنے کے احکامات دیئے.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
Information Department Gilgit-Baltistan
29/04/2026
پریس ریلیز
گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج، پراجیکٹ کنسلٹنٹس اور متعلقہ ٹھیکیدار کے ہمراہ ریور ویو روڈ اور جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے جاری ترقیاتی کاموں، بالخصوص جنرل بس اسٹینڈ میں میٹلنگ کے عمل کا معائنہ کیا اور کام کے معیار و رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت جاری کی کہ کام کو منظور شدہ اسکوپ کے مطابق انجام دیا جائے اور کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہو سکے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan
28/04/2026
گلگت : ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ سے نگران وزیر داخلہ ساجد علی بیگ، وزیر جنگلات حافظ شرافت دین اور وزیر سیاحت و کھیل سید عادل علی شاہ کی ملاقات۔
ملاقات کے دوران شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا.
27/04/2026
گلگت : سابق ڈپٹی اسپیکر جمیل احمد ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ سے ملاقات کر رہے ہیں
23/04/2026
پریس ریلیز
پروگریس ریویو اجلاس برائے سینیٹری سیوریج پراجیکٹ
گلگت:
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ کی زیرِ صدارت سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے حوالے سے ایک اہم پروگریس ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار، اہداف کے حصول، درپیش رکاوٹوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج، متعلقہ ٹھیکیداران اور پراجیکٹ کنسلٹنٹس پر مشتمل ماہر ٹیم نے شرکت کی، جبکہ منصوبے کی موجودہ پیش رفت، ورک پلان، ٹائم لائنز اور تکنیکی امور پر جامع بریفنگ دی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس کے دوران متعلقہ کنٹریکٹرز کو ہدایت جاری کی کہ سڑکوں کی میٹلنگ کا عمل جدید ہیوی مشینری کے ذریعے انجام دیا جائے تاکہ تعمیراتی معیار اور پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے کی تکمیل مقررہ مدت کے اندر ہر صورت یقینی بنائی جائے اور معیارِ کار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan
09/04/2026
پریس ریلیز
گلگت: ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے کیمپ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے، پراجیکٹ ڈائریکٹر سیوریج، کنسلٹنٹ اور متعلقہ کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں گلگت شہر میں جاری سینیٹری سیوریج منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں منصوبے کی موجودہ پیش رفت اور باقی ماندہ کام سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج منصوبے کے باقی ماندہ کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور اس مقصد کے لیے اضافی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے، تاکہ منصوبہ جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچ سکے۔
انہوں نے مزید ہدایت دی کہ سیوریج منصوبے کے باعث متاثر ہونے والی سڑکوں کی بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو یقین دہانی کرائی کہ میٹلنگ کا کام 12 اپریل سے شروع ہو گا۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ/تحصیلدار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن نے کے آئی یو کے علاقے میں غیر قانونی پانی کی لائنوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی لائنوں کو موقع پر ہی کاٹ دیا گیا جبکہ متعلقہ افراد کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن نے اس موقع پر واضح کیا کہ غیر قانونی اقدامات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
تحصیلدار نے کہا کہ اس مرحلے پر صرف نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، تاہم آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جی ڈی اے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی کا نظام بہتر اور آسان بنایا جا سکے اور ہر گھر تک پانی کی منصفانہ ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Address
Gilgit
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 16:00 |
| Tuesday | 09:00 - 16:00 |
| Wednesday | 09:00 - 16:00 |
| Thursday | 09:00 - 16:00 |
| Friday | 09:00 - 16:00 |
