30/09/2025
Press Release
محکمہ خوراک نے غذر کے بالائی علاقوں کے رہائشیوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئیے متبادل راستے سے چھوٹی گاڑیوں کے زریعے کی ترسیل شروع کردی ھے۔ مرکزی شاہراہ راؤشن گوپس کے مقام پر گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے بند ھے۔جس کے باعث بالائی غذر خصوصاََ ضلع گوپس۔یاسین میں گندم کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔محکمہ خوراک ان علاقوں میں موسم سرما کی آمد سے قبل گندم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے ۔جب مرکزی سڑک بحال ہو گئ تو مکمل لوڈ کے ساتھ گندم ان علاقوں میں پہنچائی جائے گی۔ تاہم ایمرجنسی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑی گاڑیوں کے زریعے بلاک تک اور وہاں سے آگے چھوٹی گاڑیوں کے زریعے باقاعدہ تمام سٹیشنوں تک گندم پہنچائی جائے گی۔ سکریٹری خوراک گلگت۔بلتستان جناب صفدر خان صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر خوراک جناب محمد جعفر صاحب کے زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع غذر جناب خالد حسین نے آج تمام ٹھیکیداروں اور ان کے نمائندوں کی موجودگی میں باقاعدہ لوڈنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ بڑے سٹیشن یاسین اور گوپس کیلئے پہلے ہی اسلام آباد سے لوڈنگ شروع ہو چکی ہے۔ یاد رہے۔کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سڑک کی بندش کی وجہ سے گندم کا بحران شدت اختیار کر چکا تھا۔ محکمہ خوراک کی کوشش ہے۔کہ اگلے چار سے پانچ روز میں گندم کی فراہمی کو یقینی بناکر بحران پہ قابو پایا جاۓگا ۔
از دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک/ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع غذر
30/09/2025
Press Release
محکمہ خوراک نے غذر کے بالائی علاقوں کے رہائشیوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئیے متبادل راستے سے چھوٹی گاڑیوں کے زریعے گندم کی ترسیل شروع کردی ھے۔ مرکزی شاہراہ راؤشن گوپس کے مقام پر گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے بند ھے۔جس کے باعث بالائی غذر خصوصاََ ضلع گوپس۔یاسین میں گندم کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔محکمہ خوراک ان علاقوں میں موسم سرما کی آمد سے قبل گندم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے ۔جب مرکزی سڑک بحال ہو گئ تو مکمل لوڈ کے ساتھ گندم ان علاقوں میں پہنچائی جائے گی۔ تاہم ایمرجنسی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑی گاڑیوں کے زریعے بلاک تک اور وہاں سے آگے چھوٹی گاڑیوں کے زریعے باقاعدہ تمام سٹیشنوں تک گندم پہنچائی جائے گی۔ سکریٹری خوراک گلگت۔بلتستان جناب صفدر خان صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر خوراک جناب محمد جعفر صاحب کے زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع غذر جناب خالد حسین نے آج تمام ٹھیکیداروں اور ان کے نمائندوں کی موجودگی میں باقاعدہ لوڈنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ بڑے سٹیشن یاسین اور گوپس کیلئے پہلے ہی اسلام آباد سے لوڈنگ شروع ہو چکی ہے۔ یاد رہے۔کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سڑک کی بندش کی وجہ سے گندم کا بحران شدت اختیار کر چکا تھا۔ محکمہ خوراک کی کوشش ہے۔کہ اگلے چار سے پانچ روز میں گندم کی فراہمی کو یقینی بناکر بحران پہ قابو پایا جاۓگا ۔
از دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک/ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع غذر
27/11/2024
Pilot dealers project:-
Issuing of Flour/Wheat 🌾 quota to Public through digital rashion cards at Gulapur and Terru.
10/11/2024
پریس ریلیز :-
محکمہ خوراک ضلع غزر کی طرف سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع بھر میں ماہ نومبر 2024 کا کوٹہ گندم ڈیجیٹل سروے 2024 کی رجسٹریشن کے مطابق ایشو کیا جائے گا۔
اس لئے تمام آٹا صارفین سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے متعلقہ آٹا ڈیلر/ سیل پوائنٹ سے ڈیجیٹل سروے کی رجسٹریشن کے مطابق اپنا ماہانہ کوٹہ گندم/آٹا اپنے نفری کے حساب سے وصولی کو یقنی بنائے ۔
تفصیل درجہِ ذیل ہے !
✓ وہ تمام آٹا صارفین جو گاھکوچ شہر کے رہائشی ہیں اور فلور ملز کے ڈیلرز سے کوٹہ حاصل کر رہے ہیں ان کے لیے ماہانہ فی نفری 6.40 کلو گرام اٹا ہے"
✓ گاھکوچ شہر کے علاؤہ ضلع غذر میں وہ تمام گندم صارفین جو براہ راست گودام یا گندم ڈیلرز سے اپنا کوٹہ لے رہے تھے ان کے لیے فی نفری6.7
کلوگرام ہے"
تمام ٹاؤن ایریا غذر کے آٹا ڈیلرز اور ضلع بھر کے گندم ڈیلرز کو سختی سے ھدایت کی جاتی ہے کہ محکمہ خوراک کے ایس او پییز کے تحت عوام الناس کو بروقت گندم اور آٹے کی تقسیم کو یقینی بنائے اور ڈیجیٹل سروے کی رجسٹریشن کے لسٹیں اپنے متعلقہ انچارج کے ذریعے سے حاصل کریں ۔
روح الامین
سول سپلائی آفیسر ضلع غذر
Food Department GB
03/10/2024
Deletion of Duplicate entries
25/08/2024
✍️🎤
دفتر سول سپلائی آفس، محکمہ خوراک
(اطلاع برائے ڈیلرز و عوام الناس)
یکم ستمبر سے ضلع غذر کے تمام ڈیلرز کو ان کی رجسٹر شدہ آبادی کے مطابق ماہانہ آٹے کا کوٹہ فراہم کیا جائے گا۔ لہٰذا گزارش ہے کہ اپنے متعلقہ ڈیلرز کو فوری ہدایات جاری کریں تاکہ وہ اپنے صارفین کو بروقت رجسٹر کر سکیں اور انہیں مقررہ وقت پر آٹا فراہم کیا جا سکے۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد رجسٹر ہونے والے افراد کا نام اکتوبر کے کوٹے میں شامل کیا جائے گا اور انہیں ستمبر کا کوٹہ فراہم نہیں کیا جائے گا۔براہ کرم اس اہم اطلاع کو فوری طور پر اپنے متعلقہ ڈیلرز تک پہنچائیں تاکہ تمام ضروری اقدامات بروقت کیے جا سکیں۔
شکریہ!۔
30/05/2024
Distribution of Tablets among dealers of District ghizer