شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کے کنسلٹنٹ گیسٹروانٹرولوجسٹ اینڈ ہیپاٹالوجسٹ ڈاکٹر شان عالم نے ہدایت حسین کے پبلک اویرنیس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے جگر اور معدے سے متعلق مختلف بیماریوں کے جدید علاج پر نہایت اہم اور معلوماتی گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران ڈاکٹر شان عالم نے لیور میں اسٹنٹ ڈالنے، لیور کی پائپس (Bile Ducts) کے مسائل، اینڈوسکوپی کے ذریعے معدے اور نظامِ ہاضمہ کی بیماریوں کی تشخیص و علاج سمیت جدید طبی سہولیات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
انہوں نے عوام کو بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا تاکہ جگر اور معدے کی پیچیدہ بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے۔
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت عوام کو معیاری، جدید اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
ویڈیو۔ بشکریہ Gilgit Media Network
Shaheed Saif-Ur-Rahman Government Teaching Hospital Gilgit
This is the official page of Shaheed Saif-ur-Rehman Government teaching Hospital Gilgit.
19/05/2026
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کی جانب سے
اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا
شاہ رحیم الحسینی کی گلگت بلتستان آمد پر دلی خیر مقدم پیش کرتے ہیں۔
یہ بابرکت موقع محبت، اخوت، امن، خدمتِ انسانیت اور باہمی احترام کے جذبات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے۔
ہسپتال کے اسماعیلی ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین سمیت پوری اسماعیلی برادری کو اس روحانی و تاریخی موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ یہ دورہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے امن، ترقی، بھائی چارے اور خوشحالی کا پیغام ثابت ہو۔
ترجمان۔ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت
شہید سیف الرحمن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ اور پریزیڈنٹ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان،
ڈاکٹر محبوب الحق
نے ورلڈ ہائپرٹینشن ڈے کے حوالے سے ایک نہایت اہم، مفید اور معلوماتی گفتگو کی۔
اس خصوصی گفتگو میں انہوں نے ہائی بلڈ پریشر (Hypertension) کی بڑھتی ہوئی شرح، اس کی اہم وجوہات، بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
انہوں نے عوام الناس کو تاکید کی کہ متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، ذہنی دباؤ میں کمی، نمک کا کم استعمال اور باقاعدگی سے بلڈ پریشر چیک کروانا صحت مند زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
یہ خصوصی آگاہی پروگرام ہدایت حسین کے پبلک اویرنیس پروگرام میں پیش کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور ہائی بلڈ پریشر جیسے خاموش مرض سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثر آگاہی فراہم کرنا تھا۔
شہید سیف الرحمن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت
عوامی صحت اور آگاہی کے فروغ کے لیے ہمیشہ پیش پیش۔
ویڈیو ۔ بشکریہ Gilgit Media Network
16/05/2026
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت ڈاکٹر افضل سراج چودھری نے کرنل مجیب الرحمٰن شہید پبلک اسکول اینڈ کالج جٹیال گلگت کی جانب سے منعقد کئے گئے ایک نہایت دلچسپ اور فکر انگیز سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
اس سیمینار کا مقصد طلبہ کی تعلیمی، فکری اور تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور انہیں جدید ٹیکنالوجی، مستقبل کے تقاضوں اور پیشہ ورانہ چیلنجز کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔
طلبہ نے بھرپور اعتماد، بہترین اندازِ گفتگو اور شاندار پریزنٹیشنز کے ذریعے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ پروگرام نے نوجوانوں میں تنقیدی سوچ، پبلک اسپیکنگ اور جدید دور کے تقاضوں کو سمجھنے کی صلاحیت کو مزید نکھارا۔
اس موقع پر سابق جٹیالینز ڈاکٹر افضل سراج چودھری اور ڈاکٹر سعدیہ بشیر نے اپنی کامیابیوں، تجربات اور عملی زندگی کے اہم پہلو طلبہ کے ساتھ شیئر کیے۔ اُن کی حوصلہ افزا گفتگو نے نوجوان نسل کو محنت، خود اعتمادی، مستقل مزاجی اور اپنے اہداف کے حصول کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے کی ترغیب دی۔
جاری کردہ۔ ترجمان شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت
15/05/2026
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کی جانب سے
ڈاکٹر محبوب الحق کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر برائے مدت 2026–28 منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدارتی انتخابات کامیابی اور پُرامن ماحول میں مکمل ہوئے، جس میں ڈاکٹر محبوب الحق، کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ، نے اکثریتی ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔
ڈاکٹر محبوب الحق اس وقت پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کے ساتھ ساتھ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں بھی اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کی کامیابی اُن کی قائدانہ صلاحیتوں، پیشہ ورانہ دیانتداری اور ڈاکٹرز برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اُن کی قیادت میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان ڈاکٹرز کے حقوق، پیشہ ورانہ فلاح و بہبود اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرے گی۔
اس موقع پر ہم الیکشن کمیشن YDA GB، تمام امیدواران، ووٹرز اور ڈاکٹرز برادری کو ایک کامیاب جمہوری عمل کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
خصوصاً ڈاکٹر نادر امان کو باوقار انتخابی شرکت اور جمہوری روایات کے فروغ پر سراہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محبوب الحق کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین 🌹
ترجمان۔ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت
12 مئی — انٹرنیشنل نرسز ڈے کے موقع پر شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کے گیسٹروانٹرولوجسٹ اینڈ ہیپاٹالوجسٹ ڈاکٹر شان عالم نے ہدایت حسین کے پبلک اویئرنیس پروگرام میں کی گئی گفتگو میں نرسنگ اسٹاف کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نرسز انسانیت کی خدمت میں نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور شعبۂ صحت کا ایک مضبوط ستون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال، تیمارداری اور علاج معالجے میں نرسز کی قربانیاں اور انتھک خدمات ہمیشہ قابلِ قدر رہیں گی۔
ویڈیو بشکریہ Gilgit Media Network
12/05/2026
12 مئی — عالمی یومِ نرسز کے موقع پر شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کی جانب سے تمام مرد و خواتین نرسز کو International Nurses Day کے موقع پر دلی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
نرسز ہمارے صحت کے نظام کا وہ مضبوط ستون ہیں جو دن رات مریضوں کی خدمت، نگہداشت اور تیمارداری میں اپنی ذمہ داریاں انتہائی محنت، صبر اور انسان دوستی کے جذبے کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔
آپ کی خدمت، شفقت، قربانی اور پیشہ ورانہ لگن قابلِ فخر ہے۔
ہر مشکل لمحے میں آپ ہی امید، حوصلے اور انسانیت کی بہترین مثال بنتے ہیں۔
✨ “Our Nurses. Our Future.” ✨
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت اپنے تمام نرسنگ اسٹاف کی انتھک خدمات کو سلام پیش کرتا ہے۔
🌹 Happy International Nurses Day 🌹
11/05/2026
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں خدمات سرانجام دینے والے پیڈیاٹرک سرجن ڈاکٹر نادر امان علوی نے FCPS (Paediatric Surgery) کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
یہ شاندار کامیابی اُن کی انتھک محنت، لگن، قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس اہم کامیابی پر سرجری ڈپارٹمنٹ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کے لیے یہ ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔
ہم شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال فیملی کی جانب سے ڈاکٹر نادر امان علوی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُن کے روشن مستقبل، مزید کامیابیوں اور خدمتِ انسانیت کے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ کامیابی پورے ادارے اور شعبۂ سرجری کے لیے باعثِ فخر و مسرت ہے۔
ترجمان
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت
عالمی یومِ دمہ (5 مئی) کے موقع پر شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کے لیے یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ ہسپتال کے معروف پلمونولوجسٹ ڈاکٹر محمد اخلاق نے ہدایت حسین کے پبلک اویئرنیس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے دمہ کے حوالے سے اہم آگاہی فراہم کی۔
ڈاکٹر محمد اخلاق نے اپنے پیغام میں دمہ کی بنیادی وجوہات، نمایاں علامات اور مؤثر احتیاطی تدابیر پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ بروقت تشخیص، باقاعدہ علاج اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی، گرد و غبار اور الرجی پیدا کرنے والے عوامل سے بچاؤ دمہ کے مریضوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت اپنے ماہر ڈاکٹرز کے ذریعے عوام میں صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔
ویڈیو۔ بشکریہ Gilgit Media Network
05/05/2026
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں آج اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ایف پی اے (UNFPA) کے ایک معزز وفد نے ہسپتال کا دورہ کیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افضل سراج چوہدری نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
وفد نے ہسپتال کے فسٹولا سینٹر اور لیبر روم کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران سینئر ڈاکٹر گلنارا نے فسٹولا سینٹر کے قیام اور اس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، جدید آلات اور مریضوں کی دیکھ بھال کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر فسٹولا وارڈ کے قیام اور اس کی کامیاب فعالیت میں ڈاکٹر شفقت آرا کی نمایاں خدمات کو بھی سراہا گیا، جن کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ قیادت کے باعث یہ شعبہ آج ایک مؤثر اور فعال مرکز کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
مزید برآں، ڈاکٹر گلنارا نے فسٹولا سینٹر کی مزید بہتری کے لیے یو این ایف پی اے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جس میں جدید طبی آلات کی فراہمی، اسٹاف کی پیشہ ورانہ تربیت اور ماں و بچے کی صحت سے متعلق خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔
یہ دورہ باہمی اشتراک اور عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس کا بنیادی مقصد ماں اور بچے کی صحت کی خدمات کو مزید بہتر بنانا اور علاقے میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت اپنی خدمات میں بہتری اور عوام کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور ایسے اشتراکات کو مستقبل کے لیے نہایت مثبت پیش رفت سمجھتا ہے۔
ترجمان۔ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت
30/04/2026
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کے لیے یہ ایک قابلِ فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ
ڈاکٹر شفقت آرا کو محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے Commendation Certificate اور خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا ہے۔
یہ اعزاز اُن کی جانب سے Fistula Centre کے قیام اور صحت کے شعبے میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ ڈاکٹر شفقت آرا نے اپنی ذاتی کاوشوں، محنت اور وژن کے ذریعے فِسٹولا پروگرام کو گلگت لانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جو اس خطے کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔
فِسٹولا ایک پیچیدہ طبی مسئلہ ہے، جو عموماً خواتین میں زچگی کے دوران پیچیدگیوں کے باعث پیدا ہوتا ہے اور مریضہ کی جسمانی، ذہنی اور سماجی زندگی کو شدید متاثر کرتا ہے۔ ڈاکٹر شفقت آرا کی کوششوں کی بدولت اب گلگت بلتستان کے مریضوں کو اس بیماری کا مفت اور معیاری علاج اُن کی دہلیز پر میسر ہے، جس سے نہ صرف اُن کی تکالیف میں کمی آئی ہے بلکہ اُنہیں ایک باوقار زندگی کی نئی امید بھی ملی ہے۔
ڈاکٹر شفقت آرا کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور انسانیت سے بھرپور جذبہ صحت کے شعبے میں ایک روشن مثال ہے۔ اُن کی خدمات نہ صرف ادارے بلکہ پورے گلگت بلتستان کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
ہم ڈاکٹر شفقت آرا کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گی۔
ترجمان
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit
