29/01/2026
ضلعی پولیس گلگت
مورخہ: 29 جنوری 2026
گلگت (پ۔ر):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین (پی ایس پی) کی ہدایات پر ضلعی پولیس گلگت کی جانب سے ضلع بھر میں گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنا دیا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں ایس ڈی پی او جگلوٹ سرکل گلگت امجد علی کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ جگلوٹ ولی اللہ اور عملہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران تھانہ بونجی ضلع استور کے مقدمہ علت نمبر 01/026 بجرائم 381/457 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب مسروقہ موٹر سائیکل اور ایک مشکوک گاڑی نمبری GLT G 38 برآمد کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔
کارروائی کے دوران ملزم ہدایت اللہ ولد نواب،ابرار ولد اصغر خان ساکنان داریل دیامر کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
ضلعی پولیس گلگت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
جاری کردہ:
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس گلگت
10/12/2025
ضلعی پولیس گلگت
مؤرخہ: 10 دسمبر 2025
گلگت (پ۔ر) ایس ڈی پی او جگلوٹ سرکل گلگت عبد الرحمن (تمغۂ شجاعت) کی زیرِ صدارت پڑی بنگلہ، چھموگڑھ اور چکر کوٹ کے پی ایل سی ممبران و علاقائی ذمہ داران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔
میٹنگ کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال، علاقے میں جرائم کی روک تھام، اور عوامی تعاون کے ذریعے کمیونٹی پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پی ایل سی ممبران اور علاقائی ذمہ داران نے پولیس کے کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایس ڈی پی او جگلوٹ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی سطح پر امن کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
آخر میں ایس ڈی پی او جگلوٹ عبد الرحمن (تمغۂ شجاعت) نے میٹنگ میں شرکت کرنے والے تمام عمائدین و ذمہ داران کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر مؤثر پولیسنگ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جگلوٹ سرکل میں امن و امان کے تسلسل اور بہتری کے لیے پولیس اور عوام کا باہمی رابطہ مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
جاری کردہ:
ترجمان ،ضلعی پولیس گلگت
28/11/2025
عبد الرحمن ( تمغہ شجاعت)نے بطور ایس ڈی پی او جگلوٹ سرکل گلگت اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
27/11/2025
ضلعی پولیس گلگت
مؤرخہ 27 نومبر 2025
گلگت (پ ر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین (پی ایس پی) کے احکامات پر ضلعی پولیس کا تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی جاری ۔۔۔
اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ جگلوٹ گلگت انسپکٹر ولی اللہ و عملے پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل از قسم ہنڈا کو روکا۔ ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران موٹر سائیکل کے نمبرات ٹمپرڈ پائے گئے، جس پر اسے مشکوک السرقہ (چوری شدہ ہونے کے شبہ) میں قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
جاری کردہ:
ترجمان ضلعی پولیس گلگت
06/11/2025
ضلعی پولیس گلگت
مورخہ: 06 نومبر 2025ء
ایس ڈی پی او جگلوٹ سرکل گلگت سید کامران حسین کی نگرانی میں، ایس ایچ او تھانہ پڑی بنگلہ ارونگزیب فاروقی بمعہ ہمراہ پولیس عملہ نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت نمبر 19/2025 بجرائم 324،354A ،337A/34تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب نامزد ملزمان شمشیر عالم ،رحمت ولی پسران حاجان ساکنان چکر کوٹ گلگت کو باقاعدہ طور پر گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔
ضلعی پولیس گلگت کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
عوام سے اپیل ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔
جاری کردہ:
ترجمان ضلعی پولیس گلگت
29/10/2025
ضلعی پولیس گلگت
مورخہ: 29 اکتوبر 2025ء
تھانہ پڑی بنگلہ پولیس کی کامیاب کارروائی مطلوب ملزم گرفتار۔۔
ایس ڈی پی او جگلوٹ سرکل گلگت سید کامران حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پڑی بنگلہ اورنگزیب بمعہ پولیس عملہ نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت نمبر 10/2025 بجرائم 302, 324, 148, 149, 337-A, 427, 153-A, 341, 34 ت پ و ATA 6/7 میں مطلوب ملزم شہزاد عالم ولد محمد یار داد سکنہ چھموگڑھ گلگت کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ پڑی بنگلہ گلگت منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ضلعی پولیس گلگت کی جانب سے ایسے تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
جاری کردہ
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس گلگت
10/10/2025
ایک شاخ بکری جوکہ تھانہ جگلوٹ میں موجود ہے مالک کا پتہ نہیں ہے جس کسی کا بھی ہے تھانہ جگلوٹ آکر لے جائیں۔
09/10/2025
*ضلعی پولیس گلگت*
مؤرخہ: 09 اکتوبر 2025
*ایس ایچ او تھانہ جگلوٹ انسپکٹر ولی اللہ اور عملہ پولیس کی کامیاب کارروائی — ملزم گرفتار، مسروقہ مال مویشی برآمد*
تفصیلات کے مطابق تھانہ جگلوٹ میں ایک شہری کی جانب سے مال مویشی (بکری) کی چوری کے حوالے سے تحریری درخواست پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے *مقدمہ علت نمبر 51/025، بجرائم 380, 457 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔*
تحقیقات کے دوران *ایس ایچ او تھانہ جگلوٹ انسپکٹر ولی اللہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور خفیہ ذرائع کی مدد سے ایک مشتبہ شخص شہزادہ میر ولد بٹور سکنہ تانگیر، ضلع دیامر، حال مقیم جگلوٹ کو گرفتار کیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اقرارِ جرم کرتے ہوئے اپنی نشاندہی پر مسروقہ ایک شاخ بکری برآمد کروائی۔*
*جگلوٹ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔*
جاری کردہ:
*ترجمان ضلعی پولیس گلگت*
08/10/2025
ضلعی پولیس گلگت
مورخہ: 08 اکتوبر 2025
ایس ایچ او تھانہ جگلوٹ انسپکٹر ولی اللہ و عملے کی کامیاب کارروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ گشت پولیس ٹیم نےایک مشتبہ شخص مسمیٰ جابر خان ولد مصر خان ساکن ڈروٹ جگلوٹ کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 05 عدد زندہ راؤنڈ برآمد کر لیے گئے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 50/025 بجرم 13AO تھانہ جگلوٹ میں درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین (پی ایس پی) نے ایس ایچ او جگلوٹ و عملے پولیس کی بروقت اور مؤثر کاروائی پر شاباش دیتے ہوئےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیاں مزید تیز کی کی ہدایات جاری کر دیا تاکہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔
جاری کردہ
ترجمان ضلعی پولیس گلگت
06/10/2025
ضلعی پولیس گلگت
مورخہ: 06 اکتوبر 2025
جگلوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی — مجرم اشتہاری گرفتار، اسلحہ برآمد
ایس ایچ او تھانہ جگلوٹ انسپکٹر ولی اللہ کی سربراہی میں انچارج پیدن چیک پوسٹ و عملہ پولیس نے دورانِ ناکہ بندی ایک کامیاب کارروائی کے دوران تھانہ اٹک خورد کے مقدمہ علت نمبر 96/023 بجرم پنجاب مائننگ رولز 2002، دفعہ 174، 379 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔
دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے اسلحہ اتشی M-16 بمعہ 10 عدد زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ جگلوٹ منتقل کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین (پی ایس پی) نے جگلوٹ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے عملے کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ مجرمانِ اشتہاری کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔
جاری کردہ:
ترجمان، ضلعی پولیس گلگت