Fazal ur Rehman pml N

Fazal ur Rehman pml N

Share

aslam wallikum sb dosto ko post pa galt comment mat dyna

Photos from Fazal ur Rehman pml N's post 12/11/2022

Senior rahainoma pakistan Muslim league N fazal ur rehman party organization halqa 1 jawanoo kia sat party secretariat ma inshallah jald party organizations cometiee complete hoge

01/09/2022

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف صاحب کل گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
🌧️🌧️🌧️

19/08/2022

میجر جنرل کاشف خلیل صاحب کو فورس کمانڈر گلگت تعینات ہونے پر دل کی آتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور مبارک باد پیش کرتے ہیں۔۔۔

Photos from Fazal ur Rehman pml N's post 19/07/2022

ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ گلگت محترم Usama Majeed Cheema صاحب محرم الحرام ٢٠٢١ میں امن وامان اور بھاٸی چارہ کے فروغ و رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے کنوداس نگر کالونی امن کمیٹی ممبران سابقہ بلدیاتی ممبر کنوداس سکارکوٸی فضل الرحمن صدر ہاٸی کورٹ بارایسوسی ایشن گلگت بلتستان ندیم احمد ایڈوکیٹ، میاں نسیم اختر ایڈوکیٹ اور دیگر میں حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے تعریفی اسناد تقسیم کررہے ہیں انہوں نے اس موقع پر اہلیان علاقہ عماٸدین اور کمیٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آٸندہ بھی ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ امن وامن کے قیام کیلٸےخدمات سرانجام دینگے

16/07/2022

قاسم سوری کی گاڑی آؤٹ آف کنٹرول ہونے کی وجہ سے قلابازیاں کھاتے ہوئے روڈ سے نیچے اُتر گئی۔ قاسم سوری بحفاظت باہر نکلے اور اپنے ساتھیوں سے رابطہ کرنے لگے، اسی اثنا میں وہاں سے نون لیگ کی ریلی گزری۔
کسی نے نعرے بازی نہیں کی !
کسی نے گالیاں نہیں دیں !
کسی نے جوتے شوتے نہیں پھینکے !
بلکہ گاڑی اُٹھا کر روڈ پر لے آئے !
پانی پلایا اور خیریت دریافت کی !
حالانکہ قاسم سوری اُنہی کے خلاف جلسہ کرنے جا رہے تھے۔

ہماری قوم کی اخلاقیات آج بھی زندہ ہیں مگر اس کے قاتل بھی موجود ہیں۔ آپ ہماری اخلاقیات کے قاتلوں اور محافظوں کو جاننے کے لیے احسن اقبال صاحب کا واقعہ اور ی قاسم سوری صاحب کا واقعہ دیکھ کر سبق سیکھ سکتے ہیں۔

اب حقیقت سے کوئی انکار کرے تو اپنی بلاء سے !

04/07/2022

*مرکزی میڈیا سیل پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان*
*پریس ریلیز*
*مورخہ 04/07/2022*
گلگت(پ۔ر)سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان *حافظ حفیظ الرحمن* کا موجودہ سیاسی،اجتجاج،دھرنوں،مظاہروں اور فلڈ کی بدترین صورتحال پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ٹیلی فوری پے رابطہ,سلیکٹڈ صوبائی حکومت کی موجودہ بدترین صورتحال پر مایوس کن کردار پر وفاقی حکومت سے کردار ادا کرنے کی اپیل,وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مفاد میں زمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔اور فوری طور پر وزارت داخلہ کو ہدایت دی ہے وہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے رابطہ کرے اور این ایچ اے کو ہدایت دی ہے کہ وہ گلگت سکردو روڈ کی فوری بحالی کروائے۔سابق وزیراعلی گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو بتایا ایک ہفتے سے زائد ہوچکا ہے نظام مفلوج اور عوام مشکلات کا شکار رہے۔امید کرتے رہے سلیکٹڈ صوبائی حکومت شاید اپنا عوامی کردار ادا کرے۔لیکن حکومت نے نظام,عوام اور احتجاج کرنے والوں کو روایتی مایوس کیا۔سلیکٹڈ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔اپنے قیام سے آج تک عوام کے مفاد میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکی۔یہ عناصر عوام میں اپنا وجود نہیں رکھتے۔ بند کمروں کی سازشوں سے عوام پر مسلط ہوئے ہیں۔اپنے جعلی اقتدار کو طول دینے کیلئے وعدے کرنا اور وعدوں سے مکرنا جھوٹ اور الزامات کی سیاست ان وطیرہ اور بھگت عوام رہے ہیں۔گلگت بلتستان کے مسائل حل کرنا اور موجودہ صورتحال میں عوامی کردار ان کے بس کا نہیں رہا۔ماضی کی صورتحال اور موجودہ صورتحال اس کی گواہی دے رہے ہیں۔ لہذا وفاقی حکومت عوامی مسائل کے حل اور اجتجاج اور دھرنوں کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج گلگت بلتستان بدترین فلڈ کی صورتحال کی رحم وکرم پر ہے۔حکومت خاموش ہے۔گلگت بلتستان کے عوام احتجاج،دھرنوں اور مظاہروں کے باعث عوام اور سیاح سخت مشکل میں ہے حکومت خاموش ہے۔ گلگت سکردو روڈ نارمل بلاسٹنگ کی بدولت بار بار بند ہو رہا ہے اہلیان بلتستان سخت مشکلات کا شکار ہیں لیکن حکومت خاموش ہے۔عید الاضحی قریب ہے پورے گلگت بلتستان میں الوں کی فصل تیار ہے ٹرکوں میں لوڈ پڑی ہے تاجر برادری اور زمینداروں کا ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے لیکن حکومت خاموش ہے۔انہوں نے کہا پر امن احتجاج عوام کا جمہوری اور انسانی حق ہے۔نظام اور معاشرہ انصاف کی بنیادی اکائی کی مرہون منت ہے۔سلیکٹڈ صوبائی حکومت نے اسیران سے معاہدہ کیا ہے تو عملدرآمد کیوں نہیں کیا ہے۔خاموش کیوں ہے اپنا کردار ادا کیوں نہیں کر رہی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے سلیکٹڈ صوبائی حکومت کی غیرذمہ دارانہ کردار کی وجہ سے وفاقی حکومت سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اجتجاج اور دھرنوں کے مسائل کا حل نکل سکے۔فلڈ کی صورتحال اور گلگت سکردو روڈ کی صورتحال پر وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی حکومت اور سابق صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے امن ترقی اور خوشحالی کا روڈ میپ دیا۔بھاری ترقیاتی بجٹ اور اصلاحات کے زریعے گلگت بلتستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈال دیا۔اپنے وعدوں سے بڑھ کر عملدرآمد کرکے دکھایا اور گلگت بلتستان کے عوام کے اجتماعی اور انفرادی معیشت کو مظبوطی کے راستے پر ڈال دیا۔آج ایک دفعہ پھر گلگت بلتستان سخت بحرانوں کے زد میں ہے اس صورتحال پر عوامی نمائندہ اتحادی وفاقی حکومت کا کردار ادا کرنا وقت کی اولین ضرورت ہے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کا حل نکالا جاسکے۔احتجاج اور دھرنے ختم ہوں اور رواداری اور بھائی چارے کا ماحول برقرار رکھا جا سکے۔ اور عوام کی مشکلات ختم ہوں۔

*جاری کردہ*
*صوبائی میڈیاکوآرڈینیٹر*
*پاکستان مسلم لیگ(ن) گلگت بلتستان*

29/06/2022

پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے رہنما فضل الرحمان نے کہا آج چار دن سے ضرورت زندگی کے عام چار محکمہ کے طرف سے احتجاج جاری ہے لیکن صوبائی حکومت سوئی ہوئی ہے آج چار دن سے محکمہ صحت محکمہ صفائے ون ون ٹو ٹو اس گرمی میں روڈ پر ہیں لیکن ان کا سننے والا کوئی نہیں ہے شرم کرو حیا کر و اپنا تنخواہ 300 فیصد بڑا ہے لیکن غریبوں کے جائز مطلبہ فوری حل کیے جائیں جائیں ورنہ پاکستان مسلم لیگ نون ان ملازموں کے ساتھ کھڑے ہیں اس سے بہتر ہے فوری مطالبات کو حل کیے جائیں مریضوں کے ساتھ رحم کریں ورنہ ان ملازموں کے ساتھ گلگت بلتستان عوام بی ساتھ ہیں
مشکل حالات میں عوامی مشکلات کو کم کرنے والے تینوں اہم اداروں ریسکیو 1122، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف، اور ویسٹ منجمنٹ اتھارٹی ( صفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے )کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے ان تینوں اداروں کو نظر انداز اور ناراض کرنے کا سیدھا سادھا مطلب یہی ہے کی عوام بجٹ سے مکمل بیزار اور ناراض ہیں ۔۔۔۔ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف، ریسکیو ون ون ٹو ٹو، اور ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے ۔۔۔ایسی صورتحال میں اس بات کو سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگنی چاہیے کہ بجٹ عوامی نہیں ہے بلکہ بجٹ اشرافیہ کی فرمائش پر تیار کیا گیا ہے ہے اور اشرافیہ کے بجٹ کا ہونے کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ممبران اسمبلی نے اپنی تنخواہوں اور مراعات میں تو بے تحاشا اضافہ کر دیا لیکن عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے والے تینوں اداروں کو نظر انداز کر دیا ۔۔۔۔۔

15/06/2022



سابق وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات ۔گلگت بلتستان کے پی ایس ڈی پی منصوبوں,سیاحتی مواقعوں اور پاک چین تجارت کے حوالے سے اہم پیش رفت۔

Photos from Fazal ur Rehman pml N's post 13/06/2022

گلگت: وفاقی وزارت مذہبی امور کی سرپرستی اور ضلعی انتظامیہ گلگت کی زیر نگرانی بین المذاھب ہم آہنگی کانفرنس سے چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی عبدالخبیر آزاد کے خطاب کے دوران سرینا ہوٹل گلگت میں نمبرداران گلگت مہمان کے ساتھ گروپ فوٹو

12/06/2022

‏2004 میں جب نواز شریف کے والد کا انتقال ہوا تو جنرل مشرف نے دونوں بھائیوں کو جدہ میں جلاوطنی سے پاکستان واپس آنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ سوچا یاد دلاتاچلوں۔ ‏مٹ گئے مٹانے والے الحمدللہ ن لیگ آج بھی برانڈ پارٹی ہے ‏میاں محمد نواز شریف زندہ آباد ✌️✌️💪👇

Want your business to be the top-listed Government Service in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Gilgit